اردو سلیکس 2 کے لیے اردو ایل ایکس ڈی ای (lxde) ڈیسک ٹاپ

مکی نے 'اردو سلیکس لینکس' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2009

  1. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ڈیسک ٹاپ ماحول تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اکثر جانی پہچانی اور مشہور لینکس ڈیسٹروز اسے اپنا رہی ہیں، بلکہ اب تو ابنٹو کا ایک ذائقہ لبنٹو (LUBUNTU) بھی جلد منظرِ عام پر آنے کو ہے، اس کی مقبولیت کی وجہ اس کا انتہائی حد تک ہلکا پھلکا ہونا ہے اور اس حوالے سے یہ ایکس ایف سی ای کو بھی مات کرتا ہوا نظر آتا ہے، نتیجتاً پرانی مشینوں پر اس کی کارکردگی بہترین ہوتی ہے، اس کی اہمیت اور مقبولیت کے پیشِ نظر میں نے جلد ہی اس کا اردو ترجمہ نہ صرف دستیاب کیا بلکہ بعد کی اپڈیٹس بھی ایل ایکس ڈی ای پراجیکٹ کو فراہم کیں، جس کے نتیجہ میں اس کا اردو ترجمہ سو فیصد تک مکمل ہے (دیکھیے اردو اور اردو پاکستان).

    چونکہ ترجمہ مکمل تھا اس لیے میں نے کوشش کی کہ ایکس ایف سی ای کی طرح اسے بھی کام میں لایا جائے اور اردو سلیکس 2 کے لیے ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ تیار کیا جائے، شروع میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن جلد ہی تمام خامیوں پر قابو پالیا گیا اور اب میں اسے باقاعدہ جاری کر رہا ہوں، امید ہے کہ اس سے اردو کمیونٹی میں ایل ایکس ڈی ای کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور اردو سلیکس کے صارفین کو ایک اور ڈیسک ٹاپ میسر آسکے گا، خاص طور سے جنہیں ایکس ایف سی ای پسند نہیں.

    تنصیب:

    جو حضرات اردو سلیکس 2 کو یو ایس بی سے یا نصب کر کے چلا رہے ہیں وہ صرف اسے ڈاؤنلوڈ کر کے ماڈیول کے فولڈر میں کاپی کردیں اور اردو سلیکس کو چلائیں (اگر پہلے سے چل رہا ہو تو ری سٹارٹ کریں)، اب چونکہ ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ ایکس ایف سی ای ہے چنانچہ حسبِ سابق آپ سیدھے ایکس ایف سی ای کی نشست میں ہی داخل ہوں گے، ایکس ایف سی ای کی نشست سے لاگ آؤٹ کریں، آپ کے سامنے لاگ ان سکرین نمودار ہوگی، اس میں یوزر نیم اور پاس ورڈ لکھیں، یادہانی کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ دوبارہ لکھ رہا ہوں:

    یوزر نیم:
    کوڈ:
    root
    پاس ورڈ
    کوڈ:
    toor
    اب ایک ٹرمنل ونڈو نمودار ہوگی، اس پر لکھیں:

    کوڈ:
    startlxde
    اور اگر اوپر کی کمانڈ طویل لگے تو یہ لکھیں:

    کوڈ:
    mk
    اس طرح آپ کا ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ چل جائے گا.

    جو حضرات صرف سی ڈی سے استعمال کرتے ہیں وہ سی ڈی کا سارا مواد ہارڈ ڈسک میں ایک فولڈر بنا کر اس میں کاپی کر لیں اور ماڈیول کے فولڈر میں ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ کا ماڈیول ڈاؤنلوڈ کر کے کاپی کردیں اور سلیکس کے فولڈر میں موجود make_iso.bat جبکہ لینکس والے حضرات make_iso.sh نامی فائل چلائیں اور آئی ایس او جنریٹ کر لیں اور اسے سی ڈی پر برن کر لیں.

    سکرین شوٹ:

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    ڈاؤنلوڈ: یہاں سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت اچھے مکی بھائی۔میرے پاس وی ایم ویئر میں‌گنوم ، سینٹ او ایس پر انسٹال ہے اس پر کسی کا ترجمہ موجود ہے کیا؟
     
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    شاباش، بہترین کام ہے!
     
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,770
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جزاک اللہ مکی بھائی۔ میں چیک کرتا ہوں کہ یہ ورچوئل مشین میں کیسے چل سکتا ہے۔
     
  5. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    بھئی اب تو مجھے لگتا ہے کہ فیڈورا سے توبہ کر لوں یا کم از کم نصف توبہ تو کر ہی لوں۔
     
  6. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    :)
    اتنی جلدی کیا ہے؟ آپکی تو حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔۔۔۔
     
  7. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096
    میں نے اہنے شمارندہ پر lxde نصب کیا ہے اور اب یہی استعمال کر رہا ہوں۔ بہت خوب ہے۔

    یہ بتائیں کہ اس میں اردو مقامیانے چالو کے لیے کیا کرنا پڑے گا۔
     
  8. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    میں یہ بات نہیں سمجھ سکا..
     
  9. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,080
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    اردو ترجمہ فعال کرنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا۔
     
  10. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    عجیب سوال ہے.. یہ تو پہلے ہی اردو ہے..!!
     
  11. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096
    بھائی میں نے http://lxde.org/ سے ماخذ لے کر compile کیا اور نصب کیا۔ اس میں اردو ڈالنے کے لیے مذید کچھ کرنا ہو گا۔
     
  12. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096

    OK, I have to change my locale

    export LANG=ur_PK.UTF-8

    On Slackware, this goes into the file /etc/profile.d/lang.sh

    Or you can just change temporarily, as

    $ LANG=ur_PK.UTF-8; lxterminal

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر