انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

آصف مقبول

محفلین
بہت شکریہ قیصرانی صاحب ۔ آپ بھی اپنا پورا نام بتائیے گا

محمد آصف مقبول نام سنتا آرہا ہوں بچپن سے ۔ اب عادی ہوگیا ہوں اسی لئے اسی پر اکتفا کرتا ہوں ۔

یہ تصویر جھیل سیف الملوک ماہ اپریل سن 2004 میں لی گئ تھی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

محمد منصور نام ہے، قیصرانی کو یہاں شناخت بنایا ہوا ہے کہ ہر جگہ ایک ہی آئی ڈی استعمال ہوتی ہے :)
 
آصف مقبول

محفلین
آپ انٹرویو دینے آئے ہیں کہ لینے :)
تفنن برطرف، اپنے بار ےمزید کچھ بتائیے، جو بتانا چاہیں :)

میں پہلے یہی سوچتا رہا کہ اپنے بارے میں کیا بتاؤں ۔ کوئ قابل ذکرشے نظر ہی نہ آئ بتانے کیلئے ۔ اسی لئے اس تھریڈ کا رُخ کیا کہ سوالوں کے جواب دے لوں گا ۔ :)
خیر ، میں شاعر ، رائٹر و دانشور وغیرہ تو نہیں ہوں ۔ لیکن ادب دوست بہت ہوں ۔ اردو زبان سے اور اردو لکھنے والوں سے بہت محبت ھے ۔ اسی لئے حلقہ احباب میں زیادہ تعداد شاعرو ں و ادیبوں کی ھے ۔ اور اسی خدمت کو آگے بڑھانے کیلئے "لکھاری" کے نام سے پبلشنگ و پرنٹنگ کا ایک ادارہ و ویب سائٹ بنائ ھے ۔ جس کے تحت ہم کسی بھی مصنف کی کتاب کو چھاپتے ہیں اسکی آن لائن مارکیٹنگ و سیل کرتے ہیں اور اس سیل میں سے ایک مخصوص حصہ اس مصنف کو بطور رائلٹی مہیا کیا جاتا ھے ۔"لکھاری ڈاٹ کام" کا جلد ہی افتتاح ہونے والا ہے ۔
 
اس کے علاوہ اپنی تعلیمی قابلیت، مشاغل وغیرہ وغیرہ پر بھی روشنی ڈالئے :)
 
باسل احمد

محفلین
اگر برادرم عزیزم قیصرانی صاحب اپنے بارہ میں کچھ بتانا پسند کریں تو میں منتظر رہوں گا۔۔۔ اصل میں میں یہ پورا دھاگہ نہیں پڑھ سکا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر برادرم عزیزم قیصرانی صاحب اپنے بارہ میں کچھ بتانا پسند کریں تو میں منتظر رہوں گا۔۔۔ اصل میں میں یہ پورا دھاگہ نہیں پڑھ سکا۔
میرے بارے کہنے کو تو بہت کچھ ہے جناب، آپ کچھ چیدہ چیدہ سوالات لائیں تو آسانی ہو جواب دینے میں
مختصراً پاکستان میں ڈیرہ غازی خان شہر سے تعلق ہے اور عرصہ لگ بھگ نو سال سے فن لینڈ میں آباد ہوں۔ اردو سے محبت اس فورم تک کھینچ لائی، وسیلہ مرحومہ بوریت ڈاٹ کام کے شارق مستقیم صاحب بنے :)
لائبریری کے لئے وقتاً فوقتاً کام کرتا رہتا ہوں کہ مصروفیت سے مشروط ہے :)
 
Top