اب بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کی تصدیق

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج سے تمام اہل ووٹرز کو بذریعہ ’ایس ایم ایس‘ ووٹ کی تصدیق کرنے کی سہولت مہیا کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اہل ووٹر اپنے موبائل فون کے ذریعے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کی تصدیق کر سکتا ہے۔
ایس ایم ایس‘ بھیجتے ہی متعلقہ فرد کو اپنے موبائل فون پر ایک پیغام موصول ہوگا جس میں اس کے انتخابی علاقے کا نام اور بلاک کوڈ فراہم کیا جائےگا
باقی یہاں
 
بہت اچھا کام کیا ہے الیکشن کمیشن نے۔ جدید ٹیکنولوجی سے کچھ تو فائدہ اٹھایا۔
ہاں بالکل میرا بھی تازہ تازہ شناختی کارڈ بنا ہے اور میں نے ایس ایم ایس کر کے دیکھا تو انہوں نے میرے ووٹ کاسٹ کرنے کی جگہ اور بلاک کوڈ بھی بتا دیا۔اور میسج کی ریپلائی 2 یا 3 سیکنڈ میں آگئی۔یعنی بہت ہی تیز رفتار
 
شہزاد وحید

محفلین

مجھے تو آدھے سیکنڈ میں جواب آگیا تھا۔
 
Top