احادیث‌ نبوی

سارا

محفلین
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی شخص نماز جمعہ کے لیے آئے تو اسے چاہیے غسل کرنا چاہیے۔۔

‘بخاری و مسلم‘
 

قیصرانی

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
مسلم، الصحیح، 4 : 2067، رقم: 2675)

”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں، اور میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں جس وقت وہ میرا ذکر کرتا ہے، پس اگر وہ اپنے دل میں میرا ذکر (ذکر بالسر) کرے تو میں بھی اپنے دل میں اس کا ذکر (ذکر بالسر) کرتا ہوں، اور اگر وہ جماعت میں میرا ذکر (ذکر بالجہر) کرے تو میں اس کی جماعت سے بہتر جماعت میں اس کا ذکر (ذکر بالجہر) یاد کرتا ہوں۔ اگر وہ ایک بالشت میرے نزدیک آئے تو میں ایک ہاتھ اس کے نزدیک ہوتا ہوں، اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے نزدیک آئے تو میں دو ہاتھ اس کے نزدیک ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
جزاک اللہ سارہ
قیصرانی
 

سارا

محفلین
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:‘ اللہ اپنے بندے کی توبہ پر جب وہ (گناہ کے بعد) معافی مانگنے کے لیے اس کی طرف پلٹتا ہے‘تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے‘ جس کی سواری صحرا میں ہو پھر وہ سواری غائب ہو گئی اور اسی پر اس کا کھانا پانی بھی تھا(اس نے ادھر ادھر ڈھونڈا مگر سواری نہیں ملی) وہ بلآخر مایوس ہو کر ایک درخت کے پاس آ کر اس کے سائے میں لیٹ گیا‘وہ اسی حالت میں تھا کہ کیا دیکھتا ہے کہ اس کی سواری اس کے پاس کھڑی ہے‘ اس نے رسی پکڑ لی اور انتہائی خوشی میں اس کی زبان سے یہ الفاظ نکل گئے۔۔‘‘اے اللہ! تو میرا بندہ ہے میں تیرا رب ہوں۔۔‘‘ یہ غلطی اس سے انتہائی خوشی کی حالت میں ہوئی۔۔

(مسلم)

اے ایمان والو! اللہ کی طرف خالص توبہ کرو۔۔‘‘(التحریم8۔۔)
 

سارا

محفلین
انس بن مالک سے روایت ہے انہوں نے کہا۔۔میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔۔
‘‘جس کو رزق کی کشائش یا عمر کی درازی بھلی لگے وہ اپنے رشتہ داروں سے نیک سلوک کرے۔۔‘‘

(بخاری شریف 1289)
 

سارا

محفلین
سیدنا تمیم الداری (رضہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ‘‘ دین خلوص اور خیر خواہی کا نام ہے۔۔‘‘ہم نے کہا کہ کس کی خیر خواہی۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
‘‘اللہ تعالٰی کی‘ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور مسلمانوں کی۔۔(یعنی ہر مسلمان ‘اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور اپنے حاکم کی فرماں برداری کرے اور ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے حقوق ادا کرے)

(باب نمبر 209 1مسلم)
 

قیصرانی

لائبریرین
توفیق سے مراد صلاحیت، وہ میرے پاس ہے۔ لیکن نہ لکھنا، ایک خامی ہے، ایک بری عادت ہے، جس سے پیچھا چھوٹنا چاہیئے :cry:

قیصرانی
 

سارا

محفلین
توفیق سے مراد صلاحیت نہیں بلکہ میں یہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ اللہ آپ کہ بے شک لکھنے کی صلاحیت نہ دے :p لیکن کچھ اچھا نیک کام کرنے پر آپ کو اپنے ہاتھوں کو چلانا سکھا دے تا کہ آپ کچھ آخرت کے لیے جمع کر سکیں۔۔ آمین۔
 

سارا

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
بے شک دنیا شریں اور شاداب ہے۔۔اللہ تعالٰی تمہیں اس میں جانشین بنانے والا ہے پس وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو؟پس(اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو) دنیا(کے دھوکے ) سے بچو اور عورتوں کے معاملے میں بچ کے رہو اس لئے کہ بنو اسرائیل میں سب سے پہلا فتنہ عورتوں کا ہی آیا تھا۔۔(حالانکہ ان کے درمیان ہر دور میں انبیاء اور احبار موجود رہے‘ جو انہیں ایسی باتوں سے خبردار رکھتے۔۔‘‘)ایسا نہ ہو کہ ہم دعوت اِلی اللہ کے لئے نکلیں اور خیر لے کر لوٹنے کی بجائے فتنے سمیٹتے آئیں۔۔(نعوذُ باللہ من ذٰلک)
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
توفیق سے مراد صلاحیت نہیں بلکہ میں یہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ اللہ آپ کہ بے شک لکھنے کی صلاحیت نہ دے :p لیکن کچھ اچھا نیک کام کرنے پر آپ کو اپنے ہاتھوں کو چلانا سکھا دے تا کہ آپ کچھ آخرت کے لیے جمع کر سکیں۔۔ آمین۔
اتنا ذہین ہوتا تو یہ بات ہی سمجھ جاتا :(
قیصرانی
 

سارا

محفلین
سیدنا صفوان(اور وہ ابن عبداللہ بن صفوان تھے اور ان کے نکاح میں امِ دردا تھیں) نے کہا کہ میں شام کو آیا تو ابو دردا رضی اللہ کے مکان کو گیا لیکن وہ نہیں ملے اور سیدہ امِ دردا رضہ ملیں۔۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں۔۔اُمِ دردا نے کہا کہ تو میرے لئے دعا کرنا اس لئے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔۔
‘‘مسمان کی دعا اپنے بھائی کے لئے پیٹھ پیچھے قبول ہوتی ہے۔۔اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ معین ہے جب وہ اپنے بھائی کی بہتری کی دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے آمین۔۔اور تمہیں بھی یہی ملے گا۔۔‘‘
پھر میں بازار کو نکلا تو ابو دردا سے ملا۔۔انہوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی روایت کیا۔۔۔

(نمبر 1882 صحیح مسلم)
 

سارا

محفلین
دعا

مجھے قبولیت دعا کی فکر نہیں۔۔مجھے صرف دعا کی فکر ہے۔۔جب مجھے دعا کرنے کی توفیق نصیب ہو گی تو قبولیت بھی اس کے ساتھ حاصل ہو جائے گی۔۔

(حضرت عمر فاروق رضہ اللہ)
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سارا نے کہا:
توفیق سے مراد صلاحیت نہیں بلکہ میں یہ کہنا چاہ رہی ہوں کہ اللہ آپ کہ بے شک لکھنے کی صلاحیت نہ دے :p لیکن کچھ اچھا نیک کام کرنے پر آپ کو اپنے ہاتھوں کو چلانا سکھا دے تا کہ آپ کچھ آخرت کے لیے جمع کر سکیں۔۔ آمین۔
اتنا ذہین ہوتا تو یہ بات ہی سمجھ جاتا :(
قیصرانی
ذہانت کی بات اس میں نہیں آتی۔ یہ ایک عام سی بات ہے۔ جو ہر کسی کو سمجھنی چاہیے۔ اصل بات ہدایت کی ہے۔ (یہ بات امّی مجھے کہتی ہیں۔ جو اب میں نے آپ کو کہہ دی ہے) :(
 
Top