اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن اور فورم کی یوزیبیلیٹی

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ دوست جانتے ہیں کہ محفل فورم کی وی بلیٹن 4 پر اپگریڈ کے بعد اس میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا انداز قدرے بدلا گیا ہے۔ میں نے نوٹ کیا ہے اس سے کئی صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اردو ایڈیٹر میں لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے کنٹرول+سپیس کی بورڈ شارٹ کٹ موجود ہے لیکن یہ سب کے علم میں نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا امیج بٹن فراہم کیا گیا ہے لیکن شاید سب لوگ اسے نوٹس نہیں کر پائے ہیں۔ دوسرے ورچوئل کی بورڈ کا استعمال بھی شاید زیادہ لوگ نہیں کر رہے ہیں۔ الٹا اس کی وجہ سے فورم کے صفحات کے لے آؤٹ میں پرابلمز پیش آ رہی ہیں۔ ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا ہے کہ آنے والے دنوں میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن میں کچھ تبدیلی لائی جائے۔ میں کوشش کروں گا کہ لینگویج موڈ سوئچ کرنے کے لیے کوئی متبادل کنٹرول فراہم کروں، اور ورچوئل کی بورڈ کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔
 

arifkarim

معطل
جی یہ ورچؤل کیبورڈ کی وجہ سے لمبے مراسلے لکھتے وقت ٹیکسٹ باکس خود بخود ناچنے لگ جاتا ہے :(
 
Top