الوداعی تقریب اب تو جانا ٹھہرا

گویا اب بات پکی ہو چکی۔
الوداعی تقریب کا ٹیگ لفافے پر ٹکٹ کی طرح چسپاں کر دیا گیا ہے۔بس ڈاکخانہ کے بکس میں ڈالنے کی دیر ہے۔
اس مختصر وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اردو محفل فورم کو زبردست انداز میں خراج تحیسن پیش کریں۔
محفل کی رونق ایسی بنا دیں کہ جیسے کبھی گزرے وقتوں میں ہوا کرتی تھی۔یہ محفل ہم سب محفلین کی پسندیدہ جگہ ہے۔
یہ آخری سالگرہ کی الوداعی تقریب ہمیں یادگار بنانا ہے۔
اس لڑی میں آپ سب محفلین نے اردو محفل سے جوڑا کوئی بھی یادگار واقعہ یا کوئی خوبصورت یاد تحریر کرنی ہے۔
بس ایک التجاء ہے کہ کسی بھی محفلین کی عیب جوئی یا خامی کو بیان کرنے سے احتیاط برتیں۔ان اختتامی دنوں کو تلخ رویوں اور ترش لہجوں سے برباد نہ کریں۔مثالی محبت اور خلوص کا ثبوت دیتے ہوئے محفل کا ماحول خوشگوار بنائیں۔
اردو محفل فورم کے بعد یہ باہمی رابطے اور مکالمے شاید نصیب نہ ہوں۔
 
علی وقار

محفلین
بس ایک التجاء ہے کہ کسی بھی محفلین کی عیب جوئی یا خامی کو بیان کرنے سے احتیاط برتیں۔ان اختتامی دنوں کو تلخ رویوں اور ترش لہجوں سے برباد نہ کریں۔مثالی محبت اور خلوص کا ثبوت دیتے ہوئے محفل کا ماحول خوشگوار بنائیں۔
شروعات تو ہم اسی طرح کرتے ہیں۔ :)

میرا مطلب ہے کہ کرتے تھے۔ :(
 
Top