اختر شیرانی کی برسی کے موقع پر " طیورِ آوارہ" کا اجرا

مقدس

لائبریرین

السلام علیکم

آج بتاریخ 9 ستمبر 2012 کو شاعر رومان اختر شیرانی کی 64ویں برسی کے موقع پر اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری موصوف کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی غزلوں، گیتوں اور ماہیوں کے پہلے مجموعہ کلام "طیور آوارہ" کے یونی کوڈ اجرا کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔

طیور آوارہ اختر شیرانی کی ان غزلوں گیتوں اور ماہیوں کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً مختلف ادبی مجلات مثلاً رومان، بہارستان، خیالستان، نوائے پریشان، نیرنگ خیال، نغمۂ حرم، ساقی، عالم گیر، نگار، ادبی دنیا، شاہکار، آج کل، صبح بہار، وغیرہ میں شائع ہوتے رہے اور جنہیں بعد میں اختر شیرانی نے خود یکجا کر کے کتابی شکل میں 1946 میں شائع کروایا۔

اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کے اس لنک پر آپ طیورِ آوارہ یونیکوڈ شکل میں پڑھ سکتے ہیں
 
بہت خوبصورت اور عمدہ۔

جھوم کر اُٹھّی ہے پھر کُہسار سے کالی گھٹا
کیسی مستانہ گھٹا ہے، کتنی متوالی گھٹا

دیکھنا کیسا یہ برکھا رُت نے جادو کر دیا
ہر کلی بجلی بنی ہے اور ہر ڈالی گھٹا

اُن کو بھی ہمراہ لے آتی تو کوئی بات تھی
ورنہ اختر سچ یہ ہے کس کام کی خالی گھٹا
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوبصورت اور عمدہ۔

جھوم کر اُٹھّی ہے پھر کُہسار سے کالی گھٹا
کیسی مستانہ گھٹا ہے، کتنی متوالی گھٹا
دیکھنا کیسا یہ برکھا رُت نے جادو کر دیا
ہر کلی بجلی بنی ہے اور ہر ڈالی گھٹا
اُن کو بھی ہمراہ لے آتی تو کوئی بات تھی
ورنہ اختر سچ یہ ہے کس کام کی خالی گھٹا
یہ ان سے مراد کہیں "بارش" تو نہیں؟ :ROFLMAO:
 

الف عین

لائبریرین
ہر ماہ کتابیں کون لائے
بندہ کس مرض کی دوا ہے؟ میری سائٹ پر دیکھتے نہیں کہ روز افزوں ترقی کس طرح ہو رہی ہے!!!
طیور آوارہ کے بارے میں بھی میری معلومات میں ایک تشنگی رہ گئی ہے کہ ‘مواد کی فراہمی‘ سے کیا مراد ہے؟
 
Top