اردو اور عربی بلاگ کے‌ بارے‌ میں استفسار

دوست وہ چار سو میگا نہیں بلکہ گیگا ہے۔
جوکہ پورے‌ ملک کے‌ ڈاٹا کو ہوسٹ کرنے‌ کے‌ لئے‌ کافی ہے :grin:

خیر! پالم ہوسٹ کو چھوڑ کر اور بہت سی امریکن کمپنیز ہیں

ڈریم ہوسٹ کا پلان بھی دیکھتا ہوں
بلو ہوسٹ
ہوسٹ مونسٹر
ہوسٹ گیٹر کافی اچھی آفر دے رہے ہیں

میں نے بلاگ ہی بنانا ہے۔ فورم کے چکر میں بالکل نہیں پڑنا میں نے لیکن مستقبل میں اگر کوئی پلان بنا تو شاید

فی الحال تو بلاگ ہی ہے

اچھا ورڈ پریس کا بلگ اردوانا ہو تو کیا کرنا چاہئے مجھے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، ایک مفت کا مشورہ میری جانب سے بھی قبول فرمائیں۔ آپ اپنا بلاگ بنانا چاہتے ہیں جس میں آپ عربی اور اردو دونوں میں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست ہوسٹنگ خریدنے کی بجائے شاید بہتر ہوگا کہ آپ پہلے اپنے کمپیوٹر پر اردو اور عربی بلاگ بنانے کا تجربہ کر لیں۔ اگر آپ نے پہلے یہ کام نہیں کیا ہوا تو اس میں گھبرانے کی بات نہیں ہے۔ ہم یہاں آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔ آپ پہلے سادہ ورڈپریس پر اردو اور عربی متن پوسٹ کرنے کا تجربہ مکمل کر لیں تو بعد میں آپ اپنے اصل بلاگ پر یہ کام آسانی سے کر سکیں گے۔
 
زکریا: میں ابھی دیکھتا ہوں۔ شکریہ

نبیل: میں نے‌ ایک ہی بلاگ پر اردو عربی نہیں بلکہ دونوں بلاگ الگ الگ ہوں گے۔
یعنی عربی کے لئے الگ اور اردو کے لئے الگ۔ ہوسٹ ایک ہی سپیس پر کرنے‌ ہیں۔

وورڈ‌ پریس کے بنے بلاگ مجھے‌ پسند آ گئے‌ تھے۔ عبد الرحمن نے عربی کی ایک سائٹ دی جس میں کچھ معرب بلاگ بھی ہیں۔ اردو کی بھی دوستوں نے کوششیں‌کی ہیں۔

مجھے ان تکنیکی مسائل کا زیادہ معلوم نہیں معلومات اکٹھی کرنے پر لگا ہوا ہوں۔

جہاں کوئی مسئلہ درپیش آیا آپ احباب سے پوچھ لوں گا۔
فراخدلی کا بہت بہت شکریہ :)

فی الحال میں ویب ہوسٹ پلانز دیکھ رہا ہوں۔ کل پرسوں تک فیصلہ کرلوں گا۔ ان شاء اللہ
 

عبدالرحمٰن

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

تصویریں بولتی ہیں:



,واللہ الموفق
[/LEFT]

ایک شامی باشندے کا عربی بلاگ
http://www.milado.net

blog8zn2.jpg

blog1256jd7.jpg


اور اسی شامی باشندے نے اپنے تیار کردہ پروڈکٹ کی مدد سے اپنے عربی فورم کو windows-1256 سے utf-8 میں‌کنورٹ کیا ہے جو وی بلٹن کے سپورٹ فورم پر بھی موجود ہے۔
مزید اس پروڈکٹ کیلئے ایک سپورٹ سائٹ بھی بنائی گئی ہے۔

اس شامی باشندے کا کنورٹ کیا گیا فورم ملاحظہ فرمائیں۔
http://www.syrianmeds.net

forum8cv9.jpg

forum1256py7.jpg


مزید سوالف پر اس موضوع کے حوالے سے بحث مباحثے اور سوالات
http://www.swalif.net/softs/swalif45/softs201424/
http://www.swalif.net/softs/swalif45/softs197513/
http://www.swalif.net/softs/swalif54/softs197195/
http://www.swalif.net/softs/swalif54/softs197075/
http://www.swalif.net/softs/swalif59/softs190371/
مزید بلامیعاد فورم بھی اب UTF-8 پر منتقل ہوچکا ہے۔
اُمید ہے اب یقین آگیا ہوگا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ والسلام علیکم
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

عبد الرحن صاحب یہ اچھی بات ہوگی کہ عربی کے لیے ایک اور انکوڈنگ میسر آجائے اس سے یقیناً عربی سے اردو ترجمہ میں کافی آسانی ہوگی انکوڈنگ کے فرق کی وجہ سے جو مسائل ہوتے ہیں وہ میں جانتا ہوں مگر یہ سب جگاڑ ہیں کوئی باقاعدہ اجرا نہیں ہے..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
شکر ہے کہ کوئی یو ٹی ایف 8 بھی نکل آیا۔ ورنہ مکی بھائی نے تو مجھ پر چڑھائی ہی کردی تھی۔:grin:
راسخ بلاگ اردو میں کرنے کا مطلب ہے اس کا تھیم اردو۔ یعنی فرنٹ اینڈ جو نظر آئے گا صارف کو۔ باقی پیچھے یعنی بیک اینڈ پر انگریزی ہی ابھی تک چل رہا ہے (اردو ترجمہ کیا تھا لیکن ابھی تک ہم اردو پیکج تیار نہیں کرسکے اس کا ازلی سستی) ۔۔
آپ اس کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کریں۔ تھیم پسند کریں آپ کو اردو کرکے دے دیں گے۔ یہ آپ کے لیے خصوصی آفر ہے۔ ورنہ میرے پرچے آج سے ٹھیک دس دن بعد ہیں۔ سمسٹر فائنل کے۔ لیکن آپ چونکہ پہلی بار بلاگنگ شروع کررہے ہیں اس لیے آپ کے لیے کمپنی نے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کروایا ہے۔
;)
 
شکر ہے کہ کوئی یو ٹی ایف 8 بھی نکل آیا۔ ورنہ مکی بھائی نے تو مجھ پر چڑھائی ہی کردی تھی۔:grin:
راسخ بلاگ اردو میں کرنے کا مطلب ہے اس کا تھیم اردو۔ یعنی فرنٹ اینڈ جو نظر آئے گا صارف کو۔ باقی پیچھے یعنی بیک اینڈ پر انگریزی ہی ابھی تک چل رہا ہے (اردو ترجمہ کیا تھا لیکن ابھی تک ہم اردو پیکج تیار نہیں کرسکے اس کا ازلی سستی) ۔۔
آپ اس کو لوکل ہوسٹ پر ٹیسٹ کریں۔ تھیم پسند کریں آپ کو اردو کرکے دے دیں گے۔ یہ آپ کے لیے خصوصی آفر ہے۔ ورنہ میرے پرچے آج سے ٹھیک دس دن بعد ہیں۔ سمسٹر فائنل کے۔ لیکن آپ چونکہ پہلی بار بلاگنگ شروع کررہے ہیں اس لیے آپ کے لیے کمپنی نے خصوصی رعایتی پیکج متعارف کروایا ہے۔
;)


دوست مدینہ شریف سے آپ کے‌ لئے‌ دعائیں ہیں!
لیکن میرے بلاگ کی وجہ سے اپنے آپکو حرج میں نہ ڈالیں تو کردیں۔
حرج ہو تو انتظار کرلوں گا
 
مکی بھائی اور عبد الرحمن بھائی
آپ دونوں کا بھی شکریہ

اور آپ کے‌ لئے بھی دعائیں

بلکہ سب کے‌ لئے

رمضان بھی مبارک ہو
 
راسخ آپ کوئی بھی ورڈ پریس کا تھیم منتخب کر لیں اور جیسا کہ شاکر نے کہا ہے اسے اردو میں ڈھالنا کوئی مسئلہ نہ ہوگا۔
 

دوست

محفلین
دوست مدینہ شریف سے آپ کے‌ لئے‌ دعائیں ہیں!
لیکن میرے بلاگ کی وجہ سے اپنے آپکو حرج میں نہ ڈالیں تو کردیں۔
حرج ہو تو انتظار کرلوں گا
راسخ آپ کا یہ انداز مار دیتا ہے۔ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ مدینہ سے دعا ہے۔۔۔
ایک درخواست ہے ایک بار ریاض الجنہ میں بیٹھ کر دعا کردیجیے کہ فاسق و فاجر حاضری کی اجازت چاہتا ہے۔
بڑی مہربانی ہوگی آپ کی۔
 
دوست آپکی بات سے آنسو بہہ پڑے!
ضرور آپ کے‌ لئے ریاض الجنہ میں جاکر یہ حقیر دعا کرے گا۔ کیا پتہ اس ناکارہ کا بھی بیڑا پار ہوجائے۔

میں نے‌ سپیس خرید بھی لی ہے۔ اور ڈومین بھی۔ عنقریب مزید خبر مل جائے گی۔

وورڈ پریس کی تھمیز کہاں‌سے‌اختیار کروں تاکہ اردو میں آپ‌لوگ کنورٹ کرسکو۔
 
السلام علیکم
درج ذیل سے تھیم ڈاؤن لوڈ کریں

مجھے یہ دو تھیمز پسند آئی ہیں اردو کے‌ لئے

از راہِ کرم دوست اور محب بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اردوا دیں

جزاک اللہ خیر

http://dehhn.com/uploader/uploads/Blog_urdu.zip

عربی تھیمز عبد الرحمن بھائی ترجمہ کریں گے

جزاکم اللہ خیر
 

دوست

محفلین
میں اسے صبح‌ دیکھتا ہوں راسخ اگرچہ منگل کو میرا پرچہ ہے۔ کاش نیٹ‌ ایک دن پہلے ٹھیک ہوجاتا۔
 

دوست

محفلین
black-che-grafitti-12 کی سٹائل شیٹ‌کو اردو کی طرف کردیا ہے۔ اب ترجمہ باقی ہے۔ اگر کوئی دوست یہ کردے تو نوازش ہوگی۔ مجھے لگتا ہے اس سلسلے میں‌ مزید کام پرچوں کے بعد تک ملتوی کرنا پڑے گا مجھے۔
یہاں سے اتار لیں۔
وسلام
 
شاکر

جزاک اللہ خیر

خیر تکنیکی مسائل میرے سر کے اوپر سے شوں ہو جاتے‌ ہیں

آپ اپنا امتحان مکمل کرو پھر سہی

اللہ آپکو کامیابی دے
اور سرفرازی عطا فرماءے

آمین
 
Top