مبارکباد ادب دوست کو اردو محفل پہ ایک ہزار مراسلے مبارک ہوں

مبارک ہو
آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو :)
بھائی
؟؟
سارے شعراء سے رشتہ داری قائم ہو جائے گی تو غزلیں کیا موچی لکھیں گے ۔۔۔

کسی کے زخم پر چاہت سے پٹی کون باندھے گا
اگر بہنیں نہیں ہوں گی تو راکھی کون باندھے گا​

اللہ کی پناہ کہ راکھی کا سوچ کر
میری مخالفت میں وہ بے دین ہو چلے
:angel3::angel3:
 
موچیوں پر ممانعت کا تو معلوم نہیں
مگر جس رفتار سے یہاں شعراء سے ابدی حرمت کے رشتے قائم کئے جا رہے ہیں اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ کچھ عرصے میں شعراء فقط مرثیہ نگاری تک محدود رہ جائیں گے۔ کیونکہ ہر شخص منور رانا تو ہے نہیں کہ غزل میں "ماں ، بہن" شروع کردے ۔
اور اگر شاعری کر کے بھی بہن بیٹیاں ہی بنانی ہیں تو عنقریب ایک کثیر طبقہِ شعراء شاعری سے علانِ براءت کر دے گا ۔
اسی محفل میں کہیں پڑھا تھا کسی خاتون نے لکھا کہ "میں غالب کی روحانی بیٹی ہوں"۔ عالمِ رویاء میں غالب سے ملاقات ہوئی تو میں نے عرض کیا " مرزاؔ ، آپ کی شاعری سے متاثر ہو کر ایک خاتون اپنے آپ کو آپ کی روحانی بیٹی کہتی ہیں"
کہنے لگے " میاں اہلِ زمین کی انہی حرکتوں کی وجہ سے تو میں کہا تھا " کچھ شاعری زریعہِ عزت نہیں مجھے"
میں نے عرض کیا " اس سے بہتر تو آپ کے لیے آپ کے آباء کا پیشہ سپہ گری ہی تھا ۔
کہنے لگے " ہاں کم از کم مفتوحہ خواتین کی یہ جراءت تو نہ ہوتی کہ منہ پھاڑ کے "بھائی" کہہ دیں۔
میں نے عرض کیا" استاد و شاگرد کا رشتہ اپنی جگہ،لیکن ہم دوستانہ پوچھتے ہیں ، مرزاؔ صاحب ، آپ سے اچھے تو منٹو رہے ، کم از کم خواتین منٹو کا نام لیتے ہوئے شرما تو جاتی ہیں، اور کیا مجال ہے کسی کی کہ منٹو کو بھائی کہہ دے، کجا روحانی بیٹی ہونا"۔
مرزاؔ آب دیدہ ہو گئے۔۔ اور ہم عالمِ دنیا میں واپس ہوئے۔
 
فاروق احمد بھٹی بھائی آپ جس نام سے چاہیں پکار لیں ، بس ہمیں تو یہ تسلی ہے کہ آپ نے ہمیں یاد کیا ہے ۔
ع۔
ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام تو آئے
آئے تو سہی چاہے غلط ہی آئے ۔۔ :lol::lol::lol:
مرا دل اور تم کو بھول جائے ، غیر ممکن ہے
تمہاری یاد سے دم بھر یہ غافل ہو نہیں سکتا
 
لگی آگ دھیرے سے بڑھتی گئی
کہ دل رفتہ رفتہ مرا جل گیا
مجھے بھی یاد دلا دیا آپ نے
گویا آپ کو بھی دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل و جگر تف فرقت سے جل کے خاک ہوئے
ولے ہنوز خیالِ وصال خام رہا
 
مرا دل اور تم کو بھول جائے ، غیر ممکن ہے
تمہاری یاد سے دم بھر یہ غافل ہو نہیں سکتا

بہت نوازش فاروق احمد بھٹی بھائی، جواباََ کئی مصرعے آئے کہ آپ کے منظوم عنایت نامے کا منظوم جواب دیا جائے، مگر جس اپنائیت سے آپ نے لئیق احمد بھائی پر اشعار کا لاٹھی چارج کیا ہے اسے دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ نثری قبولیت میں میں عافیت پوشیدہ ہے، بہرکیف آپ کی محبت کا بے پناہ شکر گزار ہوں۔
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضانِ محبت عام سہی عرفانِ محبت عام نہیں
 
ارے جناب بس تھوڑا بہت مزاح پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اگر کسی کو پسند آئے۔
 
Top