اردو عماد نستعلیق ایک قدم اور آگے

arifkarim

معطل
درست ہے نبیل۔ اسی وجہ سے میں عرصے سے محض ونڈوز استعمال کرنے کے لئے مجبور ہوں۔ یوں بھی دفتر یا گھر کے لیپ ٹاپ میں ونڈوز چوری کا نہیں۔۔
عماد نستعلیق میں اب بھی وہی خامی باقی ہے۔ ہمزہ بڑی ے مفرد کیریکٹر تو کام کر رہا ہے، لیکن دوسرے حروف سے مل کر نہیں۔ ’گئے‘ تین کنجیوں سے ہی تائپ کرنا پڑے گا۔ اور جہاں میری اپنی ٹائپ کی ہوئی یا میرے کی بورڈ سے مشق کرنے والے وہ لوگ جن سے میں نے تفہیم اور دعوۃ القرآن ٹائپ کروائی ہیں، سب جگہ دو کیریکٹر والا ’گئے‘ ہے یعنی گ مثبت ہمزہ بڑی ے۔ اور یہ فانٹ اس میں ناکام ہے۔
خدارا یہ نہ کہیں کہ اس طرح ’گئے‘ غلط ہے۔ میں زیادہ صحیح اسی کو مانتا ہوں۔محض‌ان پیج میں مشاق لوگوں کی یہ عادت ہے شاید، جو میں الحمد لللہ نہیں۔

اردو کے قوانین کے مطابق ء ے کی الگ کنجی بنانا ٹھیک نہیں ہے۔ گئے کا مطلب ہے گ الف مکسورہ ء ے جو کہ گ ئ ے لکھنے سے بھی بن جاتا ہے
 
راہب

محفلین
ایک بات ویسے ہی دریافت کرنی ہے کہ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق فانٹس پر آپ مشتاق حضرات کیوں ہاتھ صاف نہیں کرتے ہیں۔ نفیس نستعلیق تو اب والٹ کے ہمراہ دستیاب ہے اور پاک نستعلیق کے لیے شاید محسن صاحب کچھ احسان فرمائیں اور اس کا بھی والٹ ورک مہیا کر دیں ۔
 
اس بارے میں ہم پہلے کئی بار وضاحت کر چکے ہیں کہ نفیس نستعلیق کی خطاطی کمزور اور وولٹ بہت بھاری ہے، جسکی وجہ سے فانٹ کی اسپیڈ بہت سست ہے۔ نیز اس میں اعراب درست جگہ پر نہیں لگتے۔ اس لئے اس پر مزید کام کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
پاک نستعلیق پر اس وقت تک کام نہیں ہو سکتا، جب تک اسکا وولٹ منظر عام پر نہیں آتا!
 
الف عین

لائبریرین
نفیس کے گلفس استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس کو انہوں نے اوپن سورس بنا دیا ہے۔ کیا خیال ہے اس سلسلے میں۔۔عماد میں یہ استعمال کر کے دیکھا جائے؟ تاکہ عماد کا نام بھی دور ہو سکے ورنہ رورس انجینیرنگ کا الزام تو باقی رہے گا ہی۔
 
الف عین

لائبریرین
نفیس کو اب اوپنم سورس کر دیا گیا ہے۔ اس کے گلفس استعمال کلر کے نیا فانٹ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن کسی اور فانٹ کو ٹمپلیٹ بنا کر۔ عماد کو رورس انجینیر کرنے کی بجائے اس طرح اس کا ٹریس ہی ہٹایا جا سکتا ہے
 
arifkarim

معطل
نفیس کے گلفس استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس کو انہوں نے اوپن سورس بنا دیا ہے۔ کیا خیال ہے اس سلسلے میں۔۔عماد میں یہ استعمال کر کے دیکھا جائے؟ تاکہ عماد کا نام بھی دور ہو سکے ورنہ رورس انجینیرنگ کا الزام تو باقی رہے گا ہی۔

اسکا کیا فائدہ ہوگا؟ اسکی خطاطی تو بہر حال کمزور ہی ہے۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
خطاطی کمزور نہیں عارف۔ اب بھی سب سےخوب صورت فانٹ تو یہی ہے۔ مسئلہ یہی ہے کہ اس کو حسن دینے کے لئے اتنے سارے گلفس دینا پڑے ہیں ان کو کہ یہ کریش کر جاتا ہے۔ اعراب کی پلیسنگ تو سدھاری جا سکتی ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میرے خیال میں نفیس نستعلیق پر کام کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔ میں ایک گزارش یہ بھی کرنا چاہ رہا تھا کہ عماد نستعلیق جواد کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ ریورس انجینیرنگ کا الزام جیسی باتوں سے ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے۔
 
arifkarim

معطل
خطاطی کمزور نہیں عارف۔ اب بھی سب سےخوب صورت فانٹ تو یہی ہے۔ مسئلہ یہی ہے کہ اس کو حسن دینے کے لئے اتنے سارے گلفس دینا پڑے ہیں ان کو کہ یہ کریش کر جاتا ہے۔ اعراب کی پلیسنگ تو سدھاری جا سکتی ہے

اعراب تو بعد کی بات ہے، سپیڈ ٹیسٹ کے مطابق سب سے سست رفتار فانٹ بھی یہی ہے!
 
الف عین

لائبریرین
شاکرالقادری صاحب السلام علیکم
جناب یہ اردو عماد نستعلیق کو کشیدہ کرنے کا کیاطریقہ ہے ؟
شاید کہیں اور میں ’تطویل‘ کے بارے میں اطلاع دے چکا ہوں۔ صرف جمیل نوری نستعلیق فانٹ کو اٹیلک کرنے سے کشیدہ ہو جاتا ہے، باقی سارے نستعلیق فانٹس میں تطویل کام نہیں کرتی اس لئے ممکن نہیں۔ نسخ فانٹ میں تطویل سے کام لیا جا سکتا ہے کشیدہ کے لئے
 
Top