اردو شاعری میں محاورات کا استعمال

مہمان تھے وہ دل کے جانا ہی تھا اُنہیں تو
پھر کیوں ہے ایسے بیٹھا دل میرا منہ بنا کے
پھرتے تھے کل تلک جو خود کو خدا سمجھ کر
وہ آج دے رہے ہیں کیوں واسطے خدا کے
احباب پوچھتے ہیں شاہد وہ کون تھا جو
رکھّے ہوئے تھا تم کو دیوار سے لگا کے

شاہد اقبال
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کر
جلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر

آتش پرست کہتے ہیں اہل جہاں مجھے
سرگرم نالہ ہائے شرربار دیکھ کر
 

جاسمن

لائبریرین
عشق و محبت کیا ہوتے ہیں کیا سمجھاؤں واعظ کو
بھینس کے آگے بین بجانا میرے بس کی بات نہی
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
 

جاسمن

لائبریرین
مرنا تو لازم ہے اک دن جی بھر کے اب جی تو لوں
مرنے سے پہلے مر جانا میرے بس کی بات نہیں
کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top