ادارہ فروغ قومی زبان، حکومت پاکستان-وادی اردو کی شمولیت

راشد اشرف

محفلین
وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ، حکومت پاکستان ادارہ فروغ قومی زبان کی مرکزی ویب سائٹ پر وادی اردو کو شامل کرلیا گیا ہے، متعلقہ لنک یہ ہے:
http://nlpd.gov.pk/implinks.php

اس لنک کے بالکل آخر میں متفرق کے تحت درج ذیل عنوان سے سافٹ لنک موجود ہے:
وادی اردو: اردو مضامین اور اردو خود نوشت کی فہرست

ویب سائٹ کا مرکزی لنک:

http://nlpd.gov.pk/
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
دلی خوشی ہوئی راشد بھائی ۔
ادیبوں شاعروں میں ایک مسئلہ بہت نمایاں دیکھا ہے، اپنی ذات کی پروجیکشن کا ۔ آپ کو دیکھ کے رشک ہوتا ہے، کہ محض زبان کی خاموش خدمت ......صرف خدمت......ورنہ لوگ تو عوضانہ مانگتے ہیں آج......اپنے بولے گئے ایک لفظ کا..... لکھے گئے ایک حرف کا.......
اللہ تعالیٰ آپ کو علم و ادب کی اس مسلسل خدمت کا اجر دے ۔ رات مجھے اردو میں تحقیق کے موضوع پہ کچھ مواد چاہیے تھا، میں نے گوگل کیا، سامنے آپ کا نام آ گیا، وہ ایک کتاب تھی "مبادیات تحقیق".....اس کے حوالہ سے ۔ :)
 
شکریہ بھائی فلک شیر
اوپر یہ لکھنا رہ گیا کہ
ادارہ فروغ قومی زبان والوں نے یہ مہربانی کیسے کی، اس بات سے لاعلم ہوں، اپنی جانب سے تو کوشش کا سوال ہی نہیں تھا۔ کل ایک مضمون کی تلاش میں تھا کہ اچانک یہ بات سامنے آئی۔ وادی اردو چونکہ غیر تجارتی سائٹ ہے شاید اسی لیے اس کو منتخب کیا گیا ہوگا۔ بہرحال، سب سے خؤشی کی بات تو یہ ہے کہ مذکورہ سائٹ سے وہ لوگ استفادہ کریں گے جو یا تو ابن صفی مرحوم پر تحقیق کررہے ہیں یا مستقبل میں کریں گے یا پھر وہ جو پاک و ہند سے شائع ہونے والی اردو خودنوشت سوانح عمریوں پر ایم فل یا پی ایچ ڈی کررہے ہیں یا آگے چل کر کریں گے۔
مبادیات تحقیق آپ کے کام آئی، یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ اس سے بڑھ کیا بات ہوسکتی ہے کہ ایک کتاب سے استفادہ کیا۔ اصل محنت تو ہمارے ہند کے دوست ڈاکٹر ریحان کی تھی، سبھی کام انہوں نے خود کیا اور فائل بھیج کر اختیار دیا کہ اسے اسکرائبڈ والے ذخیرے میں شامل کردیا جائے۔

یہ فرمائیے کہ کیا خاکسار کی کتاب "مولانا عبدالسلام نیازی-آفتاب علم و عرفان" آپ نے منگوالی ہے ؟ بہاولپور کی اردو اکیڈمی سے اسے منگوا لیں تو مطالعے کے بعد خرچ کی ہوئی رقم وصول ہوجائے گی۔ مولانا نیازی رح کی شخصٰیت ہی کچھ ایسی تھی۔
 
جی میں ان شاءاللہ آج ہی وہاں ایک دوست کے ذمہ لگا دیتا ہوں :)
 
تلمیذ

لائبریرین
راشد صاحب، یہ بات آپ کے علم میں شاید اب آئی ہے۔ لیکن آپ کی سائٹ بہت عرصہ پہلے سے ان کے اہم روابط والے صفحے پر موجود ہے۔ کیونکہ مجھے یاد ہے میں نے کئی ماہ پہلےان کی سائٹ کو تفصیل سے کھنگالاتھا (سرف کیاتھا)، تو۔ اس وقت یہ وہاں پرتھی۔ بہر حال یہ ہمارے لئے انتہائی فخر و انبساط کی بات ہے۔
اللہ آپ کومزید ترقی دے، آمین۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
جی میں ان شاءاللہ آج ہی وہاں ایک دوست کے ذمہ لگا دیتا ہوں :)
چیمہ صاحب، یہ کتاب ایسی ہے جسے پڑھ کر آپ کے علم میں انتہائی اضافہ ہوگا۔ راشدصاحب نے کافی محنت سے اس کے لئے مواد ڈھونڈا ہے۔ اورماضی قریب کے ایک جیّد لیکن فراموش شدہ عالم کے ذکر کو پھر سے زندہ کیا ہے۔
اللہ آپ انہیں جزائے خیر دے۔
 
جی سر، مولانا کے بارے میں کافی سنا تھا۔ میں نے آج ایک دوست کے ذمے بہاولپور میں لگا دیا ہے، ان شاءاللہ جلد ہی موصول ہو جائے گی ۔ راشد صاحب کی محنت اور توجہ میں تو کوئی شک ہی نہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
پلہ خرچ روشنی کے چراغ جلانے والے اجر و ستائیش سے بے نیاز ہوتے ہیں ۔۔۔۔ بلا شبہ
بہت دعائیں محترم راشد اشرف بھائی
 
راشد اشرف

محفلین
راشد صاحب، یہ بات آپ کے علم میں شاید اب آئی ہے۔ لیکن آپ کی سائٹ بہت عرصہ پہلے سے ان کے اہم روابط والے صفحے پر موجود ہے۔ کیونکہ مجھے یاد ہے میں نے کئی ماہ پہلےان کی سائٹ کو تفصیل سے کھنگالاتھا (سرف کیاتھا)، تو۔ اس وقت یہ وہاں پرتھی۔ بہر حال یہ ہمارے لئے انتہائی فخر و انبساط کی بات ہے۔
اللہ آپ کومزید ترقی دے، آمین۔

شکریہ جناب، تمام باتوں کے لیے
 
راشد اشرف

محفلین
چیمہ صاحب، یہ کتاب ایسی ہے جسے پڑھ کر آپ کے علم میں انتہائی اضافہ ہوگا۔ راشدصاحب نے کافی محنت سے اس کے لئے مواد ڈھونڈا ہے۔ اورماضی قریب کے ایک جیّد لیکن فراموش شدہ عالم کے ذکر کو پھر سے زندہ کیا ہے۔
اللہ آپ انہیں جزائے خیر دے۔

کل مولانا ابوالاعلی مودودی رح کے فرزند حیدر فاروق مودودی صاحب کراچی تشریف لائے ہیں، مجھ حقیر کو فون کیا، کہا ملاقات کے لیے چلے آئیے۔ آج شام 7 بجے حاضر ہوں گا۔ اس ملاقات کا سبب بھی مولانا نیازی پر کتاب ہی ہے۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ حیدر صاحب نے کتاب کے لیے مولانا کی ایک یادگار تصویر فراہم کی تھی، اس کے علاوہ کتاب کا نام بھی انہی کا تجویز کردہ ہے۔

راشد اشرف

محفلین
کراچی کے سہ ماہی اجرا کے تازہ شمارے میں مولانا نیازی-آفتاب علم و عرفان کا طویل پیش لفظ شائع ہوا ہے۔ اس کے مطالعے سے کتاب کی ایک جھلک سامنے آتی ہے۔
اجرا سے منتخب کردہ تحریروں پر مشتمل پی ڈی ایف فائل کا لنک اردو محفل پر چند ساعتوں قبل شامل کیا گیا ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سہ-ماہی-اجرا-کا-تازہ-شمارہ-جنوری-تا-مارچ-2014.74803/

تلمیذ فلک شیر نایاب الف عین شمشاد نیرنگ خیال
 
تلمیذ

لائبریرین
کل مولانا ابوالاعلی مودودی رح کے فرزند حیدر فاروق مودودی صاحب کراچی تشریف لائے ہیں، مجھ حقیر کو فون کیا، کہا ملاقات کے لیے چلے آئیے۔ آج شام 7 بجے حاضر ہوں گا۔ اس ملاقات کا سبب بھی مولانا نیازی پر کتاب ہی ہے۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ حیدر صاحب نے کتاب کے لیے مولانا کی ایک یادگار تصویر فراہم کی تھی، اس کے علاوہ کتاب کا نام بھی انہی کا تجویز کردہ ہے۔
ذرا اس ملاقات کی روئداد سےہمیں بھی سرفراز فرمائیے گا۔
 
راشد اشرف

محفلین
ذرا اس ملاقات کی روئداد سےہمیں بھی سرفراز فرمائیے گا۔

کل شام ڈھلے حیدر صاحب سے ملاقات ہوئی

گفتگو کا احوال لکھ نہیں سکتا، حیدر صاحب راہ سلوک کے مسافر ہیں، یہ چیز جماعت کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔ ویسے بھی جماعت سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ جس قسم کی باتیں ہوئیں، ان کو سن کر ہم بے اختیار کہہ اٹھے کہ حضرت! خدارا آپ انہیں ضابطہ تحریر میں لائیے۔ جواب ملا حکم نہیں ہے۔
یہ جواب اس وقت بھی ملا تھا جب میں نے ان سے مولوی صاحب والی کتاب کے لیے مضمون لکھنے کی درخواست کی تھی۔
کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو حیدر صاحب میں ان کے والد کا پرتو تلاش کرتے ہیں، او پھر مایوس ہوکر سخت تبصرے کرتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ نامور باپ کا بیتا بھی اتنی ہی ناموری حاصل کرے اور ویسے ہی کام کرے جیسے اس کے والد نے کیے ہوں۔

وقت کیسے گزرا، ہمیں معلوم ہی نہ ہوا۔ بوقت رخصت ہمارے ساتھ ساتھ ان کا دل بھی محفل برخاست کرنے کو نہ کرتا تھا۔ پورچ میں بھی بیس منٹ گفتگو میں گزر گئے تھے۔
وہ کہے اور سنا کرے کوئی
حیدر فاروق صاحب سے ملاقات زندگی کے خوش گوار تجربوں میں سے ایک ہے۔

چند لنکس درج کررہا ہوں، دو عدد تصاویر اور دو عدد انتہائی مختصر ویڈیوز:

تلمیذ

لائبریرین
تصاویر اور وڈیوز کے لئے شکریہ، راشد صاحب۔

گفتگو کا احوال لکھ نہیں سکتا، حیدر صاحب راہ سلوک کے مسافر ہیں، یہ چیز جماعت کے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔ ویسے بھی جماعت سے ان کا تعلق نہیں ہے۔ جس قسم کی باتیں ہوئیں، ان کو سن کر ہم بے اختیار کہہ اٹھے کہ حضرت! خدارا آپ انہیں ضابطہ تحریر میں لائیے۔ جواب ملا حکم نہیں ہے۔
کئی پڑھنے والے مجھ سے اتفاق کریں گے کہ ایسی باتیں پڑھ کر مزید جاننے کی اشتہا ء میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
تصاویر اور وڈیوز کے لئے شکریہ، راشد صاحب۔

کئی پڑھنے والے مجھ سے اتفاق کریں گے کہ ایسی باتیں پڑھ کر مزید جاننے کی اشتہا ء میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔
محترم تلمیذ بھائی
محترم حیدر فاروق مودودی صاحب اک عجب شان بے باکی کے حامل ہیں ۔ تکبر کی جگہ عجز کو ہمراہ رکھتے کھلی بات کرتے ہیں ۔
اور اسی عجز کی حامل بے باک گفتگو انہیں راہ سلوک کا مسافر قرار دیتی ہے ۔
ان کی شخصیت سمجھنے بارے یہ انٹرویو کسی حد تک معاون رہے گا ۔۔۔۔
بنگلہ دیش کی طرح پاکستان میں بھی جماعت اسلامی پر پابندی لگائی جائے: حیدرمودودی
 
Top