ابن مریم ہوا کرے کوئی ؛ مرے دکھ کی دوا کرے کوئی

یوسف-2

محفلین
بڑی مشکل سے ہوتا ہے “محفل“ میں “100 اسکور“ پیدا ع

اور جب ہم نے یہ سنگ میل عبور کرلیا تو اب بھی مختلف سیکشن کے دروازے ہم پر نہیں کھلے۔ ہمیں بتلایا تو یہی گیا تھا کہ 100 اسکور کے بعد یہ مسائل نہیں رہیں گے۔

ہے کو ئی ان مریم نما منتظم جو ہمارے اس دکھ کی دوا کرے ؟
 
ساجد

محفلین
ہم کہ جو منصب ڈیڑھ ہزاری سے متصف ہیں اور محفل کے قدیم درباریوں میں شامل ہیں ابھی تک ان دروازوں کے رموز سے آشنا نہیں ہو سکے ۔ آپ ابھی سے حجرہ اسرار کی دیواروں میں روزن تلاش کرنے چل دئیے۔

ابھی تاروں سے کھیلو چاند کی کرنوں سے اٹھلاؤ
ملے گی اس کے چہرے کی جھلک آہستہ آہستہ
 
بہت خوبصورت تحریر ساجد بھائی! ہم تو آپ کے خوبصورت الفاظ کے سحر میں کھوگئے اور بھول گئے کہ کس معاملے پر بات ہورہی ہے ( یوسف ثانی سے معذرت کے ساتھ)
بھائی! ہم نہ تین میں نہ تیرہ میں ، ہم تو صرف ساجد بھائی کی تحریر دیکھ کر چونک گئے اور دخل در معقولات کربیٹھے۔
یہ ان کاکام ہے اہلِ سیاست جانیں
مرا پیام محبت ہے، جہاں تک پہنچے​
 
واہ بہت خوب ساجد برادر! کیا کہنے۔۔۔۔۔۔ آپ کے جواب نے تو میرا مسئلہ اس طرح "حل" کردیا جیسے پانی میں نمک ۔ ۔ ۔
 
یوسف-2

محفلین
بہت خوبصورت تحریر ساجد بھائی! ہم تو آپ کے خوبصورت الفاظ کے سحر میں کھوگئے اور بھول گئے کہ کس معاملے پر بات ہورہی ہے ( یوسف ثانی سے معذرت کے ساتھ)
بھائی! ہم نہ تین میں نہ تیرہ میں ، ہم تو صرف ساجد بھائی کی تحریر دیکھ کر چونک گئے اور دخل در معقولات کربیٹھے۔
یہ ان کاکام ہے اہلِ سیاست جانیں
مرا پیام محبت ہے، جہاں تک پہنچے​

بجا فرمایا برادر! اب "اہل سیاست" کیا توقع رکھی جائے۔ ۔ ۔ لگتا ہے ہم کسی بند گلی میں آ گئے ہیں
 
ساجد

محفلین
بجا فرمایا برادر! اب "اہل سیاست" کیا توقع رکھی جائے۔ ۔ ۔ لگتا ہے ہم کسی بند گلی میں آ گئے ہیں
نہیں جی ، ایسی کوئی بات نہیں۔ محفل میں کوئی سیاست نہیں چلتی۔ بس کچھ طالع آزماؤں کی وجہ سے چند فورمز ماڈریشن کے تحت ہیں۔ بجا کہ میں خود بھی ماڈریشن کے تحت کیا گیا ہوں لیکن مجھے کبھی شکایت نہیں ہوئی۔ تمام منتظمین اعلی اور ماڈریٹرز بہت اچھے ہیں۔ ہر ممبر کو مکمل عزت دیتے اور اس کی بات سنتے ہیں۔ آپ تو نئے ہیں اس لئیے آپ کو یہاں کے ماحول کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ آپ جس فورم میں لکھنا چاہیں شوق سے لکھیں آپ کی تحریر ماڈریشن کے بعد متعلقہ فورم میں شائع ضرور ہو گی، بس محفل کے عمومی قوانین سے متصادم نہ ہو۔
بند گلی والی بات نہ کیا کریں ۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ جذبہ موجود ہو تو بند گلیاں اور اونچی دیواریں (اگر ان کا وجود ہو تو بھی) انسان کے لئیے کوئی حیثیت نہیں رکھا کرتیں۔
 
یوسف-2

محفلین
اوکے ڈیئر جزاک اللہ ۔ ۔ ۔ ویسے "سیاست" کا لفظ میں نے آپ ہی کے استعمال کردہ شعر سے "چرایا" تھا :)
 
Top