اب دلی دور نہیں

ابو یاسر

محفلین
دیڑھ سال کے طویل انتظار کے بعد آج وہ موقع ہاتھ آیا سعود بھئیا خیر سے انڈیا ہی میں تھے اور میں بھی ، اس سے قبل جب ملنے کا سوچا تھا تو حضور کی چھٹیاں جلد ختم ہوگئیں اور میں جب ریاض سے آیا تو آپ جاچکے تھے۔ ملاقات اس بار بھی نہیں ہو پاتی مگر خیرسے اس بار میں نے فائنل ایکزٹ لگوارکھی تھی تو واپس جانے کا ڈر نہ رہا اور مزے سے جہاں چاہو گھومو پھرو کوئی روکنے والا نہیں۔

نیٹ پر پی ایچ پی کے تعلق سے اردو میں کچھ سرچ کررہا تھا کہ باذوق بھائی نے بتایا کہ اردو محفل نامی فورم پر جاو وہاں بہت کچھ مل جائے گا ساتھ ہی انہوں نے لنک بھی دی۔ اس وقت لگ بھگ ہر ممبر اپنے ملک کا جھنڈا لگائے ہوئے تھا ، یہ حضرت انڈیا کا جھنڈا لگائے تھے اس لیے سوچا کہ دیکھیں کون حضرت ہیں نیز ان کی تحریریں اور محفل کی ریپوٹیشن نے@ ابن سعید کے بارے میں مزید جاننے پر اکسایا ۔
کوئی ممبر جب اپنی سائٹ کا لنک دیتا ہے توویب ڈیولپر کی دنیا سے تعلق ہونے کے ناطےاس سائٹ کو دیکھنا میرے لیے دلچسپ ہوتا ہے اور خاص کر جب سائٹ کا آتھر ویب سائنس کا ماسٹر ہوتو کسک اور بڑھ جاتی ہے سو میں نے ان کی سائٹ کھولی اور بیکار سا ڈیزائن دیکھا تو جان میں جان آئی کہ چلو ،بھائی کو ڈیزائننگ سے کوئی شغف نہیں (ہی ہی ہی ) یہاں سے ملا ان کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بائیوڈیٹا
یہاں میرے حیرت کی انتہا نہ رہی بھائی صاحب ہمارے جوار کے نکلے جس کالج سے کبھی ہمارے بھائی نے 12ویں کیا تھا وہیں سے آپ نے بھی کیا ہے۔ آپ سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ انڈیا میں تعلیم کا نظام الگ ہے دینی مدرسے کی تعلیم والے بچے آگے چل کر مولوی بنتے ہیں یا کچھ لوگ (مشاہدے کی بات ہے) ٹراول کی لائن میں اپنی عربی بگھار رہے ہیں مگر سعود بھئیا عربی مدرسے سے نکل کر کالج اور پھر بی ٹیک اور اب پی ایچ ڈی ، سچ مچ سوچو تو ایک عجوبہ لگتا ہے۔ تکنیکی طور پر سعود بھائی بچپن سے ہی ذہین تھے گاوں میں ان کے خالو نے بتایا تھاکہ فیوز ہوئے بلب کو خود ہی بنا ڈالتے تھے، دماغی ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ان کام نام ایک لیڈر کے نام پر رکھ دیا تھا۔:)
اب ان کا خاندان دہلی میں آباد ہے اور دہلی جانا بہت ہی دل گردے کا کام ہے کیونکہ سکیورٹی چیک زیادہ ہوتا ہے اور آپ سائبر کیفےمیں بھی بنا آئی ڈی کے نہیں جا سکتے نیز ہوٹلوں میں بھی تفتیش ہوتی ہے کئی جگہ تو ریسیپ شن پر کیمرے نصب ہے۔ مجھے ان سب چیزوں سے احتیاط کرنا تھا اس لیے ہر قیمت پر مجھے کسی اپنے کے یہاں ہی قیام کرنا تھا یہی سوچ کر میں نے ممبئی سے دہلی کی ٹکٹ کی ہمارے یہاں سیٹ کی بکنگ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کو ایک دن قبل یعنی 24 گھنٹے قبل آپ کو سیٹ بک کرنی پڑتی ہے۔
ریل کی ویب سائٹ پر صبح 8 بجے براجمان ہوجانا ہوتا ہے تاکہ جتنی جلدی ہوسکے اپنی تفصیلات لکھ کر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے پے منٹ کردیں، اس میں مشکل یہ ہوتی ہے کہ ٹکٹ کی پے منٹ ہوتے ہوتے ٹکٹ ویٹ لسٹ ہوجاتی ہے۔ دن بھر یہی ٹینشن میں رہا کہ پتہ نہیں سیٹ کنفرم ہوگی یا نہیں مگرخیر سے رات کے 8 بجے میری یہ ٹکٹ کنفرم ہوگئی دل میں سوچا کہ "اب دلی دور نہیں" ، رات کو ہی موبائل میں بیلنس بھروا لیا کہ ضرورت پڑے گی مگر صبح ٹرین میں بیٹھ کر جب سوچا کہ اب سعود بھائی کو اطلاع کردوں تو بیلنس زیرو
۔۔۔۔۔۔ جاری
 

ابو یاسر

محفلین
اب آگے۔
سعود بھائی کو اطلاع دینا ضروری تھا اس لیے میں اسی شش و پنج میں تھا کہ کیسے فون کروں نہ بیلنس ہی تھا اور نہ نیٹ ہی کنکٹ ہورہا تھا، بیلنس کرانے کے لیے بھی ایک دوست کو فون کرنا تھا لامحالہ بغل کی سیٹ والے سے ایک کال کرنی کی اجازت چاہی، یہ صاحب نے کچھ تفتیش کی اور لاوڈاسپیکر پر فون لگا کر دے دیا اور میں نے فٹافٹ اپنا مدعا بیان کیااورفون کٹ کردیا، جلد ہی 14 روپئے کھاتے میں آگئے جو کہ پر سیکنڈ کی اسکیم کی وجہ سے کافی تھے۔ سعود بھائی سے بات ہوئی اورمیں نے انہیں دوسرے روز ٹرین کا شیڈول اور اپنا شیڈول بتادیا۔
صبح جب آنکھ کھلی تو 7:55 ہو رہے تھے اور نظام الدین اسٹیشن(دہلی) پہنچنے کا وقت ساڑھے سات تھا میں کچھ ڈر گیا کہ نہ جانے کہاں پہنچ چکا میں ، اے سی ڈبہ ہونے کی وجہ سے دوسرے سارے اپنے اپنے برتھ پردہ ڈالے سو رہے تھے کسی سے پوچھ بھی نہیں سکتا تھا اتنے میں فریدآباد نامی اسٹیشن آیا میں نے اپنی پریشانی دور کرنے کے لیے یہ طریقہ نکالا کہ سعود بھائی کو فون لگایا اور کہا کہ "بھائی میں فریدآباد تک آگیا ہوں" اس پر بھائی نے کہا کہ فکر نہ کریں آدھے پونے گھنٹے میں آپ نظام الدین پہنچ جائیں گے، ہوہ! کچھ جان میں جان آئی اور تھوڑی دیر میں تغلق آباد بھی آگیا جس کے بارے میں میں جانتا تھا کہ یہ نظام الدین سے پہلے پڑتا ہے۔ میں دل سے یہی چاہ رہا تھا کہ ڈائرکٹ سعود بھائی کے گھر نہ جاتے ہوئے پہلے (ام یاسر) کے مامو کے گھر جاوں، ٹرین سے اتر کر جیسے ہی اسٹیشن کی چاردیواری سے نکلے ہر چارسو سے یہی آواز آ رہی تھی "ٹیکسی ، آٹو؟" "کہاں جانا ہے ،بھائی" مامو کو فون لگایا تو پتہ چلا کہ ان کا گھر کافی دور ہے نیز انجانے شہر میں زیادہ دماغ کھپانے سے بہتر لگا کہ سعود بھائی کو ہی تکلیف دوں۔ فون کیا تو بھائی نے اپنا ایڈریس سمجھا دیا، ایڈریس میں ایک لفظ "ٹھوکر" کچھ عجیب لگا ۔ سعود بھائی نے کرایہ سمجھا دیا تھا مگر کافی حجت وتکرار کے باوجود بھی آٹو والے نے ان کے ٹھوکر نمبرفلاں پر پہنچنے کے ڈبل پیسے لیے۔ مہنگائی اور پٹرول کی شرح میں روز بروز اضافے کے علاوہ اس نے ایک بڑی دلچسپ وجہ بتائی ،اس طرف جانے میں ایک پلیٹ بریانی کا بھی خرچہ لگتا ہے کیونکہ وہاں کی بریانی بڑی مشہور ہے۔ میں نے دل میں سوچا کہ چلو سعود بھائی سے فرصت ملے گی تو ہم بھی دیکھیں گے کہ آخر کیا ہے اس بریانی میں۔

صبح 9 بجے کے قریب میں سعود بھائی کے علاقے میں تھا اور عجیب بات یہ تھی کہ بھائی نے مجھے ابھی تک دیکھا بھی نہیں تھا جب کہ میں ریاض میں ان کے بھائی سے مل چکا تھا اور ان کے کزن سے بڑے اچھے مراسم ہیں اور میں نےسعود بھائی کی کافی ساری تصویریں بھی دیکھی تھی خیرا نہوں نے حلیہ پوچھا ، جینز اور کوٹ (یار یہ تو دہلی اور ٹھنڈے علاقوں میں عام ہوتا ہے) بتا دیا، تشویش ہوئی کہ کیسے پہچانے گے۔ رکشے سے اترتے انہوں نے مجھے دیکھ لیا تھا دل میں آیا کہ انجان بن کر تھوڑا سا مذاق کروں مگر بھائی کی ناراضگی کا رسک لینا خطرناک لگا اور میں کچھ کہتا اس سے پہلےبھائی نے اندازاََ سلام کیا اور گلے ملے۔
۔۔۔جاری
 

ابو یاسر

محفلین
دیری کے لیے معذرت کے ساتھ ۔۔۔
ہندوستان میں جہاں بھی مسلم محلے یا سوسائٹیاں ہیں وہاں حکومت لاپرواہی زیادہ کرتی ہے ، اس بات کو میں نہیں مانتا تھا مگر سعود بھائی کہ پوش علاقے اور ہمارے متوسط محلے کی کئی باتیں مشترک دیکھ کرماننا پڑا، اس کی ایک مثال پینے کا پانی ہے۔ خیر سردی کے ایسےموسم میں کہیں جانا اور نہانا دونوں ہی کام بڑے دل گردے والوں کا ہے۔ گھر پہنچتےہی سعود بھائی نے نہانے دھونے کا پوچھا اس وقت دل سےایک ہی آواز آرہی تھی "نہیں نہیں نہیں" خیر پھر بھی ہاتھ منہ دھو کر فریش ہوئے اور ناشتے کے ٹیبل پر بیٹھے سعود بھائی کی بچی جوکہ لگ بھگ ڈیڑھ سال کی ہے ایک امریکی کھلونا جوکہ امریکی لہجے میں اے بی سی سکھاتا لیے ہوئے آ گئی۔ بھائی اسے سارے جانوروں کے نام انگریزی میں ہی سکھا رہے ہیں (آئندہ امریکہ ہی میں بسنے کا ارادہ ہے :)) فریحہ نے ساتھ دیا شمشاد بھائی کا دیا ہوا ٹیڈی اور دوسرے کھلونے دیکھتے دیکھتے ڈھیر سارا ناشتہ کب ختم ہوگیا پتہ ہی نہیں چلا۔
بھائی سے ملاقات ہی اصل مقصد تھا اس لیے کوئی خاص شیڈول نہیں بنایا تھا اور آج کا دن بھائی کے نام تھا اس لیے بھائی کے شیڈول کے متعلق استفسار پر یہی کہا کہ جیسا آپ کہیں۔ دراصل ہلکا بخار اور ماوتھ السر ہونے کی وجہ سے میں راستے میں بھی کچھ نہیں کھایا تھا اس لیے بی پی مزیدلوہورہا تھا اور کوئی کام اچھا نہیں لگ رہا تھا، ناشتے کے بعد میں نے نہانا بہتر سمجھا ہمت بڑھنے کی واحد وجہ "چائے" اور ناشتے کی گرمی ۔

بھائی کو سرٹیفیکیٹ اور اساتذہ سے ملاقات کے لیے جامعہ جانا تھا اور مجھے ایسے ہی موقعے کی تلاش تھی کہ جس یونیورسٹی کا ابھی تک نام سنا تھا وہاں کے پروفیسرس سے ملنے جانا تھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ہندوستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے مسلمانوں میں اس کی قدر علی گڑھ یونیورسٹی کی طرح ہے یہاں کے فارغین دنیا کے گوشے گوشے میں اپنا اور یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں اسی کی ایک مثال ہمارے سعود بھائی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ہمیں جامعہ میں پہلے سرٹیفیکیٹ کے لیے جانا تھا بھائی کے پاس "اپاچے" نامی پیلی بائک تھی اسی کے چلتے ہم پانچ منٹ میں ہی جامعہ پہنچ گئے، موٹر سائکل پر ایک قسم کا اسٹیکر لگا تھا جس پر جامعہ کا لوگو تھا پوچھنے پر پتہ چلا کہ ایک قسم کا پاس ہےجس کی وجہ سے جامعہ میں بےروک ٹوک داخل ہوسکتے ہیں ورنہ یہاں بنا پاس والے کو پھٹکنے نہیں دیتے۔
آگے پروفیسرس سے ملاقات اور پھر وہاں کچھ فوٹو گرافی کی گئی جسے یہاں لگا رہا ہوں۔
ڈیپارٹمنٹ آف ویب پورٹل کے پاس
6HFlW.jpg


ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر انجینرنگ کے پاس سعود بھائی ۔
kPfsw.jpg

آپ کے تبصرے؟
 

مقدس

لائبریرین
بھیا میں تو ویٹ کر رہی ہوں کہ آپ سارا ختم کریں جب پڑھتی ہوں آگے جاری ہے لکھا ہوا ہوتا ہے
جلدی جلدی ختم کریں ناں کہ پھر سب تبصرہ کر سکیں
 

ابو یاسر

محفلین
بھیا میں تو ویٹ کر رہی ہوں کہ آپ سارا ختم کریں جب پڑھتی ہوں آگے جاری ہے لکھا ہوا ہوتا ہے
جلدی جلدی ختم کریں ناں کہ پھر سب تبصرہ کر سکیں
پتہ نہیں کیوں آج کل کچھ لکھنے کا من ہی نہیں کرتا نہ الفاظ آتے ہیں نہ جملے بن پاتے ہیں۔ :(
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ کتنے لکی ہیں آپ کہ سعود سے ملاقات ہو گئی
اور سعود آپ ماشاءاللہ اتنے زبردست لگ رہے ہیں نا تصویروں میں کہ کیا بتاؤں :applause:
سعود آپ کی کس کس سے ملاقات ہوئی جدہ میں بتایا نہیں آپ نے :)
 

بلال

محفلین
بہت خوب، پڑھ کر مزہ آیا۔ ویسے ہمارے تبصروں کی بجائے آپ مزید لکھتے تو ہمیں زیادہ اچھا لگتا۔ خیر باقی کا پھر سہی۔
باقی ابن سعید بھائی مجھے نہیں پتہ ہ ہ ہ ہ ہ، مجھے DL----C6-950 چاہئے ے ے ے ے ے ے :)
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاءاللہ کتنے لکی ہیں آپ کہ سعود سے ملاقات ہو گئی
اور سعود آپ ماشاءاللہ اتنے زبردست لگ رہے ہیں نا تصویروں میں کہ کیا بتاؤں :applause:
سعود آپ کی کس کس سے ملاقات ہوئی جدہ میں بتایا نہیں آپ نے :)

سعود بھائی جدہ تو گئے ہی نہیں، ریاض آئے تھے اپنے بھائی کے پاس تو لگے ہاتھوں مجھ سے ملاقات ہو گئی تھی۔
 

تعبیر

محفلین
ارے ، تعبیر آئی ہیں ، کیسی ہیں تعبیر ؟ اتنے عرصہ بعد آپ کو دیکھا ، کہاں ہیں ؟ اور کہاں رہیں آپ آ کیوں نہیں رہی تھیں ؟

ویلکم بیک !
السلام علیکم شگفتہ
میں الحمداللہ باکل ٹھیک ٹھاک
میں گھر پر ہی ہوں آجکل
محفل بہت addicted ہے سو کوشش کر رہی تھی کہ یہ عادت ختم ہولیکن سعود پھر کھینچ لائے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ
میں الحمداللہ باکل ٹھیک ٹھاک
میں گھر پر ہی ہوں آجکل
محفل بہت addicted ہے سو کوشش کر رہی تھی کہ یہ عادت ختم ہولیکن سعود پھر کھینچ لائے

بہت اچھا کیا ، اب اس عادت کے ختم کرنے کا مت سوچئے گا ۔ اور اتنا عرصہ غیر حاضر رہنے کا جرمانہ بھی دیجیے اب !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی جی کہیے کیا جرمانہ ہو؟؟؟
مار پڑے گی اس تھریڈ میں گپ شپ پر

چلیں جرمانہ کے بارے میں مشاورت کے بعد فیصلہ ہو گا ۔ اس تھریڈ پر مزید نہیں لکھتے ۔ میں ابھی تک یہ تھریڈ نہیں پڑھ سکی ۔ آپ کا نام دیکھ کے اس تھریڈ کو کھولا ابھی ۔ اب کل پڑھوں گی تمام پیغامات ۔
 
Top