دوسری سالگرہ اردوویب محفل کی دوسری سالگرہ مبارک

فہیم

لائبریرین
دیر سے ہی سہی
میری طرف سے بھی اردو محفل کے تمام ممبران کو محفل کی دوسری سالگرہ مبارک

اس موقع پر میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر اب مجھ سے پوچھا جائے کہ مجھے نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے۔
تو میرا جواب ہوگا سب سے پہلے نمبر پر اردو محفل
جب کے مجھے ابھی محفل کا حصہ بنے ایک سال بھی نہیں‌ ہوا۔
اس مختصر سے عرصے میں میں نے بہت کچھ نیا سیکھا۔
بہت سے اچھے لوگوں سے جان پہچان ہوئی۔
جن میں سب سے پہلے نمبر پر میں قیصرانی بھائی کا نام لوں گا۔
کیوں کے میری سب سے پہلی پوسٹ کا جواب دینے والے وہی تھے۔ اور سب سے پہلے جان پہچان بھی میری انھی سے ہوئی۔
تو قیصرانی بھائی آپ کا میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اتنی اچھی جگہ کو سمجھنے میں مدد دی اور آپ ہی کی وجہ سے میں ابھی تک یہاں موجود ہوں۔
قیصرانی بھائی کے علاوہ بھی اور بہت سے لوگوں سے دوستی ہوئی۔
خاص کر شمشاد بھائی جن کی تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔
اس لیے کہ ان کی تعریف کے لیے میرے پاس مناسب الفاظ نہیں ہیں :)

کچھ لوگ میری کچھ حرکتوں سے تنگ بھی ہوئے :wink:
ان سے معذرت کے ساتھ ایک بار پھر سوری

مجھے امید ہے کہ یہ محفل اسی طرح روز بروز پھلتی پھولتی رہی گی انشاءاللہ
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ہم سب کو یہ دوسری سال گرہ۔ اور نبیل، زکریا اور آصف کو خصوصی مبارکباد۔ میری ہی یہ بد قسمتی رہتی ہے کہ عین سالگری کے دن میرا نیٹ دغا دے جاتا ہے۔ گھر میں چار دن سے غائب ہے، اور دفتر میں جمعے کی دوپہر سے، تو آج دو پہر میں نصیب ہوا۔ پچھلے سال بھی یہی ہوا تھا۔ خیر۔
ایک بار پھر سب اہلیانِ محفل کو ہماری یہ سالگرہ مبارک ہو، کہ محفل اور ہم الگ الگ تھوڑے ہی ہیں۔
 
Top