اب کس نے آنا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تم ہمیشہ میری دعاؤں میں ہو اور چھوٹے بہن بھائی بچوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ جیسے بچے چاہے کتنے بھی بڑے ہو جائیں ماں باپ کے لیے ہمیشہ چھوٹے ہی رہتے ہیں۔

تم چاہے کتنی بھی بڑی ہو جاؤ میرے لیے چھوٹی ہی رہو گی۔
 

جیہ

لائبریرین
جی اچھا مشورہ ہے استادِ محترم۔۔

ایک لطیفہ یاد آگیا اس بات سے

ایک اداکارہ دوسری سے کہہ رہی تھی۔ کہ جب تک میری عمر 25 سال کی نہیں ہوجاتی میں شادی نہیں کرونگی۔

دوسری نے جواب دیا ۔ اور میں فیصلہ کرلیا ہے جب تک میری شادی نہیں ہوتی میں 25 سال کی ہی رہونگی :)
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی کہاں انتقال کروا رہے ہیں جیہ کا
“ پیا گھر “ کروا دیں انتقال :wink:

کیوں جیہ منظور ہے؟ :wink:
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
شمشاد صاحب محفل پر آمد پر خوش آمد ، چشم ما روشن دل ما شاد۔
ہن جہیڑا وی آجاوے اسی کدی پابندی نہیں لائی۔
 

ماوراء

محفلین
lol۔

شمشاد بھائی آ گئے۔۔ آ گئے۔۔۔ :p

کہاں تھے اتنے دنوں سے۔۔۔آپ کے بغیر محفل بالکل سونی سونی تھی۔۔۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تھوڑی دیر پہلے کافی لمبا خط لکھا تھا پتہ نہیں کہاں پوسٹ ہو گیا یا ہوا ہی نہیں۔

صحراؤں کی ریت چھان رہا تھا دفتر والوں کی مہربانی یا قہربانی کی وجہ سے اور بھیجا بھی اتنی جلدی میں کہ کسی سے کچھ کہہ بھی نہ سکا۔

ادھر میری نصف بہتر (نصف تو خیر نہیں ہے، نصف سے بہت زیادہ ہے) محفل پر آ کر مختلف زمرے کھول کھول کر پڑھتی رہی اور اراکینِ محفل سمجھتے رہے کہ میں آن لائن ہو کر بھی پوسٹنگ نہیں کر رہا۔

باقی محب، ظفری اور رضوان سے تو میں بعد میں نپٹوں گا۔

باجو کا شکریہ کہ انہوں نے صبح فون کیا، تمہیں تو ابھی تنخواہ نہیں ملی ہو گی ناں۔

ابھی مجھےاختتامِ ہفتہ کی وجہ سے گھر پہنچے ایک گھنٹہ ہی ہوا تھا کہ ان کا فون آ گیا۔
 

ظفری

لائبریرین
باقی محب، ظفری اور رضوان سے تو میں بعد میں نپٹوں گا۔

شمشاد بھائی قسم سے ۔۔ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا ۔۔۔ یہ محب اور رضوان ہیں‌ نا ۔۔۔ انہوں نے مجھے پہلے دھکا دیا تھا ۔ میں تو محفل سے باہر کھڑا دھوپ میں آئسکریم پگھلا رہا تھا ۔ :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
جی جی مجھے معلوم ہے آپ نےکچھ نہیں کیا، بلکہ کسی نے بھی کچھ نہیں کیا، یہ تو ذرا مجھے فرصت ملنے دیں، پھر بات ہو گی۔
 

جیہ

لائبریرین
اب کوئی مشکل نہیں شمشاد بھائی۔ زاویہ 2 کا 14واں باب پروف ریڈنگ کے بعد وکی پر اپلوڈ کردیا ہے۔ جسے آپ نے ٹائپ کیا ہے ۔ ماشاءاللہ باقیوں کے بہ نسبت آپ بہت کم غلطیاں کرتے ہیں ٹائپنگ کی۔
 
ششماد ، میں نے صرف خطوط اور چند ارکان کا بتایا ہے اس کے علاوہ میرا کوئی قصور نہیں ، یہ تو ظفری اشتہار چھپواتا پھر رہا تھا اور نشانیاں بھی الٹی سیدھی بتا رہا تھا ۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
وقت وقت کی بات ہے محب بھائی، آج آپ لوگوں کا وقت ہے، کل کو میرا بھی تو آئے گا انشاء اللہ۔

اور جیہ شکریہ تمہارے الفاظ کا۔

ظفری بھائی کی باری ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
دیکھو کیسا بدل گیا ہے یہ بندہ ۔۔۔ :shock:
شمشاد بھائی محب اور رضوان نے ہی چندہ جمع کر کے مجھے کہا تھا کہ اوئے ۔۔ چھوٹے جا اور یہ اشتہار ملنگ اخبار میں چھپوا دے ۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ جس کا اشتہارِ تلاشَ گُمشدگی چھپاوا دو پھر نہیں لبدا ۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top