اردو لغت مکمل

الف عین

لائبریرین
چٹکیوں کا کھیل اس وقت جب اصل ان پیج فائل حاصل ہو جائے۔ بلکہ ان پیج 3 میں تو کنورٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، محض کاپی کر کے پیسٹ کر دینا ہوتا ہے ورڈ میں اور ورڈ ڈاکیومینٹ تیار!!
اقبال سائبر لائبریری، اردو ورلڈ ڈاٹ کام سابق ہلا گلا، جیسے سائٹس کے پاس بہت ان پیج فائلیں ہیں، لیکن کوئی رسپانس نہیں دیتے۔ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ان کو راضی کیا جائے۔ یہ بھی چٹکیوں کا کھیل ہے۔ جس میں سعود اور میں ہندوستانی ہونے کی وجہ سے کچھ بھی کرنے سے معذور ہیں۔
 
ہم نے تصویریں حاصل کرنے کا کام کو سہل بتایا ہے۔ جس کے لئے یقیناً نان ٹیکنیکل احباب کو کئی کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ :)

اگر بالمشافہ ملنے کی بات نہ ہو تو ہمیں ان میں سے کسی سے بھی رابطہ کر کے ان پیج فائلوں کی درخواست کرنے میں کوئی چیز حارج نہیں ہے۔ لیکن ہم ابھی اس حالت میں نہیں ہیں کہ کسی کو آمادہ کرنے کے لئے کوئی مضبوط پروجیکٹ سامنے رکھ سکیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
وہ کیسے سعود بھائی!(n)
مجھے تو بہت کچھ حاصل کرنا ہے اس سائٹ سے۔

جیسا کہ ابن سعید بتا چکے ہیں، ہر صفحے کو علیحدہ سے محفوظ کرنے کی مشقت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عام طور پر تصویری متن والی کتابوں کے روابط سیریز میں ہوتے ہیں اور ایک سکرپٹ لکھ کر انہیں یکمشت اتارنا مشکل کام نہیں ہے۔
 
ایک حل اس سے بھی سہل ہے۔ :) :) :)
 
طمیم

محفلین
اس طرح کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے مختلف سافٹ ویئر بھی ہوتے ہیں جو کہ بغیر کسی پروگرامنگ کے مطلوبہ فائلز ڈاؤنلوڈ کردیتے ہیں۔ لیکن مذکورہ بالا ویب سائٹ کو میں نے چیک نہیں کیا۔
ایک سافٹ ویئر کا لنک
 
طمیم

محفلین
لیکن برادرم سعود کے جواب کا شدت سے انتظار ہے ، اور وہ ہیں کہ بے چین کئے جارہے ہیں۔;)
 
جناب کچھ طریقے ہی بتا دیں۔ ہم سب کا بھلا ہوجائے گا۔

یوں تو کئی طریقے ہیں، اگر تھوڑی سی پروگرامنگ کر لی جائے تو نہ صرف یہ کہ فائلوں کو اخذ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کو درست نام کے ساتھ کہیں بھی محفوظ بھی کیاجا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لئے سسٹم میں کوئی نہ کوئی پروگرامنگ انوائرنمینٹ نصب ہونا ضروری ہے۔ جو ویب سائٹ ڈاؤنلوڈر والے طریقے ہیں ان میں ایک تو سافٹوئیر نصب کرنا ہوتا ہے دوسرے یہ کہ درست سیٹنگز نہ کی جائیں تو جانے کیا الم غلم ڈاؤنلوڈ کر لیتا ہے۔ کیوں کہ وہ ایک کے بعد ایک روابط ڈھونڈھتا ہوا چلا جاتا ہے۔ تیسری ترکیب ایسی ہے جس میں کسی اضافی تنصیب کی ضرورت نہیں۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ سسٹم میں کوئی براؤزر نصب ہے جس میں جاوا اسکرپٹ کی سپورٹ موجود ہے، اور شاید ہی کوئی کمپیوٹر ایسا ملے جو اس معیار پر پورا نہ اترتا ہو۔ دوسرا مفروضہ یہ ہے کہ تمام تصویری فائلوں کے نام میں کہیں کوئی نمبر شمار شامل ہو اور باقی کا پاتھ یکساں ہو، جو کہ اقبال سائبر لائبریری کی سائٹ میں ہے۔ اب ایک چھوٹا سا جاوا اسکرپٹ کوڈ جو کہ مشکل تین سے چار لائنوں پر مشتمل ہوگا، وہ پوری کی پوری کتاب کو ایک بڑے سے ایچ ٹی ایم ایل صفحے پر کھینچ لائے گا۔ جسے محفوظ کر لیا جائے تو وہ ایچ ٹی ایم ایل فائل اپنی تمام تصویروں سمیت کمپیوٹر میں محفوظ ہو جاتی ہے۔ :) :) :)
 
Top