احتیاط لازم ہے

ساجد

محفلین
وہ بہت خوب صورت تھی ۔ اتنی خوب صورت کہ اس کی ہم عصر اس پر رشک کیا کرتیں ۔ اس کی اعضاء کا تناسب اور جسم کے ابھار پوری تابانی کے ساتھ دیکھنے والوں کو یوں اپنی طرف متوجہ کر لیتے کہ نظر ہٹانا مشکل ہو جاتا ۔ حسن و خوبصورتی کی پوری قوس قزاح کے انگ انگ سے جھلکتی تھی۔ اس کی سبک خرامی کے کیا کہنے ۔ ایسی مستانی چال کی مالک تھی کہ دیکھنے والا اس پر عاشق ہو جائے ۔ اس کا شباب اسے زمین پر پاؤں نہ رکھنے دیتا یو ں لگتا کہ وہ ہواؤں میں اُڑتی چلی جا رہی ہے ۔ وہ گھر سے باہر نکلتی تو ہر کسی کی نظر کا نشانہ بنتی ۔ اس کا حسن و شباب اپنی جگہ پر لیکن ایک مرد کی غیرت کیسے گوارہ کر سکتی ہے کہ اس کی " ملکیت" کو کوئی دوسرا مرد میلی آنکھ سے دیکھے اسی لئے وہ جب بھی اس کے ساتھ گھر سے باہر نکلتا تو اس کے پردے کا خاص خیال رکھتا ۔ تا کہ اس کے حسن کو کسی کی نظر نہ لگے ۔ وہ اسے زمانے کی نظروں اور حالات کی برائی سے ہر صورت بچا کر رکھا کرتا لیکن وہ اتنی لا پرواہ تھی کہ گھر سے نکلتے ہی اسے نہ اپنے پردے کا ہوش رہتا نہ اپنی چال پر قابو۔
وہ اب کسی حد تک خود سر بھی ہو چکی تھی اور تو اور اب وہ سیاست میں بھی دلچسپی لینے لگی اور کبھی کبھار کسی سیاسی میٹنگ یا جلسہ میں بھی شرکت کرتی ۔ وہ جہاں بھی جاتی وہیں لوگ اس کی تعریفیں کرتے ۔ جب وہ سیاست میں زیادہ ہی دخیل ہو گئی تو بہت سارے لوگوں کی نظروں میں رہنے لگی اور وہ لوگ اس کی دیگر مصروفیات پر بھی نظر رکھنے لگے ۔ اس کی چند مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے انتظامیہ نے پولیس کو بھی اس پر نظر رکھنے کے آرڈر دے دئے ۔


http://sajidsh.blogspot.com/2014/08/blog-post.html
 
Top