احساسِ کمتری۔۔۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
  • احساسِ کمتری

عجب خوف دل میں ہے ہم نے دبایا
کہ درجہ حرارت ہے چہرے پہ آیا

عضاء زندگی کے خلا چاٹتے ہیں
یہ ناخن سے لمہے عمر کاٹتے ہیں

جو خلقہءلب کے دیے سب بجھائے
ہیں اپنی ہی ہستی کے فرقے بنائے

یہ اپنی کمی ہی کدورت ہے خود سے
ہو پوری بھی کیسے ضرورت ہے خود سے

وہ منزل کو پا کر پلٹ کر بھی آئے
گِرہ سے گِرے ہیں تو کوئی اُٹھائے

یہ شب پیٹتی ہے یہ دن ڈانٹتے ہیں
یوں دن رات اپنا وقت پھینکتے ہیں

خوشی کے خیالوں میں غم بھر لیا ہے
اُچھل کے ہی اُونچا یہ قد کر لیا ہے

نظر کے پرندے بھی گمراہ ہیں سب
مری جاں کے لالے بھی ہمراہ ہیں سب

قیامت سے بڑھ کر قیامت ہوئی ہے
یہ مغرور کیسے ملامت ہوئی ہے

ہے للکار اپنی تو کیوں لڑ رہا ہے
کٹا سَر ہے پھر کیوں یہ سَر چڑھ رہا ہے

بنا بھیڑ کے ہی یہ ٹھوکر لگی ہے
مگر بھیڑ میں اک جو بھگدڑ مچی ہے

ہے احساسِ بہتر بھی احساسِ ابتر
اُڑے اس نسل کے کئی اب کبوتر


الف عین
 

الف عین

لائبریرین
بحر و عروض میں کچھ الفاظ کے تلفظ کا مسئلہ ہے۔
عجب خوف دل میں ہے ہم نے دبایا
کہ درجہ حرارت ہے چہرے پہ آیا
۔۔چہرے پہ درجہ حرارت؟؟ محض حرارت کہو، لیکن وہ بھی مؤنث ہے۔ |آیا‘ کے ساتھ غلط

عضاء زندگی کے خلا چاٹتے ہیں
یہ ناخن سے لمہے عمر کاٹتے ہیں
÷÷عضاء؟؟؟ عمر میں |م‘ پر سکون ہے۔

جو خلقہءلب کے دیے سب بجھائے
ہیں اپنی ہی ہستی کے فرقے بنائے
÷÷خلقہ؟؟؟ اگر کوئی لفظ ہے بھی تو ہمزہ اضافت میں ’خلقائے‘ نہیں ہوگا، محض |خلقہء’ بر وزن فاعلن

یہ اپنی کمی ہی کدورت ہے خود سے
ہو پوری بھی کیسے ضرورت ہے خود سے
÷÷پہلا مصرع واضح نہیں

وہ منزل کو پا کر پلٹ کر بھی آئے
گِرہ سے گِرے ہیں تو کوئی اُٹھائے
÷÷گرہ سے گرے؟؟؟

یہ شب پیٹتی ہے یہ دن ڈانٹتے ہیں
یوں دن رات اپنا وقت پھینکتے ہیں
÷÷وقت کا تلفظ؟ پھینکتے اور دانٹتے قوافی نہیں'

خوشی کے خیالوں میں غم بھر لیا ہے
اُچھل کے ہی اُونچا یہ قد کر لیا ہے

نظر کے پرندے بھی گمراہ ہیں سب
مری جاں کے لالے بھی ہمراہ ہیں سب
÷÷’جاں کے لالے پڑنا’ محاورہ ہے، لالے کوئی چیز نہیں ہوتی جو ہمراہ بھی ہو سکیں!!

قیامت سے بڑھ کر قیامت ہوئی ہے
یہ مغرور کیسے ملامت ہوئی ہے

ہے للکار اپنی تو کیوں لڑ رہا ہے
کٹا سَر ہے پھر کیوں یہ سَر چڑھ رہا ہے
۔۔لڑ اور چڑھ قوافی بھی غلط ہیں

بنا بھیڑ کے ہی یہ ٹھوکر لگی ہے
مگر بھیڑ میں اک جو بھگدڑ مچی ہے

ہے احساسِ بہتر بھی احساسِ ابتر
اُڑے اس نسل کے کئی اب کبوتر
۔۔ نسل کا بھی ’س‘ ساکن ہے
 
Top