مومن اثر اس کو ذرا نہیں ہوتا - حکیم مومن خان مومن

فاتح

لائبریرین
واہ حضور ہم آپ کو صحت مند دیکھنے پر تلے ہوئے ہیں اور آپ اختلاجِ قلب کا شکار ہونا چاہ رہے ہیں۔ یعنی کسی طرح صحت مند نہ ہونا پڑجائے۔ چہ خوب۔ :eyerolling:
اوہ شاید میں درست اظہار نہیں کر پایا۔ دراصل کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ
توایسا کیجیے فرحت عباس شاہ کی تین چار کلیات (جنہیں‌دیکھ دیکھ کر اختلاج قلب کا شکار ہوں) کے مقابلے میں اسی قدر وزنی نسخہ جات تحریر فرما کر یا فرموا کر ارسال کر دیجیے۔
"فرموا" کی اصطلاح کی ایجاد بھی انہی نام نہاد شاعر کے کھاتے میں ڈال دیجیے کہ شنیدن ہے کہ یہ نہ صرف فرماتے ہیں بلکہ "فرمواتے" بھی ہیں۔
 
فرخ منظور

بہت شکریہ حضرت آپ کی صحت ہمیں ہر طرح عزیز ہے چاہے ہمیں فرموانا ہی پڑے۔ اس بارے میں کوئی مہم چلاتا ہوں۔ ;)
 
باباجی

محفلین
اثر اُس پر ذرا نہیں ہوتا
رنج، راحت فزا نہیں ہوتا
تُم ہمارے کس طرح نہ ہُوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
نارسائی سے دم رُکے تو رُکے
میں کسی سے خفا نہیں ہوتا
تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
حالِ دل یار کو لکھوں کیوں کر!
ہاتھ دل سے جدا نہیں ہوتا
چارہء دل سوائے صبر نہیں
سو تمہارے سوا نہیں ہوتا
کیوں سُنے عرضِ مضطر اے مومن
صنم آخر خدا نہیں ہوتا
 
تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
بہت خوب جناب۔۔
میں نے سنا ہے کہ اس شعر پر غالب نے اپنا دیوان اٹھا کر مومن کو دے دیا تھا۔
کوئی اہلِ ذوق اس کی تصدیق یا تردید کردے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب شراکت
کیا خوب کہا " مومن " نے ۔۔۔۔۔۔۔

نارسائی سے دم رُکے تو رُکے
میں کسی سے خفا نہیں ہوتا
تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
 
نیلم

محفلین
تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
آل ٹائم فیورٹ
کیوں سُنے عرضِ مضطر اے مومن
صنم آخر خدا نہیں ہوتا
بہترین
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہر شعر بے مثال ہے بے حد پسندیدہ کلام ہے

تُم مرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
چارہء دل سوائے صبر نہیں
سو تمہارے سوا نہیں ہوتا
 
Top