اردوویب اور آئی پی وی 6

زیک

مسافر
کچھ دن پہلے اپنی انٹرنیٹ سروس بدلی تو اردوویب پر آنا ممکن نہ رہا۔ خیر میں اکثر فون ہی سے آتا ہوں تو اس کے ڈیٹا کنکشن سے بحث و مباحثہ جاری رہا۔

پہلے تو خیال تھا کہ کوئی عارضی مسئلہ ہے مگر جب درست نہ ہوا تو تحقیق کی۔ اردوویب کے ہوم پیج پر جاتا تو nginx کا ڈیفالٹ میسج آتا جیسے سرور سیٹ ہی نہیں کیا گیا۔ کسی اور صفحہ پر جاتا تو 404 کا سامنا کرنا پڑتا۔

پنگ، ٹریس راؤٹ وغیرہ سے چیک کیا تو سب ٹھیک ہی نظر آیا۔ ابن سعید سے بات کرتے خیال آیا کہ کہیں ipv6 کا مسئلہ نہ ہو۔ سعود نے چیک کیا تو سرور آئی پی وی 6 کے لئے کنفگر نہیں تھا جسے سعود نے فوراً درست کر دیا ہے۔

لگتا ہے میں محفل کا پہلا آئی پی وی 6 صارف ہوں۔
 
میرا براوزر کہہ رہا ہے کہ یہIPv4 ہے
مگر چھ پر بھی چلے گا۔
Connections to IPv6-only sites are timing out. Any web site that is IPv6 only, will appear to be down to you.
یہ ہوتا کیا ہے؟
 
زیک بھائی، توجہ دلانے کا شکریہ۔ ڈی این ایس تو IPv4 اور IPv6 دونوں کے لیے کنفیگر گیا ہوا تھا، البتہ ویب سرور کے ورچؤل ہوسٹ IPv6 پیکٹس کو درست انداز میں راؤٹ کرنے کے لیے کنفیگر نہیں کیے گئے تھے، لہٰذا IPv6 کی ساری ٹریفک ڈیفالٹ ورچؤل Nginx کنفگ ڈائریکٹیوس کی مدد سے ہینڈل کی جا رہی تھی۔ :) :) :)
لگتا ہے میں محفل کا پہلا آئی پی وی 6 صارف ہوں۔
اگر cURL کو بھی شمار کیا جائے تو پہلے "کامیاب" صارف ہم قرار پائیں گے۔ اتفاق سے پہلے ناکام صارف بھی شاید آپ نہ ہوں، کیونکہ دیگر کلائنٹس اور روبوٹس نے بھی غالباً اس سے قبل IPv6 ایڈریس پر محفل کو ایکسس کرنے کی کوشش ضرور کی ہوگی۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
یہ آئی پی وی 6 کیا ہوتا ہے؟

میرا براوزر کہہ رہا ہے کہ یہIPv4 ہے
مگر چھ پر بھی چلے گا۔
Connections to IPv6-only sites are timing out. Any web site that is IPv6 only, will appear to be down to you.
یہ ہوتا کیا ہے؟
آئی پی ورژن 4 انٹرنیٹ پروٹوکال کا پرانا ورژن تھا جس کے ذریعہ کمپیوٹرز کو ایڈریس دیئے جاتے ہیں وغیرہ۔ اس کی ایڈریس سپیس ختم ہو رہی تھی تو اب آئی پی ورژن 6 نیا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
دو دن سے مجھے بھی ایرر 104 مل رہی تھی، میرا خیال تھا کہ سرور میں کچھ خرابی ہو گئی۔ جیسے ابھی بزم اردو میں ہو گیا تھا، سیف قاضی کے پاس جو بیک اپ تھے، وہ بھی کار کرد نہیں ہو سکے، صرف مارچ تک کے ڈاٹا بیس کی رکوری ہو سکی۔
 
arifkarim

معطل
آئی پی ورژن 4 انٹرنیٹ پروٹوکال کا پرانا ورژن تھا جس کے ذریعہ کمپیوٹرز کو ایڈریس دیئے جاتے ہیں وغیرہ۔ اس کی ایڈریس سپیس ختم ہو رہی تھی تو اب آئی پی ورژن 6 نیا ہے۔
آج سے کافی سال قبل کالج کے زمانہ میں پڑھا تھا کہ آئی پی 4 کے ایڈریسز ختم ہونے کے قریب ہیں۔ اور امسال شمالی امریکہ کی حد تک یہ پیشگوئی پوری ہوگئی:
google-per-country-ipv6.png
 
Top