اردو اور کمپیوٹر

بلال

محفلین
بہت اچھے بلال۔ اب مجھ سے کوئی اس سلسلسے میں تعاون مانگے گا تو میں ورڈ پریس کے اپنے بلاگ کی جگہ اس تحریر کا لنک دے دوں گا۔

اعجاز انکل میری چھوٹی سی کوشش پسند کرنے کا شکریہ۔ ویسے بھی یہ سب آپ جیسے استادوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ بس دعا کرتے رہا کریں اور ہمیں سیکھاتے بھی رہا کریں۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کو صحت اور لمبی عمر دے۔۔۔آمین
 
الف عین

لائبریرین
بلال
دہلی سے نکلنے والے رسالے ’ادب ساز‘ میں اگلے ماہ ایک سیمنار شائع ہو رہا ہے، اردو اور کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر۔ حیدر قریشی (جدید ادب ڈاٹ کام، حیدر قریشی ڈاٹ کام( اور اردو دوست ڈاٹ کام کے خورشید اقبال کے علاوہ مجھ کو بھی دعوت دی گئی ہے اس موضوع پر لکھنے کی۔ پرسوں اس کے اڈیٹر نصرت ظہیر کا فون بھی آیا تھا کہ میں تکنیکی باتوں کے بارے میں لکھوں کہ ہکارے ادیب اور شاعر کس طرح تکنالوجی کا استعمال کریں۔
آج میں نے ان کو یہاں کا ربط دے دیا ہے، کہ اس مضمون کو کاپی پیسٹ کر کے اور سکرین شاٹ سیو کر کے ڈاکیومینٹ بنا لیں اور یونی کوڈ سالیوشن سے کنورٹ کر کے ان پیج فائل بنا لیں۔ مجھ کو ان پیج استعمال کرنا زیادہ نہیں آتا، بہر حال میں ادیبوں کے لئے کچھ خاص خاص باتوں پر توجہ مرکوز ہوتے ہوئے لکھوں گا، اور نصرت ظہیر کو مشورہ دیا ہے کہ یہ مضمون بھی شامل کر لیں، امید ہے کہ اجازت ہو گی تمہاری طرف سے۔
ذ پ میں نہیں، سب کو بتا کر لکھ رہا ہوں تاکہ سب کو علم بھی ہو جائے کہ ادبی پرچوں میں بھی اس قسم کے مضامین شامل ہوں گے۔
 
مکی

معطل
جناب یہ تمام معلومات صرف ونڈوز کے لیے ہیں۔ نہ کہ لنکس کے لیے۔
تو پھر اردو سلیکس کے ساتھ اس فائل کو شامل کرنے کا کوئی تک نہیں بنتا۔

باقی جو آپ بہتر جانیں:)

قبلہ تک یوں بنتا ہے کہ سلیکس کوئی باقاعدہ نصب ہونے والا سسٹم تو ہے نہیں اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ جو لوگ بھی اسے تجسس کے تحت ڈاؤنلوڈ کر کے سی ڈی سے چلائیں گے ان تک یہ فائل بھی پہنچ جائے گی اس طرح انہیں اپنے ونڈوز سسٹم پر اردو کی رہنمائی ملک جائے گی..
 
بلال

محفلین
بلال
دہلی سے نکلنے والے رسالے ’ادب ساز‘ میں اگلے ماہ ایک سیمنار شائع ہو رہا ہے، اردو اور کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر۔ حیدر قریشی (جدید ادب ڈاٹ کام، حیدر قریشی ڈاٹ کام( اور اردو دوست ڈاٹ کام کے خورشید اقبال کے علاوہ مجھ کو بھی دعوت دی گئی ہے اس موضوع پر لکھنے کی۔ پرسوں اس کے اڈیٹر نصرت ظہیر کا فون بھی آیا تھا کہ میں تکنیکی باتوں کے بارے میں لکھوں کہ ہکارے ادیب اور شاعر کس طرح تکنالوجی کا استعمال کریں۔
آج میں نے ان کو یہاں کا ربط دے دیا ہے، کہ اس مضمون کو کاپی پیسٹ کر کے اور سکرین شاٹ سیو کر کے ڈاکیومینٹ بنا لیں اور یونی کوڈ سالیوشن سے کنورٹ کر کے ان پیج فائل بنا لیں۔ مجھ کو ان پیج استعمال کرنا زیادہ نہیں آتا، بہر حال میں ادیبوں کے لئے کچھ خاص خاص باتوں پر توجہ مرکوز ہوتے ہوئے لکھوں گا، اور نصرت ظہیر کو مشورہ دیا ہے کہ یہ مضمون بھی شامل کر لیں، امید ہے کہ اجازت ہو گی تمہاری طرف سے۔
ذ پ میں نہیں، سب کو بتا کر لکھ رہا ہوں تاکہ سب کو علم بھی ہو جائے کہ ادبی پرچوں میں بھی اس قسم کے مضامین شامل ہوں گے۔

محترم اعجاز انکل۔ میری طرف سے اجازت ہی اجازت ہے بلکہ اردو کی ترقی کے لئے جہاں چاہیں جیسے چاہیں استعمال کریں۔ باقی اگر حوالہ دینا چاہیں تو اردو محفل کا ہی دے دیں کیونکہ میرے نام سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا جبکہ اردو محفل کے نام سے کم از کم مزید لوگوں کو اردو محفل کے بارے میں پتہ چلے گا۔ ویسے بھی یہ سب آپ کی دعاؤں اور تعاون کی وجہ سے ہی تو ممکن ہو سکا تھا۔
باقی میرے پاس اس کتابچہ کا کچھ حصہ پہلے سے انپیج میں کنورٹ کیا ہوا ہے اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہو تو میں باقی سارا بھی انپیج میں کنورٹ کر کے آپ کو بھیج سکتا ہوں۔ باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
قبلہ تک یوں بنتا ہے کہ سلیکس کوئی باقاعدہ نصب ہونے والا سسٹم تو ہے نہیں اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ جو لوگ بھی اسے تجسس کے تحت ڈاؤنلوڈ کر کے سی ڈی سے چلائیں گے ان تک یہ فائل بھی پہنچ جائے گی اس طرح انہیں اپنے ونڈوز سسٹم پر اردو کی رہنمائی ملک جائے گی..

ہمممممممممممم
بات تو آپ نے ٹھیک کہی:)

ویسے اگر اسی فائل میں تھوڑا سا اور اضافہ کردیا جائے اور لنکس کی چند ایک مشہور ڈیسٹروز میں اردو سپورٹ کی معلومات شامل کردی جائیں تو سونے پر سہاگے والی بات ہوگی۔
 
الف عین

لائبریرین
بلال، بہتر تو ہے کہ کنورٹ کر کے بھیج دو، اگر نصرت ظہیر کسی معروف نام کی ہی کوئی تحریر پسند کرتے ہوں تو میں اسی کا مواد تمہارے حوالے سے میرے ہی مضمون میں شامل کر دوں گا۔ ان پیج میں سکرین شاٹ بلکہ امیجیز لگانے کا نظم سمجھ میں نہیں آیا۔ میں بھی اس کے بغیر ہی لکھ رہا ہوں۔ میرا ای میل تو معلوم ہے نا؟
 
جی میں کنورٹ کر کے بھیجتا ہوں اور آپ کا ای میل ہے میرے پاس۔ باقی انپیج میں تصویر لگانے کے لئے آپ پکچر باکس لگائیں اور پھر اس پر رائٹ کلک کر کے امپورٹ پکچر کر کے مطلوبہ تصویر لگا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کام ٹیکسٹ باکس سے بھی ہو جاتا ہے۔ آپ ٹیکسٹ باکس لگائیں پھر کورل یا کسی بھی دوسرے سافٹ ویئر سے تصویر کو کاپی کریں اور انپیج میں ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کر دیں۔ ویسے پہلا طریقہ یعنی پکچر باکس والا طریقہ بہتر ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں منتظر ہوں۔ ویسے میں نے بھی بغیر سکرین شاٹ کے تقریبآ مکمل کرف لیا ہے مضمون/۔ تمہارا مل جائے تو کیا کہنا۔ اردو کیسے لکھیں پر اسی لئے میں نے زور نہیں دیا ہے۔ پھر یہاں بھی پوسٹ کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
مجھے ایک دوسکرین شاٹس کی ضرورت ہے، ونڈوز اور آفس 2003 اردو مواجے کے۔ جن میں علوی یا جمیل نستعلیق کا استعمال ہو۔ میں نے کہیں دیکھا تھا، شاید محفل میں ہی لیکن اس وقت مل نہیں رہا۔
 
محمدعمر

محفلین
جہاں آپ اردو لکھ رہے ہیں وہاں تحریر کی سمت Right to Left کر لیں جو کہ دائیں طرف کے Ctrl+Shift سے ہو گی۔
کیا کسی بھی سافٹ ویئر میں یہ طریقہ کام کرے گا یعنی کرسر رائٹ سائڈ پر آ جائے گا اردو لکھتے وقت۔ کیونکہ میں نے جی میل میں ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کیوں؟
 
الف عین

لائبریرین
جی میل میں رائٹ ٹو لیفٹ اور لیفٹ ٹو رائٹ کے بٹن بھی نظر آتے ہیں اگر آپ سٹینڈرڈ سیٹنگ استعمال کرتے ہیں تو یہ بآسانی مممکن ہے۔
 
Top