اختر شیرانی آگیا وقت کہ دنیا کی حقیقت بدلے

عندلیب

محفلین
آگیا وقت کہ دنیا کی حقیقت بدلے
آسماں بدلے، زمیں بدلے،یہ فطرت بدلے

مغربی قوموں کی بڑھتی ہوئی تہذیب رکے
مشرقی قوموں کی بگڑتی ہوئی قسمت بدلے

عہد حاضر کا بشر کم نہیں حیوانوں سے
یہ بشر بدلے، یہ رنگ بشریت بدلے

رنگ اور خون کی تمیز زمانے سے مٹے
نسل اور ذات کی تفریق کی حالت بدلے

بندگی پر بھی خدائی کے ہیں دعوے کب سے
اب تو یارب ترے بندوں کی طبیعت بدلے
 
Top