تعارف اراکین اردو محفل کی خدمت میں سلام

السلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ سب عافیت سے ہوں گے
میرا نام محمد عمر انور ہے
کراچی سے تعلق رکھتا ہوں
تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوں ساتھ ساتھ کمپیوٹر سے بھی تھوڑا بہت شغف ہے
گوگل پر اردو میں جب بھی کچھ سرچ کیا تو اکثر وبیشتر سرفہرست اردو محفل کی طرف رہنمائی کی گئی
یہاں مختلف موضوعات پر بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو ملا
اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی آپ سب کے ساتھ میں یہاں بہت کچھ سیکھ پاوں گا
شکریہ
والسلام

پس نوشت:
تعارف کے موضوع سے جان چھڑانا چاہ رہا تھا لیکن اکاونٹ سیٹ اپ کی تکمیل کے لیے ضروری تھا اس لیے خواہی نخواہی یہ ضابطہ پورا کرنا پڑا :roll:
 
آخری تدوین:
Top