اردو سلیکس 2 ابتدائی نتائج

مکی

معطل
اردو سلیکس کا پہلا ورژن عربوں کی ضد میں بنایا گیا تھا کہ اگر وہ سلیکس میں عربی سپورٹ شامل کر کے عربی سلیکس تیار کر سکتے ہیں تو ہم بھلا کیوں نہیں..!؟سو ہم نے بھی یہ کارنامہ انجام دے ڈالا اور اردو سلیکس کا پہلا ورژن جاری کیا جسے اردو ویب نے تا حال ہوسٹ کر رکھا ہے جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں.. تاہم پہلا ورژن کے ڈی ای پر مبنی تھا جس میں کہ صرف اردو کی سپورٹ، کیبورڈ اور کچھ دستاویزات شامل تھیں.. مگر ایکس ایف سی ای کے ترجمے اور نستعلیق فونٹس کی آمد کے بعد اس امر کی شدت سے ضرورت محسوس ہوئی کہ کوئی ایسی لینکس ڈیسٹرو تیار کی جائے جو مکمل طور پر نستعلیق اردو میں ہو .. اور یہ اسی صورت میں ممکن تھا کہ جب ڈیسٹرو کا ڈیسک ٹاپ ایکس ایف سی ای پر مبنی ہو کیونکہ یہی ایک ڈیسک ٹاپ ہے جس کا ترجمہ مکمل ہے.. بدقسمتی سے سلیکس والوں نے اس دفعہ صرف کے ڈی ای پر مبنی ورژن جاری کرنے پر اکتفا کیاجبکہ میں اس آس میں تھا کہ پہلے کی طرح نئے ورژن کا ایک ورژن ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ پر مبنی بھی جاری کیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا جس سے میں کچھ نا امید سا ہوگیا..میں چاہتا تھا کہ اردو سلیکس 2 پہلے کی طرح کے ڈی ای کی بجائے ایکس ایف سی ای ڈیسک ٹاپ پر مبنی ہو جس میں اس کا اردو ترجمہ شامل کر کے اسے نستعلیق فونٹ دیا جائے اور اس طرح پہلا اردو ڈیسک ٹاپ منظرِ عام پر لایا جائے..

میری شدید خواہش تھی کہ ڈیسٹرو چلے تو ڈیسک ٹاپ اردو ہو.. اسے اردو کرنے کی ضرورت نہ پڑے..مشکلات کے با وجود میں نے یہ کام شروع کیا.. سلیکس سے کے ڈی ای ڈیسک ٹاپ کو اکھیڑ کر باہر نکالا اور ایکس ایف سی ای فِٹ کردیا.. جو دسیوں ایرر دینے کے بعد بالآخر چل ہی گیا مگر بعد میں پتہ چلا کہ جناب سی لائبریری میں اردو کی سپورٹ ہی نہیں ہے اس لیے لوکیل اردو میں نہیں بدلا جاسکتا اور ہمیں انگریزی میں ہی گزارہ کرنا ہوگا.. تو اگر ڈیسک ٹاپ انگریزی میں ہو تو ایکس ابنٹو کیا بری ہے..!! :grin:

چنانچہ سی لائبریری بدلی گئی.. مگر پھر انحصاریوں کا مسئلہ کھڑا ہوگیا جو خدا خدا کر کے پوری کیں اور آخر کار ڈیسک ٹاپ اردو میں بدل ہی ڈالا.. مگر ابھی تو ابتدائے عشق ہی تھی.. کیونکہ اس خوبصورت نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ کے اندر اردو نہیں لکھی جاسکتی تھی.. کافی سر کھپانے کے بعد پتہ چلا کہ جناب اب ایکس آرگ کی سپورٹ نہیں ہے چنانچہ اردو تو کیا دنیا کی کوئی بھی دوسری زبان نہیں لکھی جاسکتی.. اسے نصب کیا تو ایک بار پھر انحصاریوں کا مسئلہ کھڑا ہوگیا جسے پورا کرتے کرتے سر کے چند بال مزید سفید کر لیے ہیں.. :(

ویسے دو ماہ سے میں یہی سوچ رہا ہوں کہ کسی ڈیسٹرو پر مبنی ڈیسٹرو بنانا اگر اتنا مشکل ہے تو نئے سرے سے بنانا بھلا کیسا ہوگا..!؟ :rolleyes:

خیر دو ماہ کی جد وجہد آخر کار رنگ لے ہی آئی اور ابتدائی کام کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے.. ڈیسک ٹاپ نہ صرف مکمل نستعلیق اردو میں ہے بلکہ اردو بھی بڑی آسانی سے لکھی جاسکتی ہے.. یو ٹی ایف سپورٹ بھی فعال ہے جو پہلے ورژن میں نہیں تھی.. ابھی کچھ مزید پروگرام نصب کرنے ہیں کہ سسٹم کچھ خالی خالی سا ہے حتی کہ براؤزر بھی نہیں ہے.. سوچ رہا ہوں اردو فائر فاکس 2 نصب کر کے بس کردوں اور باقی اطلاقیوں کا انتخاب صارف کی صوابدید پر چھوڑ دوں.. بلاگر میٹنگ میں سی ڈی کے حوالے سے بات چلی تھی اور میں نے ساتھی بلاگروں کو مطلع کیا تھا کہ اردو سلیکس 2 پر کام جاری ہے اور اسے بھی سی ڈی کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہےیا سی ڈی کا تمام مواد اسی میں شامل کر کے بطور لائیو سی ڈی بھی پیش کیا جاسکتا ہے..

فی الحال یو ایس بی ایڈیشن پر کام جاری ہے کام ختم ہونے پر لائیو سی ڈی بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا..

screenshot1twf.png

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ و تبارک اللہ۔
تو اتنے دنوں کی گوشہ نشینی کی اصل وجہ یہ تھی۔ :)
ابھی ایک ضروری کام سے نکل رہا ہوں۔ واپس آ کر اس پر تفصیلی تبصرہ کرتا ہوں۔
 
فہیم

لائبریرین
بہت خوب مکی بھائی:applause:
آپ کا کام دیکھ کر میرے شوقِ لینکس میں مزید دلچسپی آرہی ہے:)

لیکن ایک بات کہ آپ نے جو پہلے اردو سلیکس کا ورژن جاری کیا اس کا میں نے آپ کو بتایا بھی تھا کہ ڈسپلے سیٹنگ کی آخری حد شاید 800x600 تھی۔

جو کے دیکھنے کے لحاظ سے بہت بڑی بڑی معلوم ہوتی ہے۔ اس لیے اس ورژن میں بھی کیا اسی پر گزارہ کرنا ہوگا۔
 
فہیم

لائبریرین
آج کل تو محترم گمشدہ ہوئے وے ہیں۔
کانفرنس والے روز کہیں بار ان کے نمبر پر کالیں کی گئیں۔
لیکن وہ بند ملا۔
 
مکی

معطل
تمام احباب کی پذیرائی کا بہت شکریہ..

اس کے سلسلے میں آپ احباب کی تجاویز درکار ہیں.. اس کے بڑھتے ہوئے حجم کو کم رکھنے کے لیے میں سوچ رہا ہوں کہ اسے میں کم سے کم پروگرام شامل کروں.. صرف فائر فاکس، پی ڈی ایف ویور اور امیج ویور شامل کر رہا ہوں.. کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں ملٹی میڈیا کے حوالے سے بھی پروگرام شامل کیے جانے چاہئیں لیکن اس میں مسئلہ پھر وہی حجم کا آجاتا ہے کیونکہ پھر کوڈیک بھی شامل کرنے پڑیں گے جو کسی بھی میڈیا پلیئر سے زیادہ حجم رکھتے ہیں.. میرے خیال میں پروگراموں کا انتخاب صارف کی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہیے، سلیکس کی سائٹ پر تقریباً ہر پروگرام ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے..

اس وقت اس کا حجم ساڑھے تین سو ایم بی تک پہنچ چکا ہے جسے میں کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.. آپ حضرات کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے..

مزید یہ کہ کیا اس مرتبہ اردو ویب اسے ہوسٹ کرے گا یا نہیں..؟! جواب شاید ہاں میں ہے تاہم پوچھنا فرض بنتا ہے.. :)
 
جی مکی بھائی، ہوسٹنگ کی آپ فکر نہیں کریں۔ آپ کا اردو ویب پر اکاؤنٹ موجود ہے۔ آپ جب چاہیں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
تمام احباب کی پذیرائی کا بہت شکریہ..

اس کے سلسلے میں آپ احباب کی تجاویز درکار ہیں.. اس کے بڑھتے ہوئے حجم کو کم رکھنے کے لیے میں سوچ رہا ہوں کہ اسے میں کم سے کم پروگرام شامل کروں.. صرف فائر فاکس، پی ڈی ایف ویور اور امیج ویور شامل کر رہا ہوں.. کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں ملٹی میڈیا کے حوالے سے بھی پروگرام شامل کیے جانے چاہئیں لیکن اس میں مسئلہ پھر وہی حجم کا آجاتا ہے کیونکہ پھر کوڈیک بھی شامل کرنے پڑیں گے جو کسی بھی میڈیا پلیئر سے زیادہ حجم رکھتے ہیں.. میرے خیال میں پروگراموں کا انتخاب صارف کی صوابدید پر چھوڑ دینا چاہیے، سلیکس کی سائٹ پر تقریباً ہر پروگرام ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہے..

اس وقت اس کا حجم ساڑھے تین سو ایم بی تک پہنچ چکا ہے جسے میں کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.. آپ حضرات کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے..

مزید یہ کہ کیا اس مرتبہ اردو ویب اسے ہوسٹ کرے گا یا نہیں..؟! جواب شاید ہاں میں ہے تاہم پوچھنا فرض بنتا ہے.. :)

میری فرمائش یاد رکھیے گا۔
اس میں شامل نہیں کی آپ نے کوئی گل نہیں۔
لیکن الگ سے بھی فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہوگی:)
 
Top