ادیبوں کی (لکھنے کی) نرالی عادتیں۔ آپ کس طرح لکھتے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
زور ڈالے بغیر وہ کمالات کرتے ہیں کہ لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں!!!! کہ ایسا کیا پڑھ لیا جو دوسرا منہ بنائے بیٹھا ہے اور یہ پڑھ کر ہنس ہی نہیں رہیں کھلکھلا کیسے رہی ہیں کہنا پڑتا کہ اُردومحفل کے شفیق الرحمان جونیئر کو پڑھ رہے ہیں۔۔۔⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️

ماشاء اللہ!

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
 
فاخر

محفلین
بھائی لکھتا ہوں۔
ابھی کچھ دنوں پہلے ایک منظوم تہنیت لکھی تھی، وہ اسی کا نتیجہ ہے۔ 😆😂🤣
 
سید عمران

محفلین
بھائی لکھتا ہوں۔
ابھی کچھ دنوں پہلے ایک منظوم تہنیت لکھی تھی، وہ اسی کا نتیجہ ہے۔ 😆😂🤣
امیدہے کہ۔۔۔
نظم میں موجود پان کی خوشبو کی ہر شخص نے پذیرائی کی ہوگی۔۔۔
دھواں دھواں کرتے گولڈ فلیک نے عجیب طلسماتی ماحول بنادیا ہوگا۔۔۔
اور پس منظر میں بجتی موسیقی کے سروں نے سب لوازمات پہ جلتی پر تیل کا کام کیا ہوگا!!!
 
سید عمران

محفلین
اگر مجھے یہ سب چیزیں (علاوہ سگریٹ، کہ اُس میں ویسے بھی دلچسپی نہیں ہے) میسر ہو جائیں تو ایک سطر بھی نہ لکھ سکوں۔ :) :)
ویسے بھی نگار بیگم کی آمد آمد کی اطلاع ہو تو کون کم بخت واردات قلبی سے لگاؤ کا اظہار کرے !!!
خبرم رسید امشب نگار خواہی آمد
 
فاخر

محفلین
امیدہے کہ۔۔۔
نظم میں موجود پان کی خوشبو کی ہر شخص نے پذیرائی کی ہوگی۔۔۔
دھواں دھواں کرتے گولڈ فلیک نے عجیب طلسماتی ماحول بنادیا ہوگا۔۔۔
اور پس منظر میں بجتی موسیقی کے سروں نے سب لوازمات پہ جلتی پر تیل کا کام کیا ہوگا!!!

😆😂🤣دعویٰ تو نہیں کرسکتا؛لیکن اس سے کچھ کم محسوسات بھی نہیں تھے 😆😂🤣
 
جاسمن

لائبریرین
ہم نے تو جب بھی ہاتھ سے لکھا، زیادہ تر تکیہ پہ رکھ کے لکھا۔ اب لیپ ٹاپ "نکی" میز (جو عموماً بیڈ پہ رکھی ہوتی ہے) پہ رکھ کے لکھتے ہیں ۔
 
Top