اردوسپیچ ریکگنیشن بذریعہ ہندی

السلام علیكم دوستو
ہندی ڈکٹیشن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جسمیں آپ کو الفاظ ٹرین کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی
آپ بولتے جائیں سافٹ ویئر لکھتا جائے گا اس کے بعد اس کو آپ ہندی سے اردو کنورٹ کرلیں اب ٹائپنگ کرنا آسان ہو جائے گا اب نہ خریدنے کی ضرورت اور نہ انسٹال کرنے کا مسئلہ تو آئیے شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
یہ لکھا ہوا اسی میں بول کر لکھا ہے
http://www.hindidictation.com/Index1.html یہاں سے لکھا ہوا
کاپی کر کے http://uh.learnpunjabi.org/default.aspx سے کنورٹ کرلیں
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
السلام علیكم دوستو
ہندی ڈکٹیشن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جسمیں آپ کو الفاظ ٹرین کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی
آپ بولتے جائیں سافٹ ویئر لکھتا جائے گا اس کے بعد اس کو آپ ہندی سے اردو کنورٹ کرلیں اب ٹائپنگ کرنا آسان ہو جائے گا اب نہ خریدنے کی ضرورت اور نہ انسٹال کرنے کا مسئلہ تو آئیے شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
یہ لکھا ہوا اسی میں بول کر لکھا ہے
ہہہم ! ویب سائٹ کا لنک دیجئے اور یہ بتایئے کہ اِسے استعمال کرنے کے لیے ہمیں ہندی سیکھنے کی ضرورت تو نہیں پڑے گی کیونکہ اگر ایسا ہے تو میرا خیال ہے پھر اصل سے سود بڑھ جائے گا :) اور ہندی سے اُردو میں کنورٹ کرنے کے لیے کیا لائحہ عمل اپنایا ہے آپ نے یہ بھی بتائیں ۔
 
رانا

محفلین
میرے پاس نتائج اتنے اچھے تو نہیں لیکن پھر بھی اردو میں اس طرح کے کام کی ابتدا ہے اس لئے یہ کوشش بہت تعریف اور حوصلہ افزائی کی مستحق ہے اس لئے بھی کہ بغیر ڈیٹا ٹریننگ کے یہ سافٹوئیر کام کررہا ہے۔ ذیل میں نتائج شئیر کررہا ہوں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ میرا مائیک اتنی اچھی کوالٹی کا نہیں شائد اس وجہ سے بھی نتائج پر اثر پڑا ہوگا۔

جملے جو میں نے بولے:
خاکسار اس سافٹوئیر کی ٹیسٹنگ کرنا چاہ رہا ہے اس لئے یہ جان لیں کہ یہ جملے اردو محفل کے لئے بولے جارہے ہیں تاکہ اردو محفل پر نتائج شئیر کرکے یہ بتایا جاسکے کہ اس سافٹوئیر کا رزلٹ کیسا ہے۔ امید ہے کہ اچھا ہی ہوگا ٹائپنگ تو بہت تیزی سے ہورہی ہے اور شائد سرخ کلر کا فونٹ استعمال کیا گیا ہے اگر ویب پر اتنی تیزی سے ٹائپنگ ہورہی ہے تو اگر یہ آفلائن ورژن ہوگا تو کتنی عمدہ ٹائپنگ ہوگی اب کنورٹ کرکے دیکھتے ہیں کہ کیسا ٹائپ کیا ہے۔
نتائج:
Hotstar ایپس ساپھٹوییر کے ٹیسٹنگ کرنا چاہ رہا ہے اسلئے یہ جان لیں اردو محفل کے لئے بولے جا رہے ہیں tata indigo اردو محفل میں پر کر کے یہ بتایا جا سکے اسکے چتر پر کا رزلٹ کیسا ہے امید ہے که اچھا ہی ہوگا ٹائم تو بہت دیر ہو رہی ہے اور گال بنسل کلر کا فون استعمال کیا گیا ہے یہ ویوپارک کر تیری ٹائپنگ ہو رہی ہے تو اگر یہ آپھلائن ورجن ہوگا تو کتنی بڑھیا ٹائپنگ ہوگی اگر کو کنورٹ کرکے دیکھتے ہیں کتنے کیا ٹائپ کیا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کافی تاخیر سے اس تھریڈ کو دیکھا ہے اور مجھے بھی یہ تجربہ دلچسپ معلوم ہوا ہے۔ بغیر کسی ٹریننگ کے یہ واقعی اچھے نتائج دکھا رہا ہے۔ استعمال کا طریقہ اوپر والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے، یعنی کہ پہلے اس ربط پر جا کر ہندی میں املا کروائی جائے۔ اصل میں ہم اردو بولیں گے لیکن یہ ہندی میں املا کرے گا۔ اور بعد میں اس ربط پر جا کر اس ہندی متن کو اردو میں ٹرانسلٹریٹ کر لیا جائے۔ صاحب مراسلہ کا پوسٹ کرنے کا شکریہ اور توجہ دلانے کا شکریہ ابن سعید :)۔
 
راج

محفلین
میں نے اسے ٹیسٹ کیا بہت ہی شاندار نتائج سامنے آئے مگر یہ اردو الفاظ کو نہیں لکھ سکتا جیسے کہ میں نے یہ الفاظ لکھے تو اس نے انہیں کچھ اور ہی بنا دیا
نتائج
تبصرہ
سرخ
مگر پھر بھی اگر سادہ الفاظ استعمال کرنا ہو تو بہت ہی بہترین کام کرتا ہے ہے ۔
شئیر کرنے کا شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
ہندی سے اردو کے لئے تو پٹیالہ یونیورسٹی کی یہ سائٹ ہی بہترین ہے، میں اس سے کئی صفحات کنورٹ کر چکا ہوں۔
 
محمد اسلم

محفلین
بھئی اس معاملہ کے لئے تو ہم نے خود ایک "جگاڑ" کر رکھی ہے۔میری ورڈلسٹ میں اردو اور ہندی کے الفاظ ہیں،اور ایک چھوٹی سی ایپلیکیشن ہے ،جو کہیں پر بھی قابلِ تدوین متن پر اپنا کام کر جاتی ہے،،، اسپیڈ بھی اچھی ہے،،، لیکن ورڈ لسٹ کا کام ابھی تھوڑا رک گیا ہے ،،، پھر بھی کافی الفاظ ہیں۔
 
السلام علیكم دوستو
ہندی ڈکٹیشن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جسمیں آپ کو الفاظ ٹرین کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی
آپ بولتے جائیں سافٹ ویئر لکھتا جائے گا اس کے بعد اس کو آپ ہندی سے اردو کنورٹ کرلیں اب ٹائپنگ کرنا آسان ہو جائے گا اب نہ خریدنے کی ضرورت اور نہ انسٹال کرنے کا مسئلہ تو آئیے شروع کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے
یہ لکھا ہوا اسی میں بول کر لکھا ہے
http://www.hindidictation.com/Index1.html یہاں سے لکھا ہوا
کاپی کر کے http://uh.learnpunjabi.org/default.aspx سے کنورٹ کرلیں[/QUOT

شکریہ، جزاک اللہ
 
Top