اردو ایڈیٹر کا لائٹ نستعلیق ورژن درکار ہے!

السلام علیکم!

نبیل بھائی کے اردو ایڈیٹر کا آف لائن ورژن درکار ہے، جس میں نسخ کی بجائے نستعلیق فانٹ میں ٹائپ کرنا ممکن ہو۔ کیا ایسا ایڈیٹر موجود ہے؟ اگر نہیں تو نبیل بھائی یا کوئی اور بنا کر دے سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر تو آپ یہی والا اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے نئے سرے سے سوفٹویر لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف Editor.html اور متعلقہ جاوا سکرپٹ میں کچھ تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ مجھے وقت ملا تو جلد ہی اس میں ضروری تبدیلی کرکے اسے یہاں پیش کر دوں گا۔
 
Top