اب کس کو جانا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
ارے جیہ لگتا ہے آپ تو ناراض ہو گئیں۔
یہاں آ کر باتیں ہی تو کرنا ہوتی ہے اور باتیں کرنے کے لئے کوئی بات تو چاہیے۔ باقی آپ اس محفل کی انتہائی سینیئر رکن ہیں اور دل سے آپ کی عزت کرتا ہوں۔ اگر آپ کے ذہن شریف میں کسی قسم کو کوئی بات ہو تو اسے نکال پھینکیئے۔
 

جیہ

لائبریرین
پاکستانی نے کہا:
ارے جیہ لگتا ہے آپ تو ناراض ہو گئیں۔
یہاں آ کر باتیں ہی تو کرنا ہوتی ہے اور باتیں کرنے کے لئے کوئی بات تو چاہیے۔ باقی آپ اس محفل کی انتہائی سینیئر رکن ہیں اور دل سے آپ کی عزت کرتا ہوں۔ اگر آپ کے ذہن شریف میں کسی قسم کو کوئی بات ہو تو اسے نکال پھینکیئے۔

لو کر لو گل۔۔۔۔ میں نے کب برا منایا تھا۔ رات کے 11 بج گئے تھے اور بابا ڈانٹ رہے تھے ۔۔۔ کہ ۔۔۔۔ بیٹیا سو جا ورنہ ۔۔۔۔۔ گبھر سنگھ آکر تجھے کھا جائے گا
 

جیہ

لائبریرین
یہ سلسلہ شمشاد بھائ نے میری فرمائش پر شروع کیا تھا۔۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ابھی میں جا رہی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ایک بھائ سے بہن کی یہی امید ہوتی ہے۔۔۔۔ مگر یہ بھائ ہی ہوتا جس پر بہن بوجھ ہوتی ہے ۔۔۔ مگر فکر نہ کریں ۔ میں نہیں جارہی ہی
 

پاکستانی

محفلین
اب لگتا ہے آپ جانا چاہتی ہیں اس لئے بار بار میں نہ جاؤں، میں نہ جاؤں کی ضد کر رہی ہیں۔

یہ لطیفہ تو یقینا آپ نے پڑھا ہی گا کہ
ایک دیہاتی عورت اپنے شوہر سے لڑائی کرکے میکے میں آگئی اور ضد لگا بیٹھی کہ جب تک وہ خود چل کر اسے لینے نہیں آئیں گے، وہ سسرال نہیں جائے گی۔ بیٹھی دن گنتی رہی۔ ہفتے گزرے۔ مہینے گزرے اور جب سال گزرنے لگے تو پریشان ہوگئی۔ مسلسل لوگوں سے پوچھتی کہ سسرال سے کوئی آرہا ہے یا نہیں؟ ایک دن اسے پتہ چلا کہ سسرال گاؤں کا ایک کتا گلی سے گزر رہا ہے۔ اس نے جلدی سے کپڑوں کی گٹھڑی باندھی۔ کندھے پر رکھی اور بھاگ کر کتے کی دم پکڑ لی اور اس کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے کہنے لگی ”وے کتیا! میں کبھی واپس نہ جاتی۔ اب تو لینے آگیا ہے تو مجبوراً جا رہی ہوں“
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top