جاسمن
لائبریرین
بے حد شکریہ۔واہ بہت خوب، بہت ہی اچھوتے خیالات ہیں، آپ نے شاعری کی روح کو پکڑا ہے، یا شاعری نے آپ کو پکڑ لیا ہے۔ تکنیکی درستی وغیرہ تو بقدر کسب و محنت ہے، مسلسل مشق سے آ ہی جائے گی، اصل چیز تو آپ میں موجود ہے، شاعرانہ مزاج۔ لفظ 'آنکھتا' اس بات کی غمازی کر رہا ہے،کہ آپ کے جذبات شدید ہیں، اور وہ اپنے اظہار میں الفاظ اور ان کی ساخت کو رکاوٹ بننے نہیں دینا چاہتے، بلکہ جذبہ کی حدت لفظوں کی ٹھوس بناوٹ کو پگھلا کے آگے بڑھ رہی ہے۔ آپ قواعد و ضوابط پر الگ سے کوشش کرتی رہیں، اور اپنے احساسات کاغذ پہ اتارتی بھی رہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!