اردو سیارہ پر بلاگ فیڈکو تبدیل کردیں

السلام علیکم

میرااپنا پرانا بلاگ ہیک ہو گیاتھا جس کی وجہ سے اُسے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اورایک نیا بلاگ بنایا ہے۔http://farhandanish.blogspot.com
میں نے اردوسیارہ میں موجود فارم کےذریعے اردوسیارہ کی انتظامیہ کو درخواست بھیجی تھی کہ میرے بلاگ کی آرایس ایس فیڈکو تبدیل کردیں۔ مگر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے بلاگ پروزیٹر نہیں آ رہے ہیں۔ لہذا میری انتظامیہ سے مودبانہ گذارش ہےکہ اس کام کو جلد ازجلد کیا جائے۔ شکریہ
فیڈ کا پتہ: http://feeds.feedburner.com/TheFarhanDanish
نوٹ : اگر کسی ساتھی کواردوسیارہ کی انتظامیہ کا ای میل آئی ڈی معلوم ہے تو مجھے فراہم کریں میں ڈائریکٹ رابطہ کرلوں گا۔
 
اردو سیارہ کی نظامت زکریا بھائی اور نبیل بھائی کے ہاتھوں میں ہے۔ زکریا بھائی ان دنوں پاکستان گئے ہوئے ہیں اور نبیل بھائی سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویسے ایسے کاموں کے لئے فورم پر پبلک پوسٹنگ کے بجائے انتظامیہ سے ذاتی رابطہ ہی مناسب رہتا ہے۔
 
اردو سیارہ کی نظامت زکریا بھائی اور نبیل بھائی کے ہاتھوں میں ہے۔ زکریا بھائی ان دنوں پاکستان گئے ہوئے ہیں اور نبیل بھائی سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ ویسے ایسے کاموں کے لئے فورم پر پبلک پوسٹنگ کے بجائے انتظامیہ سے ذاتی رابطہ ہی مناسب رہتا ہے۔

جی میں کوشش کرتا ہوں کہ آج اردو سیارہ کو اپڈیٹ کر دوں۔

شکریہ جناب
 
میں نے درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر ایک گھنٹے کے اندر آپ کو سیارہ پر اپڈیٹس مل جاتی ہیں تو سمجھیئے کہ سب کچھ درست ہے۔ بہت ممکن ہے کہ مجھ سے کوئی گڑبڑ ہوئی ہو کیوں کہ پہلی بار اس فائل کو چھیڑا ہے اور میری مشین پر اس کی اینکوڈنگ درست نہیں دکھ رہی تھی۔
 
لیں جناب آپ کی فیڈس اب سیارہ میں آنے لگی ہیں۔ گو کہ اس وقت آپ کی سائٹ ڈاؤن ہے اس لئے مزید کچھ چیزوں کی توثیق نہیں کر سکا۔
 
میں نے پچھلے دو مہنیے قبل اردوسیارہ پر اپنی بلاگ کی فیڈ تبدیل کروائی تھی جوکردی گئی تھی۔ آج میں نے اردوسیارہ پر اپنی بلاگ فیڈ کو چیک کیا تو پھر سے پرانی فیڈ شو ہورہی ہے۔ لہذا میری انتظامیہ سے مودبانہ گذارش ہےکہ میرےبلاگ کی آرایس ایس فیڈکو تبدیل کردیں۔ جوکہ یہ ہے۔
http://feeds.feedburner.com/TheFarhanDanish
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب ایک سے زیادہ لوگ ایک ہی فائل پر طبع آزمائی کریں تو یوں تو ہو ہی جاتا ہے۔ آئندہ اس کا خیال رکھنا پڑے گا۔ :cool:
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل میں پہلے اپنی لوکل کاپی میں تبدیلی کرتا ہوں، اس کے بعد اسے اپلوڈ کرتا ہوں۔ اس صورتحال کا حال سبورژن کا استعمال ہے، اگرچہ صرف ایک فائل کے لیے یہ اوورکِل ہوگا۔
 
اس بار ہم سوچ رہے ہیں کہ اردو ویب سرور میں گِٹ کنفیگر کر ہی دیں کسی وقت۔ ویسے ایسی ترمیم کری ہو تو تازہ ترین کاپی لوکل مشین پر اتار کریں اس سے ایسے مسائل کا سامنا کم کرنا ہوگا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب سرور میں سبورژن کا استعمال پہلے سے ہی ہو رہا ہے۔ جب فورم سی ایچ موڈ فورم پر تھی تو اس کا ڈیویلپمنٹ ایریا سبورژن کے ذریعے ہی اپڈیٹ کیا جاتا تھا۔ اگر گٹ (یا جِٹ) کو اردو ویب پر کنفگر کرنا ممکن ہو تو ضرور کرنا چاہیے۔
 

asakpke

محفلین
عرض ہے کہ فدوی کا پرانا بلاگ (asakpke.wordpress.pk) ختم ہو گیا ہے۔ نیاء بلاگ (asakpke-urdu.blogspot.com) تیار ہے اور اردو سیارہ پر تبدیلی کے لیے کچھ عرصے قبل 'شمولیت کے صفحے' پر درخواست دی تھی مگر کام ابھی تک نہیں ہوا۔ براہ مہربانی بلاگ ایڈرس تبدیل کر دیں۔

امید پہ دنیا قائم ہے :)
 
Top