ابن صفی لائبریری

فہیم

لائبریرین
شکریہ فہیم صاحب! آپ کافی معاون معلوم ہوتے ہیں امید ہے کہ آپ سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔


شکریہ کی کیا بات جناب یہ سب آپ اور میرے جیسے مطالعے کے شوقین حضرات کے لیے تو ہے۔

باقی انشاءاللہ آپ سے ملاقات بالکل جاری رہے:)
 

امجد

محفلین
اگر ابن صفی موجودہ دور میں ناول خطرناک لاشیں لکھتے تو اس کا عنوان رکھتے،
خودکش لاشیں
 

امجد

محفلین
میں ٹکنیکل وجوہات کی بناء پر لاگ آف ہو گیا تھا اور یہ سمجھا کہ میرا پیغام پوسٹ نہیں ہو سکا ہے اس لیے دوبارہ پوسٹ کردیا ، معذرت چاہتا ہوں- فہیم صاحب کی رہنمائی سے دو ناول خطرناک لاشیں اور خوفناک عمارت تک رسائی ہو گئ ہے اب ان کا مطالعہ کروں گا کیونکہ یہ میرے لیے نئے ہیں-
 

فہیم

لائبریرین
کوئی بات نہیں یہاں تو اکثر خود میرے سے ایک پیغام 3 - 3 بار پوسٹ ہوا ہے

باقی عمران سیریز کا مطالعہ آپ ضرور کریں کنگ چانگ کا مکمل سیٹ بھی لائبریری سائٹ پر موجود ہے۔ باقی خوفناک عمارت عمران سیریز کا پہلا ناول ہے اس لیے اس کو تو ضرور پڑھیں:)
 

امجد

محفلین
کنگ چانگ کا مطالعہ بھی ضرور کروںگا ایک بات اور معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا زمین کے بادل کی طرح کوئی اور ناول بھی ایسا ہے جس میں جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے کردار اکٹھا ہوئے ہوں؟
 

فہیم

لائبریرین
کنگ چانگ کا مطالعہ بھی ضرور کروںگا ایک بات اور معلوم کرنا چاہ رہا تھا کہ کیا زمین کے بادل کی طرح کوئی اور ناول بھی ایسا ہے جس میں جاسوسی دنیا اور عمران سیریز کے کردار اکٹھا ہوئے ہوں؟

ابن صفی صاحب نے یہ تجربہ صرف ایک ہی بار کیا تھا
اور بعد میں ایسا نہ کرنے کی شاید قسم کھالی تھی
اس لیے پھر کبھی ایسا نہ ہوا۔

البتہ مظہر کلیم صاحب کے کافی ناولوں میں عمران اور فریدی اکھٹے ہوئے ہیں
 
Top