مبارکباد ادب دوست کو اردو محفل پہ ایک ہزار مراسلے مبارک ہوں

مبارک ہو میاں نذیر۔ اب اسی خوشی میں اپنے اصل نام کو محفل کی پہچان بنا لو!!

استادِ گرامی، بہت بہت شکریہ،
استادِ محترم نذیر تو میرے والد کا نام ہے :):)
میرا نام تو محمد ہے ۔ میں نے تعارف میں بھی یہی عرض کیا تھا ، "محمد نذیر" مگر احبات نے وہی معاملہ کیا جو عموماََ کرکٹز کے ساتھ ہوتا ہے ، کامران اکمل کو فقط "اکمل" کہتے ہیں جو کہ اسکے والد کا نام ہے ۔ وسیم اکرم کو "اکرم" جبکہ ہو سکتا ہے وہ تین بھائی ہوں "وسیم اکرم، نسیم اکرم، شمیم اکرم" :p:p
تو اسی طرح میرا نام محمد ہے مگر احباب نے نذیر کہا ، میں نے اسی تناظر میں لیا کہ جیسے "وسیم اکرم" کو "اکرم" کہا جاتا ہے ۔ جبکہ میری ذاتی خواہش یہ ہے کہ میری پہچان ادب دوستی کے حوالے سے ہو۔
باقی جیسا آپ حکم فرمائیں گے بندے کو عامل پائیں گے۔
 
بہت نوازش فاروق احمد بھٹی بھائی، جواباََ کئی مصرعے آئے کہ آپ کے منظوم عنایت نامے کا منظوم جواب دیا جائے، مگر جس اپنائیت سے آپ نے لئیق احمد بھائی پر اشعار کا لاٹھی چارج کیا ہے اسے دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ نثری قبولیت میں میں عافیت پوشیدہ ہے، بہرکیف آپ کی محبت کا بے پناہ شکر گزار ہوں۔
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضانِ محبت عام سہی عرفانِ محبت عام نہیں
اچھا تو یہ لاٹھی چارج تھا :shock:
میں تو سمجھا بہاریں پھول برسا رہی ہیں :whistle:
 
بہت بہت مبارک ہو ادب دوست بھائی!

آج پتہ چلا کہ آپ کا نام نذیر ہے۔ مکمل نام نذیر ہی ہے یا کچھ اور بھی لگاتے ہیں نام کے ساتھ۔

جناب محمداحمد بھائی بہت بہت شکریہ ،
آپ محبت سے پکاریں جس نام سے چاہے۔
استاد الف عین کو اسی سلسلے میں اپنی گزارشات پیش کر چکا ہوں ۔ ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں

استادِ گرامی، بہت بہت شکریہ،
استادِ محترم نذیر تو میرے والد کا نام ہے :):)
میرا نام تو محمد ہے ۔ میں نے تعارف میں بھی یہی عرض کیا تھا ، "محمد نذیر" مگر احبات نے وہی معاملہ کیا جو عموماََ کرکٹز کے ساتھ ہوتا ہے ، کامران اکمل کو فقط "اکمل" کہتے ہیں جو کہ اسکے والد کا نام ہے ۔ وسیم اکرم کو "اکرم" جبکہ ہو سکتا ہے وہ تین بھائی ہوں "وسیم اکرم، نسیم اکرم، شمیم اکرم" :p:p
تو اسی طرح میرا نام محمد ہے مگر احباب نے نذیر کہا ، میں نے اسی تناظر میں لیا کہ جیسے "وسیم اکرم" کو "اکرم" کہا جاتا ہے ۔ جبکہ میری ذاتی خواہش یہ ہے کہ میری پہچان ادب دوستی کے حوالے سے ہو۔
باقی جیسا آپ حکم فرمائیں گے بندے کو عامل پائیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جناب محمداحمد بھائی بہت بہت شکریہ ،
آپ محبت سے پکاریں جس نام سے چاہے۔
استاد الف عین کو اسی سلسلے میں اپنی گزارشات پیش کر چکا ہوں ۔ ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں

ماشاءاللہ۔

غالباً آپ کا تعارف میری نظر سے نہیں گزرا (یا پھر دھیان نہیں رہا) اس لئے پوچھا۔

محمد نام تو ایسا ہے کہ اس کی کیا تعریف کی جائے۔

ادب دوستی تو بہت ہی اچھی بات ہے، ادب دوست کی آئی ڈی بھی اچھی ہے۔ لیکن بے ساختہ گفتگو میں اصل نام لیا جانا ہی آسان رہتا ہے۔

بہر کیف، شاد آباد رہیے اور یوں ہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیے۔ :)
 
Top