ابنٹو 11۔10 کا رگڑا --

غفران محسن

محفلین
میں حالیہ دنوں ہی مکی صاحب کے بلاگ سے لینکس کے قصیدے پڑھ کر ابنٹو پہ آگیا پہلے تو ہفتہ ایک مجھ سے انسٹال ہی نہ ہوا ونڈوز 7 ہمیشہ آڑے آتی رہی پھر کہیں سے ورچوئل سی ڈی روم کا ٹوٹکا ملا تو میں اس قابل ہوا کے ابنٹؤ کا ڈیسکٹاپ دیکھ کر خوش ہو سکوں۔ مگر اب جو مشکلات مجھے درپیش ہیں ان میں-
1- زبان کی تبدیلی کے لئے کی بورڈ شارٹ کٹ ۔
2- جب بھی میں کوئی پی ڈی ایف فائل کھولتا ہوں تو کچھ دیر بعد ہی پورا سسٹم ہلنے جلنے سے قاصر ہو جاتا ہے ۔ جبکہ میں انٹل ڈیول کور ا۔8 استعمال کر رہا۔
3۔ ونڈوز پر کوئی بھی ٹورنٹ کلائنٹ ہوتا تو وہ سسٹم کے آغاز پر ہی چل پڑتا تھا۔مگر اس میں مجھے ایسا کوئی گُر نہیں مل سکا جس کی مدد سے میں کوئی بھی اپنی مرضی کا سافٹ وئیر سٹارٹ اپ پر لگا سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی اوبنٹو 11.10 استعمال کر رہا ہوں لیکن لینکس کے استعمال میں فی الحال مبتدی ہوں، اس لیے آپ کی زیادہ رہنمائی نہیں کر سکوں گا۔ پی ڈی ایف والے مسئلے کا مجھے تجربہ نہیں ہوا۔ میں بھی قدرے پرانا Core Duo سسٹم استعمال کر رہا ہوں اور اس پر سسٹم کی پرفارمنس تسلی بخش ہی ہے۔ کی بورڈ تبدیل کرنے کا شارٹ کٹ آپ سسٹم سیٹنگز میں سیٹ کر سکتے ہیں۔ ٹورنٹ کے بارے میں کوئی اور دوست آپ کی بہتر رہنمائی کر سکیں گے۔
 
یوں تو ہم فیڈورا یوزر ہیں لیکن حال ہی میں آفس والی مشین میں اوبنٹو کا حالیہ نسخہ نصب کروایا ہے۔ اور اس کے اندر ورچول مشین میں ونڈوز 7۔ چونکہ ہماری مشین بڑی اچھی پروفائل (آئی 7 پروسیسیر اور آٹھ جی بی ریم) کی ہے اس لئے ہمیں ہینگ وغیرہ ہونے کے مسائل تو نہیں درپیش ہیں۔ ہاں اس یونٹی ڈیسکٹاپ کا عادی ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اب آتے ہیں آپ کے سوالات کی طرف۔ :)

1: جیسا کہ نبیل بھائی نے بتایا، آپ اس کو سسٹم پریفرینسیز میں جا کر از خود کر سکتے ہیں۔ غالباً کی بورڈ والے سیکشن میں۔ اس وقت ہمارے سامنے ہمارا لینکس باکس نہیں ہے ورنہ مزید وضاحت سے جواب دیتے۔
2: غالباً ایسا اس لئے ہو رہا ہے کیوں کہ آپ لوئیو سی ڈی استعمال کر رہے ہیں۔ لائیو سی ڈی وغیرہ سے سسٹم بہت سست چلتا ہے۔ جب تک اس کو نیٹیولی نصب نہ کر دیا جائے یہی حال رہے گا۔ اگر ورچول مشین میں چلا رہے ہیں تو ورچول مشین کو الاٹ کی گئی ریم کم ہوگی۔ خیر لینکس میں کئی سارے پی ڈی ایف ویور موجود ہیں۔ ایک تو شاید آکیولر نام سے ہے، جب کہ ایڈوبی کا آفیشیل ایکروبیٹ ریڈر بھی لینکس کے لئے دستیاب ہے۔ آپ دوسرے پی ڈی ایف ویور نصب کر کے آزما لیں۔ :)
3: جب اوبنٹو میں گنو ڈیسکٹاپ ہوا کرتا تھا تب اس میں ایک عدد اسٹارٹ اپ ایپلیکیشن مینیجر پروگرام ہوتا تھا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ اس یونیٹی اینوائرنمینٹ میں بھی وہ موجود ہے یا بھی۔ م کسی وقت اپنی مشین میں چیک کر کے بتائیں گی۔ ویسے آپ چاہیں تو یونٹی سرچ باکس میں startup لکھ کر دیکھیں شاید مل ہی جائے۔ :)
 

غفران محسن

محفلین
ورچوئل سی ڈی ڈرائیو سے میں نے ابنٹو کو ونڈوز سیون کے پہلو میں انسٹال کیا ہے کیونکہ سیدھے طریقے سے ونڈوز کو کچھ تحفظات تھے جو کافی مذاکرات کے باوجود بھی دور نہیں ہو رہے تھے۔ میں کوئی اور پی ڈی ایف ریڈر چیک کرتا ہوں۔۔ جہاں تک سٹارٹ اپ کا تعلق ہے تو ایک فارم سا سامنے آتا تو ہے مگر وہ کوئی مخصوص کمانڈ مانگتا جو کہ نمی دانم۔
 
ورچوئل سی ڈی ڈرائیو سے میں نے ابنٹو کو ونڈوز سیون کے پہلو میں انسٹال کیا ہے کیونکہ سیدھے طریقے سے ونڈوز کو کچھ تحفظات تھے جو کافی مذاکرات کے باوجود بھی دور نہیں ہو رہے تھے۔ میں کوئی اور پی ڈی ایف ریڈر چیک کرتا ہوں۔۔ جہاں تک سٹارٹ اپ کا تعلق ہے تو ایک فارم سا سامنے آتا تو ہے مگر وہ کوئی مخصوص کمانڈ مانگتا جو کہ نمی دانم۔

بھئی یہ تو بہت آسان ہے۔ مان لیں کہ آپ اسکائپ کو اسٹارٹ اپ سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کمانڈ لائن میں کچھ یوں لکھیں۔

whereis skype

اس کے نتیجے میں آپ کو ان تمام فائل لوکیشنز کا پاتھ معلوم ہو جائے گا جہاں جہاں سکائپ نام کی فائل پڑی ہوگی۔ ان میں سے کسی ایک کو نقل کر کے کمانڈ لائن پر پیسٹ کریں اور اینٹر کریں، اگر اسکائپ چل پڑے تو آپ کو وہ مخصوص کمانڈ مل گیا، اگر نہ چلے تو آپ دوسرا پاتھ آزمائیں۔ بہر کیف ان میں سے کوئی نہ کوئی چل پڑے گا۔ جس سے اسکائپ چل جائے وہی فائل پاتھ آپ کمانڈ کے خانے میں ڈال دیں۔ کئی دفعہ تو پورا پاتھ ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور صرف پروگرام کا نام ہی کافی ہو جاتا ہے کیوں کہ وہ ڈارئریکٹریز اکثر سسٹم کے پاتھ اینوائرنمینٹ کا حصہ ہوتی ہیں۔ :) :) :)
 

قیصرانی

لائبریرین
گھڑی کے ساتھ جہاں کی بورڈ کی شکل بنی ہے نا، اس پر کلک کریں اورPreferences میں جا کر بائیں جانب نیچے + بٹن کو دبا کر اپنی مرضی کی زبان کا کی بورڈ چن لیں

جب پروگرام کھلا ہوا ہو تو بائیں جانب کی عمودی بار میں وہ پروگرام دکھائی دیتا ہے کھلا ہوا، جیسے ونڈوز کی ٹاسک بار میں ہوتا تھا، اس پر رائٹ کلک کر کے کیپ ان لانچر کو چن لیں
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ابنتو 11 اعشاریہ 10 ہی ہے۔ سسٹم بھی کافی پرانا والا ہے کہ لیپ ٹاپ پر میں اسے ونڈوز کے ساتھ انسٹال نہیں کرنا چاہ رہا کیونکہ ماسٹر بوٹ ریکارڈ اس طرح خراب ہو جاتا ہے کہ اوبنتو نیچے اور ونڈوز اوپر آ جاتی ہے

پی ڈی ایف کا مسئلہ ذرا تفصیل سے بتائیں کہ کس زبان کی اور کتنی بڑی فائل پر ایسا ہوتا ہے، اگر ممکن ہو تو یہ بھی بتایئے کہ کیا وہ الفاظ کی شکل میں پی ڈی ایف فائل ہے کہ تصویری؟
 

قیصرانی

لائبریرین
تاہم جیسا کہ ابن بھیا یعنی ابن سعید نے بتایا، ورچوئل یا لائیو ڈرائیو محض چند مرتبہ دیکھنے اور کھیلنے کے لئے ہی بہتر ہوتی ہے۔ اسے انسٹال کرنا ہی بہتر رہے گا۔ اگر آپ اپنی ہارڈ ڈسک کے ساتھ دوسری لگا کر اس پر کام کر سکیں تو اسے اوبنتو کے لئے مختص کر لیں اور ہر بار جب آپریٹنگ سسٹم بدلنا ہو تو بائیوس سے جا کر بوٹ ڈرائیو بدل دیں۔ یو ایس بی پر انسٹالیشن اتنی تیز نہیں کام کرتی۔ یا پھر اگر رسک لینا چاہیں تو براہ راست ونڈوز 7 کے ساتھ اسے بھی انسٹال کر لیں۔ تاہم براہ راست انسٹالیشن کو ختم کرنا اور ماسٹر بوٹ ریکارڈ کی واپسی کافی سے بھی زیادہ پیچیدہ امر ہے

ابن بھیا، براہ کرم کمانڈ لائن کا شارٹ کٹ بتا دیں کہ مجھے بھی یاد نہیں آ رہا۔ یا پھر گوگل کر لیتا ہوں
کسی بھی خالی جگہ پر کنٹرول آلٹ اور ٹی کا بٹن ایک ساتھ دبائیں تو کمانڈ ٹرمینل ظاہر ہو جائے گا
 

غفران محسن

محفلین
جیتے رہو بھائیو۔:clap: پی ڈی ایف کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہوتا کچھ یوں تھا کا وہ ایک طرف فولڈر میں بھی پریویو میں پی ڈی ایف فائل کھلی ہوتی تھی تو سسٹم کا ہاضمہ خراب ہو جاتا تھا ۔ اب پریویو کو بند کر کے کھولتا تو سب کچھ ٹھیک ٹھا ک چل رہا۔ اور سٹارٹ اپ پہ بھی ابنٹو کا ٹورنٹ کلائینٹ چلا لیا ۔ جہاں تک زبان کی تبدیلی کا مسئلہ ہے۔ اس کے لئے مجھے ماؤس ہلانا پڑتا جبکہ میں ونڈوز کی طرح آلٹ + شفٹ جیسی کوئی چیز چاہتا ہوں۔
 
بھائیو میں ایک پنگا لے بیٹھا اور یہ پنگا مجھے جی جان سے پسند آیا۔ میں نے کے ڈی ای انسٹال کر لیا مگر صرف ایک مسئلہ وہ یہ کہ اب میں اردو سپورٹ کیسے نصب کروں۔ :confused:

اردو سپورٹ کے نام پر کیا کیا نصب کرنا چاہتے ہیں؟ :)
 

غفران محسن

محفلین
اردو سپورٹ کے نام پر کیا کیا نصب کرنا چاہتے ہیں؟ :)

ٹکریں مار مار کر میں نے کر ہی لیا آخر ۔۔ بڑی ای خوشی ہو ری :inlove::chill::warzish: لڈی والی رہ گئی۔۔
6846739833

http://www.flickr.com/photos/76290717@N06/6846739833/
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائیو میں ایک پنگا لے بیٹھا اور یہ پنگا مجھے جی جان سے پسند آیا۔ میں نے کے ڈی ای انسٹال کر لیا مگر صرف ایک مسئلہ وہ یہ کہ اب میں اردو سپورٹ کیسے نصب کروں۔ :confused:
ذاتی طور پر مجھے کے ڈی ای اتنا پسند نہیں آیا۔ اکیلا سکائپ بھی انسٹال نہیں ہو رہا تھا۔ اوبنتو البتہ بہت اچھی ہے :)
 

غفران محسن

محفلین
ذاتی طور پر مجھے کے ڈی ای اتنا پسند نہیں آیا۔ اکیلا سکائپ بھی انسٹال نہیں ہو رہا تھا۔ اوبنتو البتہ بہت اچھی ہے :)
مجھے اس کے ایفیکٹ بہت پسند آئے ہیں اگر زیادہ ٹکریں مروائیں تو میں اسے ٹھڈا مار دوں گا۔:atwitsend:
 

asakpke

محفلین
ذاتی طور پر مجھے کے ڈی ای اتنا پسند نہیں آیا۔ اکیلا سکائپ بھی انسٹال نہیں ہو رہا تھا۔ اوبنتو البتہ بہت اچھی ہے :)


مجھے بھی کی ڈی ای زیادہ پسند نہیں۔ میں زیادہ تر زورن او ایس لینکس استعمال کرتا ہوں جو اوبنٹو گنوم بیسڈ ہے۔ میرا مشورہ ہے اسے چیک کر لیں۔
لینکس کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا سیکھیں (اردو میں مکمل ویڈیو گائیڈ)
 

قیصرانی

لائبریرین
زورن او ایس لینکس کے بارے یہ بتائیں کہ اس میں نارمل گیمز انسٹال ہو سکتی ہیں؟ یعنی وہ گیمز جو ایگزی فارمیٹ میں ملتی ہیں؟
 

asakpke

محفلین
زورن او ایس لینکس کے بارے یہ بتائیں کہ اس میں نارمل گیمز انسٹال ہو سکتی ہیں؟ یعنی وہ گیمز جو ایگزی فارمیٹ میں ملتی ہیں؟

مکمل طور پر نہیں مگر گیمز کے حوالے سے لینکس روز بروز بہتر ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بہت اچھی اچھی گیمز لینکس پر موجود ہیں اور پلے آون لینکس سے آپ بہت سی ونڈوز کی گیمز بھی لینکس میں چلا سکتے ہیں۔ پلے آون لینکس زورن او ایس لینکس میں پہلے سے ہی انسٹال ہوتا ہے۔

پلے آون لینکس پر چلنے والے ونڈوز پروگرامز کی لسٹ
 
Top