آپ کے نفسیاتی مسائل کا حل

ہمسفر

محفلین
میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ مجھے سبق اچھی طرح یا د نہیں‌ہوتا
کیا یہ نفسیاتی مسئلہ ہے یا دماغی؟ صحیح سچ
 

شمشاد

لائبریرین
برادر یہ سبق کا مسئلہ ہے کہ ہے کون سا۔
بعض سبق جلدی یاد ہو جاتے ہیں اور بعض کوشش کے باوجود یاد نہیں ہوتے۔
 

زینب

محفلین
میاں اور مٹھو دو مختلف چیزیں بھی تو ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔ :grin:

ہوتی ہیں‌مختلف شادی سے پہلے۔۔۔۔بعد میں دونوں کا اتحاد ہو جاتا ہے۔۔۔۔:grin:اسی اتحاد کا اپ سے پوچھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کہ شمشاد بھائی کا شادی دفتر ویران ہے کافی ٹائم سے
 
پاکستان میں‌عامل، محبوب آپ کے قدموں‌میں

جناب اس سلسلے میں‌ایک مزے کی رپورٹ ہے۔ پاکستان میں‌جعلی عاملوں‌ اور پیروں کے بارے مٰیں
ذیل کے لنک مین‌

article.wn.com/view/WNATcc14c2c09ddfe6f217c1a2f27acc0eda/ ?section=Stories&template=cheetah-news-client% 2Fnamespace.txt
 

طالوت

محفلین
جناب میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں اچانک اداس ہو جاتا ہوں طبعیت لڑنے جگھڑنے پر مائل ہو جاتی ہے لیکن اس کے پس منظر میں ہمیشہ وجہ مسلم امہ کے مسائل اور حکمرانوں کی نااہلی کی کوئی خبر ہوتی ہے باوجود کوشش کے اب تک میں سمجھ نہیں پایا کہ جیسے سب جی رہے ہیں تو میں ہی کیوں اتنا مایوس ہو جاتا ہوں کہ جیسے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہمارے حالات کبھی نہ سدھر سکیں گے۔۔۔۔ پھر مختلف مکاتب فکر کے مطالعے نے مجھے اور زیادہ پریشان کر دیا ہے کہ ہر خود کو ھق ثابت کر رہا ہے اور دلیلیں بھی کافی مضبوط ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ میں ذہنی انتشار کا شکار ہو گیا ہوں ٹھیک سے کچھ یاد نہیں رکھ پاتا گفتگو میں ربط نہیں کسی ایک موضوع پر بات کرتے کرتے کہیں سے کہیں نکل جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ شاید میں شدید مایوسی کا شکار ہوں۔۔۔۔۔۔۔مجھے کیا کرنا چاہیے ؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید طالوت صاحب

پہلے اپنا تعارف تو دیں۔

سب سے پہلے آپ مایوسی سے دور رہیں۔ باقی بھی آپ کے لیے کچھ نہ کچھ تجویز کرتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اچانک اداس نہ ہوا کریں بلکہ سوچ سمجھ کر اداس ہوا کریں۔ اس سے طبیعت لڑائی جھگڑے کی طرف مائل نہیں ہو گی۔

باقی کے مسائل کا بھی حل ڈھونڈتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
بھئی یہاں تو نفسیاتی کیس اتنے ہوگئے ہیں کہ زیک اور نبیل کو اردو محفل کھولنے کے بعد ایک ہسپتال بھی اب کھول لینا چاہیئے ۔ ;)
 

ظفری

لائبریرین
مریض بہت ہوگئے ہیں ۔ میرے اکیلے کی بس کی بات نہیں ہوگی ۔ اس کارِ خیر میں آپ خود کو بھی شامل کرکے مذید مدد کے لیئے بھی کوشش کریں ۔ ( ویسے آپس کی بات ہے ۔ بہت سے مریض ایسے ہیں ۔ جن کا مرض آخری دم پر ہے ۔ لہذا ماہرِ نفسیات بننے کی کوشش حماقت ہوگی ) ۔ ;) ۔۔۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
بس جی آپ تو سمجھدار ہیں ۔ ویسے بھی آپ محفل کے تھانیدار ہیں ۔ ملزموں کیساتھ مریضوں کی بھی آپ کے پاس فہرست ہوگی ناں ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری تھانیداری تو بس نام کی ہے۔ اصل کیبنٹ تو کوئی اور ہی ہے ناں جو حکومت چلا رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسا آپ کو کیونکر لگا؟ فرق تو بالکل ہے، یہ الگ بات ہے کہ جان بوجھ کر ادھر سے نظریں چرائی ہوئی ہیں۔
 

طالوت

محفلین
میرا تعارف تو تعارف کے سیکشن میں موجود ہے لیکن میں سمجھا یہاں سچ مچ ماہر نفسیات موجود ہیں لیکن لگتا ہے یہ تو بس ڈھونگ ہے۔۔۔۔۔وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
طالوت صاحب آپ کا تعارف دیکھ لیا ہے۔ شکریہ

اور یہاں تو بس گپ شپ ہوتی ہے، معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
 

طالوت

محفلین
خیر اب ایسی بھی بات نہیں شمشاد جی کے اتنی سی بات پر ٹھیس پہنچنے لگے۔۔۔۔۔۔۔ میں تو سوچ رہا تھا کہ چلو فیس بچ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وسلام
 
Top