اب 50 سال سے کم عمر مسلمان مسجد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

nazar haffi

محفلین
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل نے مسجد اقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی کو محدود کردیا ہے۔ 50 سال سے کم عمر کے مسلمان مسجد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے کہا ہے سکیورٹی اقدامات کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے، 50 سال سے کم عمر کے افراد مسجد کے کمپائونڈ تک نہیں جاسکتے۔ گزشتہ روز مسلم نوجوانوں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد مسجد کی طرف آمدورفت کو محدود کیا گیا ہے۔ پولیس نے جھڑپوں کے بعد پانچ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ پابندی 50 سال کی عمر تک کے فلسطینی مسلمانوں پر ہے، نہ کہ تمام مسلمانوں پر۔ اور یہ بھی کہ وہ فلسطینی جن کے پاس اسرائیل کی شہریت ہے
 
arifkarim

معطل

زیک

مسافر
شکریہ عارف۔

آپ کے لنک سے:
Earlier Monday, Palestinian entry to the Temple Mount was restricted by Israeli security forces ahead of Passover. Only Muslim women and men over the age of 50 who have Israeli ID cards were permitted to enter the compound.

Tourists and Jews were barred from entering the site out of concern for potential altercations.
 
arifkarim

معطل
زیک، اسی خبر میں اوپر لکھا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے کچھ شدت پسند یہودیوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو بیت المقدس میں بکریوں کی قربانی کی نیت سے جا رہے تھے :D
 
زیک

مسافر
جسے میری پچھلی پوسٹ کی انگریزی پڑھنے میں مسئلہ ہو تو اس میں لکھا ہے کہ تمام سیاحوں اور یہودیوں پر بھی پابندی ہے۔
 
جو جس قوم میں ہوگا اسی کا ثبوت دیگا
کیا فقہ اسلامی کی رو سے کسی "مدعی اسلام شخص" کو مخاطب کرکے آپ کا یہ جملہ کہنا درست اور جائز ہے؟؟ اگر جائز ہے تو براہ کرم کتاب کا حوالہ مع عبارت پیش کریں :) :)
نیز ایک سوال مزید کہ جو شخص کسی فرد پر بے جا طعنہ زنی کرتا ہے مذہب اور قوم کے حوالہ سے، تو فقہ اسلامی اس شخص کے متعلق کیا کہتی ہے؟؟ :) :)
خیال رکھیں کہ ہم نے آپ کے لیے فقہ اسلامی کا حوالہ دے کر وسیع میدان فراہم کردیا ہے، کیونکہ قانونی دفعات میں اس طرح کی شقیں بآسانی اور وضاحت سے مل جاتی ہیں :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کونسا کلب؟ فریمیسنز؟ روٹری؟ لائنز؟ زنجری؟ یا کوئی اور؟ :D:p
تاکہ قوم یہود کے کس گروہ سے وابستہ ہیں، یہ بھی واضح ہوجائے۔ :D
یہ وہ کلب ہے جہاں اپنے ناپسندیدہ افراد کو بھیجا جاتا ہے۔ زیک اور مجھے اور شاید کئی اراکین کو کئی بار یہودی، قادیانی اور دیگر کلبوں کی "اعزازی" ممبرشپ زبردستی پکڑائی گئی ہے :)
 
یہ وہ کلب ہے جہاں اپنے ناپسندیدہ افراد کو بھیجا جاتا ہے۔ زیک اور مجھے اور شاید کئی اراکین کو کئی بار یہودی، قادیانی اور دیگر کلبوں کی "اعزازی" ممبرشپ زبردستی پکڑائی گئی ہے :)
اس کلب کی رکنیت کے اعزازی ممبرشپ پکڑانے والے یقینا اس کلب کے منتظمین میں شامل ہونگے، وگرنہ کوئی غیر متعلق شخص تو کسی کلب کی اعزازی ممبرشپ پکڑانے سے تو رہا :p:p
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کلب کی رکنیت کے اعزازی ممبرشپ پکڑانے والے یقینا اس کلب کے منتظمین میں شامل ہونگے، وگرنہ کوئی غیر متعلق شخص تو کسی کلب کی اعزازی ممبرشپ پکڑانے سے تو رہا :p:p
مانتے تو نہیں وہ لوگ یہ بات، لیکن آپ کی بات سو فیصد بجا ہے :)
 
Top