اردو سے انگریزی سیکھنا تبصرے و تجاویز

وہ کام ختم ہونے والا نہیں اور انہوں نے یہ تو لکھا بھی ہے اپنے مراسلے میں کہ مل جل کر سیکھنا چاہ رہے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
کلاس میں تو مکڑی کے جالے پڑ گئے ہیں
ماسٹر جی کہاں چلے گئے؟؟؟یا پھر سب انگلش میں ماسٹرز کر چکے ہائے میں کلی ان پڑھ رہ گئی :LOL:
 
جی تعبیر ، جالے ہی پڑنے تھے کیونکہ کوئی بھی دلچسپی لینے کو تیار نہیں تھا جبکہ ایسے سلسلے مشترکہ دلچسپی اور شیئرنگ سے ہی بڑھتے ہیں۔

آپ اگر دلچسپی رکھتی ہیں تو ہم اسے کسی طور آگے بڑھاتے ہیں تاکہ یہ مفید سلسلہ جاری رہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
کلاس میں تو مکڑی کے جالے پڑ گئے ہیں
ماسٹر جی کہاں چلے گئے؟؟؟یا پھر سب انگلش میں ماسٹرز کر چکے ہائے میں کلی ان پڑھ رہ گئی :LOL:

ابھی میرا انگلش میں ماسٹرز کمپلیٹ نہیں ہوا اپیا جس دن ہو گیا اس دن یہاں پہلی کلاس میں ہی لوں گی :p
 
تعبیر

محفلین
جی تعبیر ، جالے ہی پڑنے تھے کیونکہ کوئی بھی دلچسپی لینے کو تیار نہیں تھا جبکہ ایسے سلسلے مشترکہ دلچسپی اور شیئرنگ سے ہی بڑھتے ہیں۔

آپ اگر دلچسپی رکھتی ہیں تو ہم اسے کسی طور آگے بڑھاتے ہیں تاکہ یہ مفید سلسلہ جاری رہے۔

جالے تو میں نے صاف کر دیے ہیں بس تالے نہیں پڑنے چاہیں
جی میں تیار ہوں سیکھنے کے لیے :)
پہلے تو ٹیم بناتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں اسے کیسے شروع کیا جائے
 
عام الفاظ کی ایک فہرست بناتے ہیں۔

اب ۱۰۰ الفاظ کی ایک فہرست سے آغاز کریں اور میں اگلے سو الفاظ کی بناتا ہوں۔
 
عدیل منا

محفلین
ٹیچر کے بغیر کلاس میں بچے جو ہڑبونگ مچاتے ہیں یہاں وہی سما بندھا ہے۔ موصوف محفل جما کر خود غائب ہوگئے۔ کاش کہ میری انگلش اچھی ہوتی تو میں ہی اس کشتی کو پار لگا دیتا۔مگر آپ سب کے چہروں پر میری آمد سے جو امید کی کرنیں روشن ہوئی تھیں تو میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا۔
پہلا سبق یہ ہے کہ "میں جا رہا ہوں" اب آپ سب مجھے جاتا دیکھیں۔
 
شمشاد

"میں جا رہا ہوں" اس کا انگریزی میں ترجمہ کرنا ہے کیا؟
 
عدیل منا

محفلین
یہ تو بہت آسان ہے۔مجھے یاد ہوگیا۔ اب اس کو فقرے میں استعمال کرنا بھی سیکھیں۔ Day کا کام Night پر مت چھوڑیں۔ ٹھیک فقرہ ہے نا؟
 
شمشاد

لائبریرین
فقرہ ٹھیک ہے، اس کو مزید بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اب مندرجہ ذیل فقرے کو انگریزی میں لکھیں :

وہ گیا، ایسا گیا کہ گیا ہی گیا۔
 
Top