احادیث‌ نبوی

سارا

محفلین
نذر اور تقدیر

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
‘‘نذر کسی ایسی چیز کو آدمی سے نزدیک نہیں کرتی جو اللہ تعالٰی نے اس کی تقدیر میں نہیں لکھی‘ لیکن نذر تقدیر کے موافق ہوتی ہے۔۔نذر کی وجہ سے بخیل کے پاس سے وہ مال نکلتا ہے جس کو وہ نکالنا نہیں چاہتا۔۔‘‘
 

سارا

محفلین
قتل کا بدلہ

جو شخص جان بوجھ کر کسی مومن کو قتل کرے گا تو اس کا بدلہ جہنم ہے۔۔‘‘
(بخاری 16:65 )
 

سارا

محفلین
رحم کرنے والا

جورحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔۔‘‘

(بخاری)

‘‘تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔۔‘‘

(مستدرک=159:4 )
 

سارا

محفلین
مسلمان

‘‘تم لوگوں کے لیے وہی چاہو جو اپنے لیے چاہتے ہو تو مسلمان بن جاو گے۔۔‘‘
(ترمذی شریف )
 

سارا

محفلین
صدقہ کرنا

جب کوئی شخص اپنی پاک کمائی میں سے ایک کھجور کے برابر بھی صدقہ کرتا ہے اور اللہ تعالٰی تک پاک چیز ہی پہنچتی ہے تو اللہ اسے بڑھاتا ہے حتٰی کہ وہ پہاڑ کی مثل ہو جاتا ہے۔۔‘‘

(بخاری 23:97 )
 

سارا

محفلین
بد کلامی کرنے والا

‘‘بد ترین انسان وہ ہے جس کی بدکلامی سے بچنے کے لیے لوگ اس سے ترک تعلق کر لیں۔۔‘‘
(بخاری=48:78 )
 

سارا

محفلین
صدقہ

‘‘صدقہ دو اور اس لیے کہ ایک وقت ایسا بھی آنے والا ہے جب ایک شخص صدقہ دینے کے لیے نکلے گا اور اسے لینے والا کوئی نہ ہو گا۔۔

(بخاری=9:24 )
 

باذوق

محفلین
سارا نے کہا:
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ‘‘سب سے افضل (بہتر) جہاد اس شخص کا ہے جو ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہے‘‘
(ترمزی‘ابو داود و ابن ماجہ)
حوالہ :
http://www.baazauq.com/ahaadees/viewtopic.php?p=9#9
 

نوید ملک

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آدمی کے بدن کے ہر جوڑ پر (تین سو ساتھ جوڑوں میں‌سے) ہر دن جس میں سورج نکلتا ہے ، خیرات کرنا لازم ہے( کیونکہ ہر جوڑ خدا کی ایک نعمت ہے)۔ لوگوں میں انصاف کرنا یہ بھی ایک خیرات ہے ۔
 

نوید ملک

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جزاک اللہ جاوید ملک، اگر اس کا حوالہ بھی دے دیتے تو زیادہ اچھا لگتا
السلام علیکم ۔ جی قیصرانی بھائی معذرت ۔ آئیندہ لازمی ہو گا حوالہ بھی ۔ بخاری شریف کی حدیث ہے اور باب کا حوالہ بھی تلاش کر کے بتاؤں گا ، انشاء اللہ
 

پاکستانی

محفلین
خود بینی
اگر تم کوئی گناہ بھی نہ کرو ۔ میں تم لوگوں کے بارے میں گناہ سے بدتر چیز سے ڈرتا ہوں اور وہ عجب (خود بینی ) ہے ۔
" محجّۃ البیضاء ۔ احیاء العلوم غزالی (رح) "
تین چیزیں ، مہلک ہوتی ہیں : وہ بخل جس کی تم اطاعت کرو ، وہ نفسانی خواہشات جن کی تم پیروی کرو اور انسان کا اپنی ذات پر گھمنڈ کرنا ۔ "بحارالانوار "


بد زبانی
بہشت ہر اس شخص کے لئے حرام ہے جو بدزبانی کرتا ہے ۔ "کنزالعمّال "

وہ شخص مومن نہیں ہے ، جو طعنے دیتا ، لعن و نفرین کرتا اور فحش بات کرتا اور بدزبانی کرتا ہے ۔ "کنزالعمّال "


خوش اخلاقی
میرے نزدیک تم میں سب سے زيادہ پیارا اور قیامت کے دن تم میں سے سب سے زيادہ میرے قریب وہ شخص ہوگا جو تم میں سے سب سے زیادہ خوش اخلاق ہوگا ۔ "بحارالانوار"

آپ (ص) سے عرض کیا گيا : یا رسول اللہ (ص) مومنین میں سے کس کا ایمان افضل ہے ؟ آپ (ص) نے فرمایا :اس شخص کا ایمان افضل ہے جو سب سےزیادہ خوش اخلاق ہے ۔ "سنن دارمی " ۔ "محجّۃ البیضاء "

اولاد عبدالمطلّب سے مخاطب ہوکر آپ (ص) نے فرمایا : اگر تم لوگوں میں یہ وسعت نہیں ہے کہ اپنے مال و دولت کے ذریعے لوگوں میں مقبول ہوجاؤ تو ان سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملاقات کرو ۔ "اصول کافی "

ہوسکتا ہے ایک بندہ کم عبادت کرے لیکن حسن اخلاق کی وجہ سے آخرت میں وہ اعلیٰ درجات اور اونچی منزلوں پر فائز ہو ۔ "کنزالعمّال "

رسول خدا (ص) سے عرض کیا گيا: فلاں عورت ، دنوں کو روزہ رکھتی ہے اور راتوں کو عبادت میں گزارتی ہے لیکن وہ بد اخلاق ہے اوراپنی بد خلقی کے ذریعے ہمسایوں کو اذیت پہنچاتی ہے ،آپ (ص) نے فرمایا : اس میں کوئي خیر نہیں ہے اور وہ اہل جہنّم میں ہوگي ۔ "بحارالانوار "


عفو و درگذر
عفو و درگزر سے عزت میں اضافہ ہوتا ہے ، پس در گزر کرو تاکہ خدا تم کو عزت دے ۔ "کنزالعمّال "


حلم
پانچ چیزيں مرسل انبیا (ص) کی صفات ہیں ان میں سے ایک صفت حلم کی ہے ۔ " کنزالعمّال "

خدایا مجھے علم کے ذریعے بے نیاز بنا اور صفت حلم کے ذریعے مجھے زینت دے ۔ "کنزالعمّال "

خدا حلیم بندے کو چاہتا ہے اور بد زبانی کرنے والے لاابالی شخص سے دشمنی کرتا ہے ۔ " اصول کافی "


جلد بازی
جلد بازی شیطان سے ہے اور کاموں میں سکون و اطمینان خداوند منّان سے ہے ۔ "بحارالانوار"


خوف خدا

جب مومن کا دل خوف خدا سے لرزتا ہے تو اس کے گناہ درخت سے گرنے والے پتوں کی طرح گرجاتے ہیں ۔ "احیاء العلوم غزالی (رح) "

جو خدا سے ڈرتا ہے ، خدا تمام چیزوں کو اس سے ڈراتا ہے اور جو خدا سے نہیں ڈرتا ، خدا اس کو ہرچیز سے ڈراتا ہے ۔ "اصول کافی "


بزدلی کی مذمت
شائستہ نہيں کہ مومن بخیل یا بزدل ہو ۔ "کنزالعمّال "


علما اور دینی طلبا کی فضيلت
علما انبیا (ع) کے وارث ہیں ۔ " اصول کافی ۔ کنزالعمّال "

آپ (ص) نے فرمایا : خدا میرے جانشینوں پر رحمت بھیجو ، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (ص) آپ کے جانشین کون ہوں گے ؟ فرمایا : جو میرے بعد آئیں گے اور میری احادیث اور آداب و سنت کو نقل کریں گے اور لوگوں تک پہنچائیں گے ۔ "بحارالانوار "


عالم بے عمل
خدا طالب علم کو دوست رکھتا ہے اور ملائکہ و انبیا (ع) بھی اس کو دوست رکھتے ہیں اور علم کو پسند نہیں کرتے سوائے اہل سعادت کے ۔ "جامع الاخبار شعیری "

عالم کے چہرے کی طرف دیکھنا ایک ہزار غلاموں کو آزاد کرنے سے بہتر ہے اور جو علم کو پسند کرتا ہے ،اس کے لئے بہشت واجب ہے۔ "جامع الاخبار شعیری "

جہنم کے مکین اس عالم کی بو سے تکلیف میں مبتلا ہوں گے جس نے اپنے علم پر عمل نہ کیا ہو ۔ " بحارالانوار"


یقین
یقین ، کل ایمان ہے ۔ "کنزالعمّال "
جس کو یقین و صبر سے اس کا نصیب دیا گیا ہو ،اس کو دن کے روزے اور رات کی عبادت کم ہونے کی کیا پروا ہے ۔ "بحارالانوار"


معرفت نفس
جس نے اپنے نفس کو پہنچانا اس نے اپنے پروردگار کو پہچانا ۔ "بحارالانوار
 
Top