اردو لغت مکمل

ذوالقرنین

لائبریرین
اقبال اردو سائبر لائبریری کا اردو ٹو اردو ڈکشنری جو کہ پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ بڑی محنت سے اکٹھا کرکے پی ڈی ایف میں پیش خدمت ہے۔ امید ہے کاوش پسند آئے گی۔
علاوہ ازیں اس لغت کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنے میں لگا ہوا ہوں۔ منصوبہ اسے مکمل یونیکوڈ میں تبدیل کرکے سافٹ وئیر، ویب اور موبائل کے لیے پیش کرنا ہے۔ دعا کیجئے کہ اللہ تعالٰی مجھے اس علمی منصوبے میں کامیاب فرماکر علم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
احباب کے مفید مشوروں کا منتظر

نام : اردو ٹو اردو ڈکشنری (مکمل پانچ جلد)
پیشکش : اقبال اردو سائبر لائبریری
صفحات : 1550
سائز : 78 ایم بی
لنک : http://www.mediafire.com/?t4lfb4xf86zux2c
 
کیا اقبال سائبر لائبریری والوں کا خود کا کوئی ارادہ نہیں کہ جو مواد انھوں نے یونیکوڈ یا ان پیج کی مدد سے تیار کیا ہے اس کو بجائے پی ڈی ایف کے سوفٹ فارمیٹ میں بھی دستیاب کرائیں؟
 
الف عین

لائبریرین
اقبال لائبریری کے پاس ان پیج فائلوں کا ذخیرہ ہے لیکن ہم جیسے لوگوں کو گھاس ہی نہیں ڈالتے۔ ممکن ہے کہ اس لائبریری سے متعلق کچھ لوگ یہاں بھی ہوں۔ اگر وہ مدد کریں تو بات دوسری ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کیا اقبال سائبر لائبریری والوں کا خود کا کوئی ارادہ نہیں کہ جو مواد انھوں نے یونیکوڈ یا ان پیج کی مدد سے تیار کیا ہے اس کو بجائے پی ڈی ایف کے سوفٹ فارمیٹ میں بھی دستیاب کرائیں؟
کیا کہیں نبیل بھائی! ان کا پورا مواد ان پیج میں ہے۔ اگر یونیکوڈ میں دستیاب ہوتا تو کیا کہنے۔

اقبال لائبریری کے پاس ان پیج فائلوں کا ذخیرہ ہے لیکن ہم جیسے لوگوں کو گھاس ہی نہیں ڈالتے۔ ممکن ہے کہ اس لائبریری سے متعلق کچھ لوگ یہاں بھی ہوں۔ اگر وہ مدد کریں تو بات دوسری ہے۔
استاد محترم! ہم اپنی سی حقیر کوشش کرتے رہتے ہیں۔ آگے رب کی مرضی۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
میرے بھائی ڈاون لوڈ تو ہو گئی ہے لیکن انسٹال نہیں ہو رہی اور اگر ڈائریکٹ یوز کرنی ہو تو کیسے کریں؟؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میرے بھائی ڈاون لوڈ تو ہو گئی ہے لیکن انسٹال نہیں ہو رہی اور اگر ڈائریکٹ یوز کرنی ہو تو کیسے کریں؟؟
جناب! یہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہے۔ اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں کوئی پی ڈی ایف ریڈر ہونا ضروری ہے۔
جیسا کہ یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
 
فاتح

لائبریرین
نیکی اور پوچھ پوچھ۔
کہاں پوسٹ کردوں بھائی؟
الف عین چاچو کو ای میل کر دیں۔ :)
ایک کاپی ان ابن سعید صاحب نامی مولانا کو بھی ارسال کر دیجیے۔ یہ بھی چند نا گفتہ بہ وجوہات کی بنا پر لغت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ :) :) :)
 
ایک کاپی ان ابن سعید صاحب نامی مولانا کو بھی ارسال کر دیجیے۔ یہ بھی چند نا گفتہ بہ وجوہات کی بنا پر لغت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ :) :) :)

یعنی اب ہم ذولقرنین صاحب کو اپنا ای میل ایڈریس بتائیں۔ بلا وجہ ایک عدد ذاتی پیغام کا بوجھ ڈال دیا۔ ہا ہا ہا۔ :) :) :)
 
Top