محمدعرفان رمضان
محفلین
السلام و علیکم ! تمام دوست احباب بزرگ کیسے ہیں ۔امید ہے سب ٹھیک ہوں گے اور ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہوں۔ میں نے کچھ دن پہلے ایک بلاگ ویبسائیٹ بنائی تھی ورڈپریس پر جس لنک یہ ہے www.mailsiwala.com پہلے میں اس پر انگلش پوسٹنگ کر رہا تھا لیکن میں اب اردو لکھنا چاہتا ہوں اور لکھ بھی رہا ہوں ۔ اآپ چیک کر سکتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ پوری ویبسائیٹ کو مکمل اردو میںتبدیل کر دوں۔ اب آپ سب بھائی مجھے مشورہ دیں کہ میں کیا کروں جیسے اردو لکھ رہا ہوں لکھتا رہوں یا اس کیلئے کوئی اچھا تھیم فری میں موجود ہو تو مہیا کر دیں اور پلیز فری تھیم اور فری پلگ ان جو ضروری ہو بتائیں اور اگر کوئی ایڈ سینس کے بارے میں جانتا ہے تو وہ یہ بھی بتا دیں کہ کیا اردو بلاگ پر گوگل ایڈز لگائے گا ؟ مجھے معلوم ہے بہت سی باتیں میں پوچھنا بھول گیا ہوں تو امید ہے آپ سمجھیں گے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں گے ۔ سب کیلئے دعا۔ وسلام