اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

کوئی شک نہیں مگر میری ساتھ ساتھ کوشش یہ بھی ہے کہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 سے اوپر نہ جاؤں ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 کا حجم 230 ایم بی ہے جبکہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 کا حجم 22 ایم بی ہے۔ اس لیے ایک ایک سطر دھیان سے لکھ رہا ہوں۔ جہاں تک میری معلومات ہے ربن بار وغیرہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3 اعشاریہ 5 میں ہیں۔ پی ڈی ایف اکسپورٹ کے لیے کوشش کی جا سکتی ہے۔ دوسرا انپیج سے یونیکوڈ کنورٹر کا کوڈ میرا خیال ہے میں نے فورم میں کہیں دیکھا تھا مگر ڈھونڈنے پر دوبارہ نہیں مل رہا اگر آپ کی نظر میں ہو تو فراہم کر دیجیے۔
مخترم .hackespk بھائ، آپ ڈاٹ نیٹ 3.5 پرچلےجائیں. آج کل حجم کی کچھ خاص اہمیت نہیں. اس جدید دور میں جتنا زیادہ فیچرز کی ضرورت ہے اس سے فرار ممکن نہیں.
 
جناب شوق تو مجھے بہت ہے پروگرامنگ کا پر افسوس یہ کہ میرا پروفیشن ایک الگ فیلڈ ہے اور پھر بچا کچا وقت بچوں کی نظر۔
کچھ لنکس پیشِ خدمت ہیں امید ہے mac ورژن کی کوئی صورت نکل آئے گی۔
http://www.tuaw.com/2007/02/20/mono-allows-net-and-vb-apps-on-the-mac

http://code.google.com/p/cocoa-sharp-dev/wiki/CSharpPlugin

http://news.softpedia.com/news/How-to-Build-and-Run-Open-Source-Programs-on-Your-Mac-118094.shtml

میں بھی انشااللہ کوشش کرتا ہوں ان مرحلوں کو دیکھنے کی آپ میں سے بھی کوئی طبع آزمائی ضرور کرے۔ کچھ حل ضرور نکلے گا۔
 
hackerspk

محفلین

مونو اور شارپ میرے دیکھیے ہوئے ہیں۔ مونو کو چلانا اس قدر سہل نہیں ہے۔ مگر کوشش کی جاسکتی ہے۔ رئیل سٹوڈیو کے نام سے ایک سافٹ وئیر ہے وہ اس سلسلے میں کافی کارآمد ہے مگر وہ کمرشل سافٹ وئیر ہے۔ میں آج کا امتحانوں میں مصروف ہوں اس لیے وقت نہیں نکال پاؤں گا۔ انشاء اللہ اگلے ہفتے تک امتحانات ختم ہو جائیں گا۔
 
دوست

محفلین
ویسے مونو میں وہ جوش و جذبہ نہیں رہا اب۔ اور ان کی توجہ بھی موبائل پلیٹ فارمز پر مرکوز ہو گئی ہے۔ ڈاٹ نیٹ کا متبادل مہیا کرنے کا آئیڈیا اب پرکشش نہیں رہا شاید ان کے لیے۔
 
اوشو

لائبریرین
ہیکرز جی! اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ کی کچھ خامیاں جو نظر میں آ رہی ہیں ان کی لسٹ لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ ابھی تک مکمل چیک نہیں کر پایا۔ ان شاءاللہ جلد ہی مکمل لسٹ فراہم کروں گا۔ بہت سی باتیں عام سی ہیں لیکن ہم آپ کی اس کاوش کو ایک مزید اچھے معیار پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
خوش رہیں۔
 
hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں​
مائکروسافٹ ونڈوز سیون کے آن سکرین کی بورڈ کی طرح ابجد کا کی بورڈ بھی سیانا ہوتا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس کی چند اپنی اضافی خصوصیات بھی ہیں مگر میرا خیال ہے یہ مائکرو سافٹ کے آن سکرین کی بورڈ سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔ چلیں اگر یہ مائکروسافٹ ونڈوز پر چلتا ہے تو مائکروسافٹ سے متاثر تو ہو گا ہی، ہمیں اس سے کیا غرض۔ اب نہ صرف کی بورڈ سے لکھتے وقت بلکہ ساتھ ماؤس کے ذریعے کی بورڈ کو استعمال کرتے وقت بھی یہ نئی "تجویزات" دینے لگا ہے۔
onscreenkeyboardurdu.png
 
میرے خیال میں ایک اور دھاگہ کھول کر اس میں صرف ابجد کی پیش رفت پر پوسٹ ہونی چاہیے اور یہاں اس پر تبصرے ، تجاویز اور آراء تاکہ ابجد کی جملہ خصوصیات اور تاریخی سفر کو بہتر انداز میں دیکھا جا سکے۔
 
مناسب بات کہی، ویسے بھی اس دھاگے کی لمبائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بندہ یہاں تک پہنچتا پہنچتا اونگھنے لگتا ہے۔ لیکن کیا یہ عمل فورم کے قوانین کی حدود سے تجاوز تو نہیں ہے۔
 
بالکل نہیں ، نیا دھاگہ کھولنا آپ کا حق ہے اور آپ ایک اوپن سورس سافٹ ویئر کے بارے میں ہی معلومات دے رہے ہیں جو کہ اردو لکھنے والوں کے لیے بنایا ہے ۔ یہ فورم کی پسندیدہ جگہ ہے۔
 
نکتہ ور

محفلین
hackerspk ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے ماشاءاللہ بہت عمدہ
اس مختصر وقت میں جو مسائل دیکھے ہیں وہ درج کیے دیتا ہوں
ابجد کی ویب سائٹ پر اس کی تاریخ اشاعت درج نہیں ہے
help میں about کے علاوہ کوئی ربط کام نہیں کرتا
میری تجاویز یہ ہیں
میں محمد آصف سالارزئی سے متفق ہوں کہ ڈاٹ نیٹ کا تازہ ترین نسخہ استعمال کریں آج کل سائز کا اتنا زیادہ مسئلہ نہیں رہا۔ اس سے ابجد کی کارکردگی بہت بڑھ جائے گی۔
اگر ممکن ہو تو اس کے آئندہ نسخوں کی بھی پروگرامنگ ایسی ہی رکھیں کہ یہ تنصیب کے بغیر ہی چلا کرے
چونکہ یہ پروگرام اردو کی ترویج کے لئے بنایا گیا ہے اس لئے اس کے بٹن (File, Tools, Edit) وغیرہ کا اردو ترجمہ کر دیا جائے تو بہتر ہے اس کام کے لئے مائیکروسافٹ آفس کے اردو مواجہ پیک سے مدد لی جا سکتی ہے۔
اشعار لکھنے کے لئے مصرعوں کی لمبائی برابر رکھنے کا کوئی آپشن شامل کریں۔۔
Abjad01_zpse719577c.jpg
 
میں ڈاٹ نیٹ کا نیا ورژن استعمال کرنے سے متفق نہیں ہو سکتا، یہاں تک کے کوئی بہت بڑی تبدیلی اس سے لانی ممکن ہو سکے۔ کیونکہ ڈاٹ نیٹ 3 کے حجم کے علاوہ اس کی تنصیب میں بھی بعض پیچیدگیاں ہیں۔ آپ کی باقی تجاویز پر ان شاء اللہ کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ ابجد کا نیا نسخہ شائع کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں اس کے متعلق معلومات درج ذیل ربط سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابجد-2013-اوپن-سورس-یونیکوڈ-ٹیکسٹ-ایڈیٹر.62011/
 
شکریہ۔
مجھے آپ کی مدد نہ کر سکنے پر افسوس ہے کہ میں پروگرامر نہیں ہوں۔
 
Top