فونٹ اردو فانٹس کیٹلاگ کااجراء

سلیم احمد

محفلین
تفصیلی جواب کا شکریہ ۔ واقعی جمیل خط نما ایک نہایت مفید اپلیکیشن ہے ۔ جس سے ہم بہت اچھے طریق سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں میں پوری ٹیم کا بے حدمشکور ہوں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزا دے۔
ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن کا انتظار رہے گا۔ پروگرامنگ تو مجھے آتی نہیں اس لئےایک ورڈ فائل میں فانٹس کا کیٹیلاگ بنا کر رکھا ہوا تھا جس میں اس وقت تک میسر تمام فانٹس کا تصویری نمونہ رکھا ہوا تھا ۔ اسے محفل پر بھی پی ڈی ایف کی صورت میں پیش کیا تھا ۔
سارے فونٹس ایک ہی بار تو استعمال نہیں کرتا لیکن اکثر اوقات مجھے فونٹس کے انتخاب کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب میرے پاس انٹرنیٹ موجود نہ تھا کہ ویب سائٹ پر جا کر سارے فونٹس کو چیک کرکے ڈاونلوڈ کرسکوں۔ اس کا حل میں نے یہی رکھا ہوا تھا کہ ایک ڈائریکٹری میں سارے فانٹس ڈاونلوڈ کرکے رکھے ہوئے تھے تاکہ بوقت ضرورت انہیں انسٹال کرکے استعمال کیا جاسکے۔
 

سلیم احمد

محفلین
جمیل خط نما میں قرآن کریم کے فانٹس نظر نہیں آئے ۔ کیا وہ بھی شامل کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی کے پاس اب تک جاری ہونے والے قرآنی فانٹس (جدید ورژن) قرآنی متن کے ساتھ موجود ہوں تو لنک بتا دے۔ کیونکہ محفل پر تلاش کے دوران مختلف جگہوں پر مختلف فانٹس ملے ہیں لیکن معلوم نہیں کونسا جدید ورژن ہے۔
 
جی یقیناً اس میں قرآنی فونٹ بھی شامل کیئے جائیں گے۔ بعض ترجیحات کے باعث جمیل خط نما کی ڈیویلپمینٹ کا کام تعطل کا شکار ہے۔ کچھ بنیادی اضافے کرنے کے بعد قرآنی فونٹس نظر آجائیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
اس بارے میں ایپلیکیشن کے یوزر مینول کے اباؤٹ سیکشن میں ذرا سی بات کی گئی ہے۔ اس اپلیکیشن کے جاوا اسکرپٹ اور سی ایس ایس کا سورس کوڈ تو براؤزر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن مکمل یپوزیٹری ابھی ہماری مشین تک محدود ہے۔ در اصل فرصت ملتے ہی اس میں سے اضافی کسٹمائزیشن ہٹا کر اسے جنرل پرپز بنا دیا جائے گا اور مناسب ڈاکیومینٹین کے ساتھ سورس کوڈ گٹ ہب کی پبلک ریپازیٹری میں دستیاب کرا دی جائے گی۔ ویسے اس ایپلیکشن کے سے دو کمپونینٹ ہیں ایک ہے فرنٹ اینڈ اور دوسرا ہے بیک اینڈ۔ دونوں الگ الگ پروجیکٹس کی شکل میں دستیاب کرائے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ ہم نے بیک اینڈ کو روبی آن ریلز میں لکھا ہے کچھ لوگ دوسری ٹیکنولوجیز کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ سہولت محسوس کرتے ہیں تو وہ ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ فرنٹ اینڈ باسانی کسی بھی سرور سائڈ پروگرام سے منسلک ہو سکتا ہے۔ حتیٰ کہ بنیادی کام محض اسٹیٹک فائلوں سے بھی ممکن ہے۔

اس ایپلیکیشن کو اجراء کرتے ہوئے وقت تو کافی گذر گیا ہے۔ ابن سعید بھائی کیا اسے ابھی تگ سورس کوڈ ہب پر رلیز نہیں کیا گیا؟
 
یہ شاید تھیم کی بات کر رہے ہیں جو آپنے جمیل خط نما میں استعمال کی ہے۔ نیز ہمیں یہ برصغیری رسم الخط پر مبنی قرآنی فانٹس شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپر کام کب تک ہو سکے گا؟

آپ اپنے حصے کی تیاری کر لیں، پھر شامل کر دیں گے۔ :) :) :)
 
Top