اردو فونٹ انسٹالر

نبیل

تکنیکی معاون
میں اپنی ایک اور پوسٹ‌ میں عرض کر چکا ہوں کہ مجھے کچھ عرصہ قبل آصف اقبال نے فونٹ انسٹالر کا سورس دیا تھا جو کہ دراصل Visual Studio.NET کا ایک پراجیکٹ‌ ہے۔ میں نے اسی انسٹالر میں کچھ ردوبدل کرکے اس میں محفل فورم میں استعمال کیے جانے والے تمام اردو فونٹس شامل کر دیے ہیں۔ ان میں سے کچھ فونٹ ابھی پوسٹ‌ پیج کی فونٹ‌ لسٹ‌ میں شامل نہیں ہیں۔ انہیں جلد ہی اس لسٹ‌ میں شامل کر لیا جائے گا۔ یہ انسٹالر فورم کے ڈاؤنلوڈ‌ سیکشن میں موجود ہے۔ اسے استعمال کریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

اس انسٹالر میں ذیل کے اردو فونٹس شامل ہیں:

اردو نسخ ایشیا ٹائپ
لطیف
شہرزادے
غدیر
نفیس نسخ
نفیس پاکستانی نسخ
نفیس ویب نسخ
Diwani Bent
Diwani Letter
Diwani Outline Shaded
Diwani Simple Outline
Diwani Simple Outline2
Diwani Simple Striped
Farsi Simple Bold
Farsi Simple Outline
PT Bold Arch
PT Bold Broken
PT Bold Dusky
PT Bold Heading
PT Bold Mirror
PT Bold Stars
PT Simple Bold Ruled
Simple Bold Jut out
Simple Indust Outline
Simple Indust Shaded
Simple Outline Pat
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم عبدالستار منہاجین نے مجھے ڈھیر سارے اردو فونٹس پر مشتمل ایک زپ فائل ارسال کی ہے اور ان کے لیے ایک جامع انسٹالر بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ میں پہلے اوپر پیش کیے گئے انسٹالر پر آپ دوستوں کی فیڈ بیک کا انتظار کرتا ہوں۔ اس کے بعد باقی فونٹس کے انسٹالر پر بھی کام کیا جائے گا۔

والسلام
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب مجھے کیا آپ اپنے یہ فونٹ بھیج سکتے ہیں۔ میں‌انھیں اپنے بلاگ پر استعمال کرکے نتیجہ دیکھنا چاہتا ہوں۔یقینًا آپ کو بھی اس سے مطلع کروں گا۔ میری خواہش ہے کہ نبیل بھائی ان دونوں فانٹس کو بھی ہر دو نصب نگاروں‌میں شامل کر دیں۔
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
اعجاز صاحب مجھے کیا آپ اپنے یہ فونٹ بھیج سکتے ہیں۔ میں‌انھیں اپنے بلاگ پر استعمال کرکے نتیجہ دیکھنا چاہتا ہوں۔یقینًا آپ کو بھی اس سے مطلع کروں گا۔ میری خواہش ہے کہ نبیل بھائی ان دونوں فانٹس کو بھی ہر دو نصب نگاروں‌میں شامل کر دیں۔

اگر اعجاز صاحب مائنڈ نہ کریں تو میں ان کے دونوں فونٹ یہاں اٹیچ کر رہا ہوں۔
 

Attachments

  • newurdu_129.zip
    115.2 KB · مناظر: 25
Top