ابلیس شاپ از ایس ایس ساگر

سید عمران

محفلین
جو واقعہ بڑھا چڑھا کے لکھا جائے وہ تو یقیناً ہر خاص و عام جان لیتے ہیں کہ لکھنے والے صاحب کی کارستانی ہے۔ لیکن حقیقی واقعات جیسا کہ ساگر بھائی نے جو واقعہ بیان کیا اس کا کیسے علم ہو گا کہ حقیقی ہے۔ کیونکہ ساگر بھائی کے بتانے سے پہلے تک اسے مجھ سمیت اور دوستوں نے بھی محض ایک بنایا ہوا واقعہ سمجھا۔
جب ساگر بھائی نے بتایا تھا تب ہم نے پڑھا تھا۔۔۔
اتنی اتنی سی کامن سینس کی باتیں بھی ہم بتائیں گے بھیا تو آپ بڑے ہوکر کیا کریں گے!!!
:whew::whew::whew:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

یہ تو مان لیا کہ یہ آپ کا بیان اس تحریر سے متعلق ہے۔ میں ویسے پوچھ رہا تھا کہ عمومی طور پر آپ نے کس تحریر کو پڑھنا ہے۔ یہ کیسے انتخاب کرتے ہیں۔ کیونکہ کسی تحریر کا مطالعہ کرنے سے پہلے ہر مرتبہ ہم تو نہیں ہوں گے نا بتانے کے لیے۔ 😂😂😂
 
پہلے سرسری نظر ڈالتے ہیں۔۔۔
اگر ہمیں پرکشش نہ لگے تو مزید نظر نہیں ڈالتے ہیں۔۔۔
نیز پراڈکٹ پر تبصروں سے بھی اندازہ لگاتے ہیں!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پہلے سرسری نظر ڈالتے ہیں۔۔۔
اگر ہمیں پرکشش نہ لگے تو مزید نظر نہیں ڈالتے ہیں!!!
یعنی کہ بنیادی وجہ" پر کشش" ہونا ہے نا کہ "حقیقی" 😂😂
واہ بھئی واہ۔۔۔۔ مجھے تو وکیل ہونا چاہیے تھا۔ کیسے ایک قابل اور دانا آدمی کو جال میں گھیر لیا 🤔
 
سید عمران

محفلین
یعنی کہ بنیادی وجہ" پر کشش" ہونا ہے نا کہ "حقیقی" 😂😂
کسی حد تک کہہ سکتے ہیں۔۔۔
مگر اس میں بھی تفصیل ہے۔۔۔
اس تفصیل میں پرکشش اور حقیقی ہونے کے ساتھ ساتھ اختصار کا تڑکا بھی لگادیں۔۔۔
تحریر مختصر پراثر ہو تو پڑھ بھی لیتے ہیں۔۔۔
ورنہ آگ لگادینے والا آگ کا دریا جیسا ناول پڑھنے کی کبھی رغبت نہ ہوئی۔۔۔
دوسری جانب شہاب نامہ جیسی ضخیم کتاب پڑھ ڈالی۔۔۔
شاید حقیقت پر مبنی ہونے کی وجہ سے!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ورنہ آگ لگادینے والا آگ کا دریا جیسا ناول پڑھنے کی کبھی رغبت نہ ہوئی۔۔۔
دوسری جانب شہاب نامہ جیسی ضخیم کتاب پڑھ ڈالی۔۔۔
میرا بھی بالکل یہی حال ہے۔
میں نے کئی مرتبہ آگ کا دریا پڑھنا شروع کیا لیکن گپھاؤں سے ایسا دل گھبرایا کہ الٹے پاؤں بھاگ آیا۔ 😊
 
سید عمران

محفلین
میرا بھی بالکل یہی حال ہے۔
میں نے کئی مرتبہ آگ کا دریا پڑھنا شروع کیا لیکن گپھاؤں سے ایسا دل گھبرایا کہ الٹے پاؤں بھاگ آیا۔ 😊
طبیعت میں شروع سے شرافت اور شرارت ہے اس لیے شریف اور شریر تحریریں پسند ہیں۔۔۔
جیسے چاچا شفیق، انشا جی، خواجہ مشفق۔۔۔
کبھی کلاسیکل پڑھنے کو جی چاہا تو انتظار حسین۔۔۔
سفرناموں کا انداز قمر علی عباسی۔۔۔
اور رومینٹک ہونے کا موڈ ہوا تو:
کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔۔۔
ہم خود کفیل ہیں!!!
:cool3: :cool3: :cool3:
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
بہت اچھی اور متاثر کن تحریر ہے ساگر صاحب۔۔۔
ہمارے پڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ حقیقی کہانی ہے۔۔۔
ہم سے بناوٹی قصہ کہانی ناول نہ سنے جاتے ہیں نہ پڑھے جاتے ہیں!!!
بہت بہت شکریہ آپکا سید عمران بھائی۔ آپ کی ذرہ نوازی کہ آپ نے میری تحریر کو پڑھنے کا شرف بخشا۔
جیتے رہیے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں (آمین)۔
 
سیما علی

لائبریرین
ورنہ آگ لگادینے والا آگ کا دریا جیسا ناول پڑھنے کی کبھی رغبت نہ ہوئی۔۔۔
کہاں ہے آگ لگانے والا آگ کا دریا ۔۔۔۔آپکو تو بہت پسند آنا چاہیے۔۔محترمہ قرۃ العین حیدر نے تقسیم کے صدمے کو ہجرت تک محدود نہیں کیا بلکہ ہندستان کی تقسیم کو ادبی نقطِہ نگاہ سے کسی اور سطح پر دیکھتی ہیں ۔۔۔یہ فسادات کی بربریت، ہنگامہ آرائی اور الزام تراشی سے الگ ہے ۔۔محترمہ قرۃ العین حیدر کے الفاظ میں
”وقت کے سامنے کوئی رشتے نہیں ہیں، کوئی منطق، کوئی طاقت۔ وقت پر تمہارا قابو نہیں رہ سکتا جو آنکھیں رکھتا ہے وہ وقت کے ارتقا کو پہچان لیتا ہے۔“
کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آگ کا دریا، کا مرکزی خیال ہی وقت ہے جس کی چھتری تلے انسان جبر و قدر کے تحت آیا تھا، آرہا ہے اور آتا رہے گا۔۔۔آپکو تو اسکے مختلف ادوار کی کہانی پسند آنا چاہیے جو صدیوں پر پھیلے ادوار پر ہے ۔۔۔ اور آپ کو قدیم چیزیں پسند 😊
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سیما آپا! میں نے گپھاؤں سے گھبرانے والی بات تو لائٹر نوٹ پہ کی ہے😊۔ میں نے شاید اپنی غیر مستقل مزاجی یا پھر طبیعت کا میلان نہ ہونے کی وجہ سے یہ ناول شروع کے چھوڑ دیا۔ لیکن کبھی کبھار اس ناول کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش پھر سے جاگنے لگتی ہے۔
 
بھیا ایک مرتبہ شروع کردیں گے تو ضرور پسند کریں ۔۔شروع میں جب اباّجان کی کتابوں سے اُٹھا کر شروع کی تو خاک سمجھ نہ آئی!!! لیکن جب دوسری بار پڑھی تو بہت اچھی لگی ۔۔اس ناول کا مرکزی موضوع اور کردار وقت ہے۔اور یہ ہمارا پسندیدہ موضوع ہے ۔۔۔
گوتم بدھ اور ویدک عہدسے شروع ہوکر پاٹلی پتر مگدھ اور دوروسطیٰ میں مسلمانوں کی آمد، مغلوں کا زوال!برطانوی ہندوستان، آزادی کی تحریک اور پھر تقسیم ہند کا المیہ اور پھر ہندو پاک میں مہاجروں آبادکاری کے مسائل، غرض یہ ناول برصغیر ہندوپاک کی تاریخی سماجی تہذیبی سیاسی اور تمدنی زندگی کا منظر نامہ ہے۔۔۔
 
بس اندازِ تحریر آنکھوں کو نہ بھا سکا۔۔۔
اتنا بھاری بھرکم ناول بغیر قلبی رغبت کے ہم نہیں پڑھ سکتے۔۔۔
اب اس اقتباس کو ہی دیکھ لیں، بلاوجہ اتنی لفاظی اور ثقیل فلسفہ۔۔۔
ہمیں عام فہم ہلکا پھلکا انداز پسند ہے۔۔۔
وہی پڑھتے ہیں وہی لکھنے کی کوشش کرتے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین
سیما آپا! میں نے گپھاؤں سے گھبرانے والی بات تو لائٹر نوٹ پہ کی ہے😊۔ میں نے شاید اپنی غیر مستقل مزاجی یا پھر طبیعت کا میلان نہ ہونے کی وجہ سے یہ ناول شروع کے چھوڑ دیا۔ لیکن کبھی کبھار اس ناول کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش پھر سے جاگنے لگتی ہے۔
ہم نے کوئی بڑا ناول پڑھ کے نہ دیا۔۔۔
نہ خواہش ہوئی نہ رغبت۔۔۔
کبھی کسی اچھی بک شاپ گئے علی پور کا ایلی، آگ کا دریا، راجہ گدھ وغیرہ دیکھیں ، دور سے سلام کیا اور اپنے کام کی کوئی کتاب خرید لی!!!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہم نے کوئی بڑا ناول پڑھ کے نہ دیا۔۔۔
نہ خواہش ہوئی نہ رغبت۔۔۔
کبھی کسی اچھی بک شاپ گئے علی پور کا ایلی، آگ کا دریا، راجہ گدھ وغیرہ دیکھیں ، دور سے سلام کیا اور اپنے کام کی کوئی کتاب خرید لی!!!
میں نے راجہ گدھ ناول تو پڑھا ہے 🤓
 
سید عمران

محفلین
میں نے راجہ گدھ ناول تو پڑھا ہے 🤓
اچھا کیا۔۔۔
اور بھی ہزاروں لوگوں نے پڑھا ہوگا۔۔۔
مزید یہ کہ ان ہزاروں لوگوں نے مزید ہزاروں کتابیں بھی پڑھیں ہوں گی۔۔۔
اس پر مستزاد یہ کہ ہم سمیت کروڑوں لوگوں نے ایسا کچھ بھی نہیں پڑھا ہوگا!!!
کبھی کبھی فلسفہ ہم بھی بگھار لیتے ہیں!!!
:whew::whew::whew:
 
بھیا ایک مرتبہ شروع کردیں گے تو ضرور پسند کریں ۔۔شروع میں جب اباّجان کی کتابوں سے اُٹھا کر شروع کی تو خاک سمجھ نہ آئی!!! لیکن جب دوسری بار پڑھی تو بہت اچھی لگی ۔۔اس ناول کا مرکزی موضوع اور کردار وقت ہے۔اور یہ ہمارا پسندیدہ موضوع ہے ۔۔۔
گوتم بدھ اور ویدک عہدسے شروع ہوکر پاٹلی پتر مگدھ اور دوروسطیٰ میں مسلمانوں کی آمد، مغلوں کا زوال!برطانوی ہندوستان، آزادی کی تحریک اور پھر تقسیم ہند کا المیہ اور پھر ہندو پاک میں مہاجروں آبادکاری کے مسائل، غرض یہ ناول برصغیر ہندوپاک کی تاریخی سماجی تہذیبی سیاسی اور تمدنی زندگی کا منظر نامہ ہے۔۔۔
آگ کا دریا میں نے ابھی تک پڑھا نہیں ہے لیکن اس ناول کے بارے میں پڑھا ہے- یہ ناول پاک و ہند کی ادبی تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے- جو لوگ اس کو دیکھ کے یا سرسری مطالعہ کرکے چھوڑ دیتے ہیں اس کی وجہ شاید اس کا ضخیم ہونا یا اس کا ادبی لب و لہجہ اور فلسفہ ہو سکتا ہے- آج کل کی مصروف دنیا میں زیادہ لوگ عام فہم زبان ہلکا پھلکا انداز اور مختصر تحریریں زیادہ پسند کرتے ہیں- جیسا کہ عمران بھائی نے کہا-
 
پھر تو آپ جلدی جلدی جائیں اور ایک ایک کرکے ہماری ساری تحریریں پڑھ کے آئیں!!!
خود ساختہ پروموشن کمپین!!!
:angel3::angel3::angel3:
 
Top