1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

اب مرے پاس مرے خواب کہاں رہتے ہیں۔۔۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 11, 2016

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بابا جانی کی محبت اور شفقت کی نذر۔۔۔۔ ایک اور غزل

    غزل

    اب ہے تعبیر کے دھوکے میں سرابوں کا سفر
    اب مرے پاس مرے خواب کہاں رہتے ہیں

    ہاں اِسی شہر میں بہتا ہے فُراتِ وحشت
    ہاں اِسی شہر میں کچھ تشنہ لباں رہتے ہیں

    حبسِ زندانِ تحیر یہ گواہی دے گا
    جو زمیں پر نہیں رہتے، وہ یہاں رہتے ہیں

    اب کہاں کھینچتی ہے غازۂ خونیں کی کشش
    اب یہاں کون سرِ نوکِ سناں رہتے ہیں

    ہم سفر خوابِ رفاقت کا رہا جو برسوں
    اب کئی زخم مرے اُس سے نہاں رہتے ہیں

    یہ بھی آشوبِ تمنا ہے کہ کچھ اشک بلال
    شعر کہتا ہوں تو آنکھوں سے رواں رہتے ہیں

    (محمد بلال اعظم)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 2
  2. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,231
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    خوب کہا۔۔۔۔۔۔۔ماشاء اللہ
     
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,392
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بلال بھائی ۔ بہت اچھی غزل ہے !! ماشاءاللہ ۔ بھئی آپ تو روز بروز افتخار عارف بنتے جارہے ہیں ۔ :):):)
    خوابِ رفاقت کا ہمسفر کچھ ٹھیک نہین لگ رہا ۔ اب یہاں کون سرِ نوکِ سناں رہتے ہیں والے مصرع میں واحد کا صیغہ محاورے کے زیادہ مطابق ہوگا ۔ یعنی اب یہاں کون سرِ نوکِ سناں رہتا ہے ۔
    بلال ! مطلع کی کوشش کیجیے ۔ اس کے بغیر غزل پورا مزا نہیں دیتی ۔
     
    • متفق متفق × 1
  4. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,615
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
  5. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب ۔۔ :)
     
  6. سلمان دانش جی

    سلمان دانش جی معطل

    مراسلے:
    398
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بلال صاحب۔ چست غزل ہے ۔ اور اگر مطلع ہو جائے تو واللہ مزا دگنا ہو جائے
     
  7. ابن رضا

    ابن رضا لائبریرین

    مراسلے:
    4,227
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding

اس صفحے کی تشہیر