ہمارے دوست پروفیسر رحمت یوسف زئی جو محفل کے ایک غیر فعال رکن بھی ہیں نے اردو ہندی مشین ٹرانسلیشن پروجیکٹ کے لئے والنٹئرس کی ضرورت کے لئے درخواست کی ہے۔ بطور خاص پروگرامنگ اور لینکس پروگرامنگ کے لوگ اگر اس کام میں تعاون کر سکیں تو بہتر ہوگا، شرط اردو اور ہندی دونوں سے واقفیت ہے۔ یہ کام آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کام کا محنتانہ بھی دیا جائے گا۔ فی الحال اس پروجیکٹ میں جو پیش رفت ہوئی ہے وہ یہاں دیکھی جا سکتی ہے جہاں بی بی سی اردو سائٹ کا خود کار ترجمہ ہوا ہے۔ رحمت بھائی کا یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں پیغام بھی یہاں کاپی پیسٹ کر رہا ہوں۔ Dear friends, We are trying to develope machine translation system for Urdu/Hindi. We need people who can spend some time on net and help us. Volunteers will be paid accordingly after checking the work done by them. Interested friends may contact me through mail at rahmat_yousufzai2001@yahoo.com mob 09848093057 mob 09849643585 or Dept of Sanskrit Studies, University of Hyderabad Hyderabad 500046, INDIA
یوں تو یہ کام کچھ خاصہ مشکل نہیں ہے۔ سرائے میں مجھ سے اس تعلق سے کافی دنوں سے بات چل رہی ہے۔ کیوں کہ گرامر تقریباً یکساں ہے بس ان پلیس لفظی ترجمے سے بھی کام چل جائے گا بس کسی لغت سے ون ٹو ون میپنگ کی ضرورت ہے۔ پر اس میں چند مسائل ہیں۔ ایک تو اردو کا ازلی المیہ متن کا معرب نہ ہونا۔ اِس اور اُس مین فرق کیسے کیا جائے۔ پر یہ مسئلہ صرف اردو سے ہندی ترجمے میں ہے اس کے الٹے میں نہیں۔ دوسرا مسئلہ عام ہے کسی بھی ترجمے میں یہ ہوسکتا ہے۔ جیسے کسی نے کہا تھا کہ بچوں کو بڑوں کا لٹریچر کرنا چاہئے۔