ارجنٹائن: گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کاشفی

محفلین
ارجنٹائن: گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
206760_77815332.jpg

ارجنٹائن میں گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد شدید لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بیونس آئرس: (دنیا نیوز) دارالحکومت بیونس آئرس میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جنہوں نے مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔ شہری احتجاجا بجلی کے پولز اور ٹریفک سگنلز پر ڈنڈے برسا کر اپنا غصہ نکالتے رہے۔ دوسری جانب حکومت نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
 
Top