ابو مصعب الزرقاوی فضائی حملے میں ہلاک

یار زکریا ویسے مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی۔کم از کم یہ تو کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ آبِ حیات اور آبِ حیوان مترادف الفاظ ہیں لغت اٹھا کر دیکھ لیں۔ایک ہی معنی رکھتے ہیں۔ ولی کا ایک شعر ہے

تیرا مکھ دیکھ کنعاں یاد آوئے
تیرا لب دیکھ حیواں یاد آوئے

میں نے کسی کو چھڑانے کے لیے ایسا نہیں کیا۔ اور اگر کسی اس کی وجہ سے تکلیف ہوئی ہو تو قصور میرا نہیں زبان کا ہے۔ جس میں ایسا مترادف موجود ہے۔
 

زیک

مسافر
وہاب: بے‌شک مترادف ہوں مگر محفل پر آبِ حیات نام ہے اور آپ اس سے اس تانے بانے پر اختلاف کرتے ہوئے اسے اس مترادف سے پکار رہے ہیں۔ مجھے تو غلط ہی لگتا ہے مگر میں آبِ حیات پر چھوڑ دیتا ہوں۔
 
جواب

یار زکریا جب میر اور ولی جن کا محبوب کافی وضع دار مشہور ہے۔ اس نے اس تشبیہ کو اگر برا نہیں منایا تو میرے خیال میں‌آبِ حیات بھی اس پر ناراض ہونے کی بجائے خوش ہوں گے۔ ویسے میں نے ان سے اختلاف نہیں کیا بلکہ ان سے صرف ایک سوال پوچھا ہے اور بس۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، اس محفل پر ہم آزادئ اظہار رائے کرنے کے واسطے آتےہیں۔ اگر ایک دوست کوئی بات کرتا ہے تو دوسرا اسے برداشت کرے۔ بات کرنے اور سننے کا حوصلہ نہ ہو تو پھر بات ہی نہ کی جائے۔
اس دھاگےکو شروع سے آخر تک پڑھ کر میں نے مناسب یہی سمجھا ہے کہ اس بارے میں رائے نہ دوں۔ صرف اتنا کہوں گا کہ شہادت اللہ پاک جانتے ہیں کہ کس کی ہے اور کس کی نہیں۔ باقی رہی بات وہ بندہ جو ایک امریکی فوجی مروانے کے لئے دسیوں عراقیوں کو کندہء نار بنا رہا ہو۔ باقی القائدہ کی کیا بات کہوں۔ اس ایک تنظیم نے دو آزاد مسلمان ملکوں‌کو امریکی سامراجیت کی بھینٹ‌چڑھایا۔
بےبی ہاتھی
 

الف نظامی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
یہ زرقاوی وہی شخص نہیں ہے جو انسانوں کے گلے پر چھری پھیرتے ہوئے ویڈیو بنواتا تھا اور اسے انٹرنیٹ پر جاری کرتا تھا؟
http://www.google.com/search?q=zarqawi+beheading+video
ظلم جو بھی کرئے اس کی مذمت کرنی چاہیے خواہ زرقاوی ہو یا امریکہ ہو یا اسرائیل۔
ایک ظلم یہ بھی ہے اس کا حساب کون دئے گا۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=51849#51849
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ابھی بات ابو مصعب الزرقاوی تک رکھی جائے تو بہتر ہوگا۔ ورنہ ایسے سوالات تو بہت ہیں، جن کا جواب کوئی نہیں لیکن بدمزگی بہت پیدا کریں گے۔
بےبی ہاتھی
 

نعمان

محفلین
زقاروی ایک انتہائی ظالم شخص تھا اس نے اتنے امریکیوں کی گردنیں نہیں کاٹیں جتنے عراقیوں کو اس نے ہلاک کیا ہے۔ خصوصا شیعہ عراقی اس کا خاص ٹارگٹ تھے۔ خس کم جہاں پاک
 
ایک ویڈیو میں نے بھی دیکھی تھی اور میں نے آج تک اتنا دہشتناک منظر نہیں دیکھا جو اس ویڈیو میں تھا ۔ اب بھی سوچتا ہوں تو رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
 
جواب

کون ظالم ہے کون مظلوم

اس کے فیصلے کا حق ہم سے چھین لیا گیا ہے۔ اب تو امریکہ سرکار جسے چاہے گا مظلوم بنا دے گا اور جسیے چاہے گا ظالم بنا کر پیش کر دے گا۔ میں زرقاوی کا اتنا حمایتی نہیں ہوں۔ بلکہ القاعدہ کو آج کے دور میں مسلمانوں کی تباہی کا سب سے بڑا ذمہ دار تصور کرتا ہوں۔ لیکن پھر ایک سوال ہے آپ لوگوں‌سے۔

اگر یہی زرقاوی سرد جنگ میں سوویت فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے مارا جاتا تو امریکہ سرکار کا کتنا بڑاہیرو اور ہماری نظر میں جنت الفردوس میں‌جگہ پانے والا شہید ہوتا۔
 

نعمان

محفلین
وہاب میاں پتہ نہیں آپ ایسے کتنے جہادیوں کو ہیرو مانتے ہیں جنہوں نے سوویت یونین کے خلاف "جہاد" میں "شہادت" پائی، تاہم میں ان میں سے کسی کا نام بھی نہیں جانتا اور نہ ہی انہیں مجاہد یا ہیرو سمجھتا ہوں۔

ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے کے لئیے کامن سینس استعمال کریں۔ اگر مظلوم عراقیوں پر بم پھینکنے والے ظالم ہیں تو امریکیوں، شیعہ، اور جاپانیوں کی گردنیں کاٹتے ہوئے ویڈیو بنوانے والے بھی ظالم ہیں۔ اس کے لئیے کوئی اتنا دماغ لڑانے اور پس پردہ حقائق تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ لوگ دیدہ دلیری اور ڈھٹائی سے اپنی بربریت کا برملا اقرار کرتے ہیں۔ حیرت ہے کہ پھر بھی آپ ظالم اور مظلوم میں تفریق نہیں کرپارہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
ظالم اور مظلوم میں فرق کرنے کے لئیے کامن سینس استعمال کریں۔ اگر مظلوم عراقیوں پر بم پھینکنے والے ظالم ہیں تو امریکیوں، شیعہ، اور جاپانیوں کی گردنیں کاٹتے ہوئے ویڈیو بنوانے والے بھی ظالم ہیں۔
بالکل صحیح ہے۔ ظلم جو بھی کرئے وہ ظالم ہے۔
اسی طرح یہودی بھی کوئی مقدس گائے نہیں ہیں ان کے مظالم کو بھی ظلم کہنے کی جرات رکھنی چاہیے۔
اسی طرح کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکوں کے لیے جدوجہد کو بھی دہشت گردی نہیں کہا جاسکتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
کون ظالم ہے کون مظلوم

اس کے فیصلے کا حق ہم سے چھین لیا گیا ہے۔ اب تو امریکہ سرکار جسے چاہے گا مظلوم بنا دے گا اور جسیے چاہے گا ظالم بنا کر پیش کر دے گا۔ میں زرقاوی کا اتنا حمایتی نہیں ہوں۔ بلکہ القاعدہ کو آج کے دور میں مسلمانوں کی تباہی کا سب سے بڑا ذمہ دار تصور کرتا ہوں۔ لیکن پھر ایک سوال ہے آپ لوگوں‌سے۔

اگر یہی زرقاوی سرد جنگ میں سوویت فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے مارا جاتا تو امریکہ سرکار کا کتنا بڑاہیرو اور ہماری نظر میں جنت الفردوس میں‌جگہ پانے والا شہید ہوتا۔
اگر وہ صحیح معنوں میں جہاد کرتا مارا جاتا، اور لوگوں کی گردنیں کاٹ کر ان کی ویڈیو نہ شائع کرتا تو مجاہد اور شہید کہلاتا۔ لیکن اس طرح کی حرکات سے تو صرف جہاد کا نام بدنام ہوتا ہے۔
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کچھ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ شاید وہاب کا پوائنٹ صحیح سمجھا نہیں جا رہا۔۔ یا ہو سکتا ہے کہ میں غلط سمجھ رہا ہوں۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے روسی تسلط کے دور کی افغان جنگ کے تناظر میں ہوش سنبھالا ہے اور اس زمانے میں گلبدین حکمت یار اور اس جیسے لوگوں کو افسانوی شہرت حاصل تھی۔ اس وقت ہم لوگ افغانستان میں لڑنے والوں کو مجاہد کہتے تھے اور سر آنکھوں پر بٹھاتے تھے۔ اب وہی بندوقیں ہماری جانب اٹھ گئی ہیں تو یہ دہشت گرد ہو گئے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، لیکن جب انہوں‌نے روسی تسلط کے بعد اپنے ہی بھائیوں‌کو مارنا شروع کر دیا کہ ہماری حکومت ہو، تو سارا جہاد اور ساری اچھائیاں پسٍ منظر چلی گئی تھیں‌ :(
بےبی ہاتھی
 
Top