کتب خانے اردو اور عربی زبان میں کتب (ای بکس)

طمیم

محفلین
اردو اور عربی کی ای بکس کی ضرورت ہے ۔
· ای بکس کا تعلق کسی بھی شعبہ سے ہوسکتا ہے۔
· اگر ممکن ہو تو ٹیکسٹ فارمیٹ میں ۔
· پی ڈی ایف یا کسی بھی دوسرے فارمیٹ میں۔یا
· کتب کا لنک یہاں فورم پر یا ذاتی پیغام میں د یا جاسکتا ہے۔
· اگر آپ کے علم میں ایسی ویب سائٹ کا علم ہو جہاں پر کتب موجود ہوں تو اس کا لنک بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
 
طمیم

محفلین
مثال کے طور پر ایک لنک پیش خدمت ہے۔
استاد محترم کی تیار کردہ لائبریری جہاں پر متعدد کتب استفادہ عام کے لئے موجود ہیں۔
http://kitaben.urdulibrary.org/index.html
اس طرح اگر آپ کے پاس بھی کتب موجود ہیں یا آپ کے علم میں ایسی ویب سائٹس ہیں جہاں سے کتب حاصل ہوسکتی ہیں تو شیئر کرنے کی درخواست ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ طمیم۔اس کے علاوہ میں خود تو بار بار کہتا رہا ہوں کہ ہمارے ارکان کے پاس ہی بے شمار ان پیج شکل میں کتب موجود ہوں گی، جسے وہ خود ہی کبھی کبھی موضوع کے تحت پوسٹ کرتے ہیں بطور مراسلہ۔ لیکن افسوس کہ بطور کتاب شئر نہیں کرتے۔ ان سے پھر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بطور کتب بھی یہاں شئر کریں، کنورٹ کر کے یا کہیں اپ لوڈ کر کے لنک دے کر، تاکہ ان کو یونی کوڈ میں کنورٹ کیا جا سکے اور ای بک بنائی جا سکے۔
 
محمد بلال اعظم

استادِ محترم سچ مجھے یاد آیا کہ احمد فراز کی 4 کتابوں کی نظمیں مکمل تیار ہیں۔ 3 کی شاید دے دیں تھیں آپ کو ای بکس جبکہ ایک مرے پاس موجود ہے۔ پھر اُن کا کیا کرنا ہے؟
ساری کتابوں کی نظمیں ایک دفعہ کرنی ہیں اکٹھی یا پھر دو دو تین تین کتابوں کی؟
 
ایک کی تو میں نے کل ہی بنا دی ہے، ’تنہا تنہا‘ مجموعے کی منتخب نظمیں، اس میں صرف رباعیات الگ کر دی ہیں۔ باقی کتب اس ماہ دیکھتا ہوں، اس ای بک کا نام میں نے ’آگ میں پھول‘ رکھا ہے۔
 
طمیم

محفلین
سیرت ابن ھشام (اردو) ٹیکسٹ فارمیٹ میں ضرورت ہے اگر کسی کے پاس اس کا لنک ہو تو شیئر کرنے کی درخواست ہے۔
اسی طرح سیرت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر کوئی بھی کتاب ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہو تو شیئر کرنے کی درخواست ہے۔
 
Top