اردو سے انگریزی سیکھنا

نعیم ارشد نے 'General Discussion' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 31, 2012

  1. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    اس دھاگے میں میرا ارادہ ہے کہ اردو کی مدد سے انگریزی سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی جائے۔

    میرے پاس ایک کتاب ہے جس کا عنوان ہے

    READ & LEARN ENGLISH WITHIN 30 DAYS

    کوشش ہو گی کہ اس کتاب کو بنیاد بنا کر چلوں اور ساتھ میں نیٹ سے بھی کچھ مواد شامل کرتا جاؤں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    پہلا دن :
    گپ شپ کی نظر ہو گیا اس لیے اب براہ راست دوسرے دن سے آغاز کرتے ہیں۔

    حروف تہجی اور گنتی تمام طالب علم خود ہی ڈھونڈ کر لکھ لیں ورنہ یہ لکھی پڑی۔
    لکھنے والے حروف

    اردو تلفظ چھوٹے بڑے
    اے Aa
    بی Bb
    سی Cc
    ڈی Dd
    ای Ee
    ایف Ff
    جی Gg
    ایچ Hh
    آئی Ii
    جے Jj
    کے Kk
    ایل Ll
    ایم Mm
    این Nn
    او Oo
    پی Pp
    کیو Qq
    آر Rr
    ایس Ss
    ٹی Tt
    یو Uu
    وی Vv
    ڈبلیو Ww
    ایکس Xx
    وائی Yy
    زیڈ Zz
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    گنتی :
    انگریزی اردو
    one ایک
    Two دو
    Three تین
    Four چار
    Five پانچ
    Six چھ
    Seven سات
    Eight آٹھ
    Nine نو
    Ten دس
     
  4. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    دوسرا دن:
    حروف علت(Vowels) اور حروف صحیح (Consonants):
    حروف علت:​
    حروف علت کے بغیر انگریزی الفاظ کھوکھلے معلوم ہوتے ہیں۔ حروف علت دوسرے صحیح حروف کے لیے اعراب کا کام کرتے ہیں۔ عام طور پر حروف علت یہ ہوتے ہیں۔
    A:
    اے کا استعمال اَ ، آ اور اَے کی جگہ پر ہوتا ہے جیسے Glass (گلاس) ، جیسے Say (سے)

    E:
    ای کا استعمال اِ ، اِی اور اَے کی جگہ پر ہوتا ہے جیسے (He) ہِی ، (Pen) پَین
    کبھی کبھی ڈبل ای کا استعمال ہوتا ہے جیسے (Teeth)ٹِیتھ ، (Heel)ہِیل

    I:
    آئی کا استعمال اِ اور آئی کے تلفظ میں کیا جاتا ہے جیسے (ill) ال اور (mind)مائنڈ

    O:
    U:​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    حروف صحیح (Consonants):

    انگریزی میں 21 حروف ہوتے ہیں جن کا استعمال حروف علت کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ اکیلے حروف بولنے پر وہ مختلف آواز پیدا کرتے ہیں لیکن الفاظ میں آ کر ان کا تلفظ بدل جاتا ہے۔ انگریزی میں مندرجہ ذیل صحیح ہوتے ہیں۔

    B C D F G H J K L M N P Q R S T V W X Y Z

    B (بی) آواز (ب) جیسے بے بی (Baby)
    C (سی) آواز س ، ص ، ک ، ث جیسے سیگریٹ (Cigarette) ، کلرک (Clerk)
    D (ڈی) آواز ( د، ڈ) جیسے ڈول (Doll)
    F (ایف) آواز (ف ) جیسے فال (Fall)
    G (جی) آواز (ج ، گ) جیسے جنجر (Ginger) ، گو (Go)
    H (ایچ) آواز (ہ ، ح ) جیسے ہین (Hen)
    J (جے) آواز (ج) جیسے جوک (Joke)

    K (کے) آواز (ک) جیسے کک (Kick)
    L () جیسے لیٹ
    M () جیسے مینگو
    N () جیسے نیم
    P () جیسے پاکستان
    Q () جیسے کوئن
    R () جیسے رن
    S () جیسے سائٹ
    T () جیسے ٹیچر
    V () جیسے وکٹری
    W () جیسے واک
    X () جیسے ایکسرے
    Y () جیسے یوتھ

    Z () جیسے زیرو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    نوٹ :
    یاد رہے کہ (Q)کیو کے ساتھ ہمیشہ یو (U) لگتا ہے۔ جیسے

    Quest
    Quick
    Queen
    Quaid
    Quizz
    Query
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  7. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    کچھ آوازیں دو حروف سے مل کر بنتی ہیں جیسے

    Ch چ جیسے (Church) چرچ
    Th تھ ، دے جیسے (Theme) تھیم ، (Then) دین
    Ph پھ ، ف جیسے پھول ، (Philosophy) فلاسفی
    Sh ش جیسے (Shall)شیل
    Gh غ ، گھ جیسے(Ghalib) غالب ، (Ghar)گھر
    Kh خ ،کھ جیسے (Khaas)خاص ، (Khait)کھیت ، (Khan) خان
    Dh دھ جیسے (Wealth) دھن
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    خاموش (Silent) حروف:

    انگریزی میں کچھ ایسے حروف بھی استعمال ہوتے ہیں جو لکھنے میں آتے ہیں مگر پڑھنے میں نہیں آتے اور وہ خاموش(Silent) حروف کہلاتے ہیں۔ بعض جگہ خاموش (Silent) حروف الفاظ کے شروع میں ،کبھی درمیان میں اور کبھی آخر میں بھی آتے ہیں۔

    علم Knowledge
    روشن Bright
    سائیکولوجی Psychology
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    تیسرا دن :

    روزمرہ گفتگو میں اکثر استعمال ہونے والے الفاظ (General vocabulary mostly used in daily conversation)
    اردو تلفظ انگریزی
    مرد مین Man
    عورت وومین Woman
    لڑکی گرل Girl
    بچہ چائلڈ Child
    گھر ہاؤس House
    کمرہ روم Room
    دروازہ ڈور Door
    کھڑکی ونڈوز Window
    چھت روف Roof
    عمارت بلڈنگ Building
    دفتر آفس Office
    دوکان شاپ Shop
    سڑک روڈ Road
    بازار مارکیٹ Market
    کپٹرا کلاتھ Cloth
    قمیض شرٹ Shirt
    پتلون پینٹ Pant
    جوتے شوز Shoes

    اس پر ایک دو علیحدہ دھاگے کھولے جائیں گے جہاں سب احباب روزمرہ کے الفاظ درج کر سکیں گے تاکہ بہتر فہرست تیار کی جا سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    چوتھا دن :

    اب معاملہ سنجیدہ اور کسی قدر دشواری کی طرف گامزن ہو جائے گا۔ کتاب کا اقتباس

    "اب اس سبق میں سب سے پہلے انگریزی کے ادب و احترام کے الفاظ اور ان ضروری جملوں کو بتلا رہے ہیں جن کی روزمرہ آپسی گفتگو میں ضرورت پڑتی رہتی ہے۔"

    انگلش بولنا شروع کیسے کریں (How to start speaking English )
    کتاب کے مطابق جملہ یوں تھا How to start speaking of English Language

    کتاب کا اقتباس

    "اگر حقیقت میں آپ انگریزی بولنا اور سیکھنا چاہتے ہیں تو آئیے ہم آپ کا مرتبہ بڑھاتے ہیں کیونکہ سماج میں بول چال سے ہی آدمی پہچانا جاتا ہے ۔ انگریزی بولنے کے لیے یہ بہت ضروری کہ آپ کسی ایسے ماحول میں رہیں جہاں سب انگریزی بولتے ہوں تو آپ کو کچھ عرصہ میں انگریزی بولنا آ جائے گی لیکن آپ کہیں گے کہ یہ تو ممکن نہیں کہ انگریزوں کے بیچ میں اور ان کے ماحول میں رہا جائے۔ یہ تو تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب ہم ہزاروں روپے (کتاب پہلے کی لکھی ہوئی ہے ) خرچ کرکے ساتھ سمندر پار انگریزوں کے ملک جائیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہاں انگریزی سیکھنے کے لیے ایک زمانہ قیام بھی کریں۔ یہ سب بالکل غیر ممکن ہے اسی لیے ہم نے آپ کی پوری مدد کے لیے یہ کتاب آپ کے ہاتھ میں دی ہے جس سے آپ مکمل فائدہ اٹھا کر یہ غیر ملکی زبان با آسانی سیکھ سکتے ہیں لیکن ایک کام کرنا ہوگا ۔ ہم آپ سے کچھ وعدے لینا چاہتے ہیں اگر آپ نے اس کو پورا کیا تو ہماری یہ گارنٹی ہے کہ آپ کو یہ کورس پورا کرنے سے پہلے ہی فر فر انگریزی بولنی آ جائے گی ۔

    1۔ آپ ہر روز اس کتاب کو دو گھنٹے پڑھیں گے۔
    2۔ جو کچھ آپ پڑھیں گے اسے دوسرے اوقات میں استعمال میں لانا نہ بھولیں گے۔
    3۔ آپ اپنے حوصلے اور ارادے کو کبھی پست نہ ہونے دیں گے۔
    4۔ آپ نہ ہچکچائیں گے نہ شرمائیں گے۔ "

    یہ اقتباس اس چیز کی گواہی بھی دیتا ہے کہ انگریزی اور معاشرے میں مقام اس وقت پاکستان میں کیسے جڑ گئے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    فرض کیجیے آپ امریکہ میں ہوائی جہاز سے اترے ہیں تو سب سے پہلے آپ کا واسطہ ان استقبالیہ جملوں سے پڑے گا

    Good Morning

    اگر دوپہر ہے تو

    Good Afternoon

    اگر شام ہے امریکہ میں چار بجے کے بعد سے

    Good Evening

    رات میں

    Good Night
     
  12. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    رخصت ہوتے وقت عموما دو الفاظ استعمال ہوتے ہیں

    Good Bye (عموما بڑوں کے لیے )

    Good Bye (ہم عمر افراد کے لیے )

    رات کو سوتے ہوئے عموما یہ دعائیہ کلمات کہے جاتے ہیں

    Good Night
     
  13. نعیم ارشد

    نعیم ارشد محفلین

    مراسلے:
    25
    انگریزی میں تعظیم و تکریم کے الفاظ :

    انگریزی میں آپ اور تم کے لیے (You)یو کا استعمال ہوتا ہے ، ان کے لیے (They)دے کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔

    حسب ذیل الفاظ عزت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

    معنی تلفظ Words
    جناب سر Sir
    جنابہ میڈیم Madam
    ممنون گریٹ فل Grateful
    شکر گزار تھینک فل Thankful
    برائے کرم کائنڈلی Kindly
    بخوشی ہیپیلی Happily
    خوشی سے گلیڈلی Gladly
    ازراہ مہربانی پلیز Please
    سکنا مے May

    جب آپ کو کسی سے کوئی چیز لینی ہو یا کوئی بات کرنی ہو تو لفظ Kindly یا Please استعمال کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں کسی آدمی کے ادب و تہذیب کا پتہ چلتا ہے۔


    مہربانی کرکے مجھ پر یہ احسان کر دیجیے۔ Kindly, do me this favor

    برائے مہربانی ، میرے لیے پانی کا گلاس لا دیجیے۔ Please, bring me a glass of water

    آپ بہت رحم دل ہیں۔ You have been kind enough

    برائے کرم ، وقت بتا دیجیے۔ Please, tell me the time

    مہربانی کرکے میری مدد کیجیے۔ Please, help me
    (امریکہ میں اسے جملے کے استعمال سے پرہیز کریں کہ اس کا سیدھا سیدھا مطلب بھیک مانگنا لیا جاتا ہے۔)

    جیسے آپ کی مرضی As you like it
    جیسے آپ چاہیں As you please

    اگر آپ نے احسان مندی کا اظہار کرنا ہو تو حسب ذیل الفاظ استعمال کریں

    Grateful
    Thankful
    really thankful
    very grateful

    بہت احسان مندی اور شکرگزاری کے لیے رئیلی اور ویری کے الفاظ کا اضافہ کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  14. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,832
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    2 مئی 2012 کے بعد مراسلہ نگار تشریف نہیں لائے۔۔۔۔
     
  15. محمّد rashid

    محمّد rashid محفلین

    مراسلے:
    1
    مکمل کیو نہیں ہے
     
  16. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    13,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive

     
  17. مزمل اخترانصاری

    مزمل اخترانصاری محفلین

    مراسلے:
    60
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cheerful
    اچھی کوشش تھی مکمل کیوں نہ کی
     
  18. مزمل اخترانصاری

    مزمل اخترانصاری محفلین

    مراسلے:
    60
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cheerful
    آپ ضرور مکمل کریں بہت سو کو فائدہ ہوگا ان شا اللہ
     
  19. Imran kahn

    Imran kahn محفلین

    مراسلے:
    1
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    210,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    و علیکم السلام

    اردو محفل میں خوش آمدید۔

    اپنا تعارف تو دیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر